دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ت) ہے ، یہاں رب العزۃ نے حدیہ مقرر فرمائی ہے حَتّٰى تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ [1] (یہاں تك کہ تم جان لو جوکچھ کہہ رہے ہو۔ ت) جب حالت یہ ہو اور شرائط مجتمع ، تو زید سے عدمِ قبول پر جزم جہل وجرأت علی الله  ہے جیسے عمرو غیر شارب سے قبول پر اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ(۲۸)

[2] (کیا تم الله  پر افترا کرتے ہو جو تم نہیں جانتے۔ ت)ہاں اجمالًا یوں کہہ سکتے ہیں کہ شارب کی نماز چالیس۴۰ دن قبول نہیں ، جیسا کہ حدیث میں ارشاد ہوا ، خالص زید پر حکم باطل ہی ہے جیسے اَلَا لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ(۱۸)[3] (گواہ رہو کہ ظالموں پر الله  کی لعنت ہے۔ ت) یوں کہنا جائز کہ ظالم ملعون ہیں اور یہ کہنا حرام کہ زید پر لعنت۔ والله تعالٰی اعلم۔

جوابِ سوالِ دوم :

نماز بلاشبہہ ہوگئی استجماع شرائط وارتفاع موانع کے بعد جواز پر دلیل طلب کرنا جہالت ہے ، جو کہے نہ ہُوئی وہ دلیل دے۔ یہ جہل ومکابرہ وہابیہ کا شیوہ ہے کہ قائلِ جواز سے دلیل طلب کریں اور حرام کہنے کے لئے دلیل کی حاجت نہیں ، والله  تعالٰی اعلم۔

جوابِ سوالِ سوم : قبولِ نماز کا جواب جواب اوّل اور فرضیت عـــہ۱ نماز جواب عـــہ۲ سوم سے واضح ربا وشراب دونوں حرام وگناہِ کبیرہ ہیں خمرا گرام الخبائث ہے کہ اسے پی کر جو بھی ہو تھوڑا ہے تو ربا میں حق العبد بھی ہے

عـــہ۱ : یعنی اس کے جنازہ کی نماز کی فرضیت ۱۲ (م) عـــہ۲ : یہ سائل کے سوال کے اعتبار سے سوم ہے جو ذبائح میں منقول ہوا ہے۔ (م)ط

وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ [4] (باطل طریقہ سے ایك دوسرے کا مال نہ کھاؤ۔ ت) والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۶۰ : مدرسہ اہل سنّت منظرِ اسلام بریلی مسؤلہ مولوی محمد افضل صاحب کابلی ۱۲ صفر۱۳۳۷ھ

شخص یك نماز راازوقت تاخیر کند یعنی سستی کند وادا نیز کند قضاے ہفتاد ہزارسال در د وزخ میماند ایں مسئلہ صحیح است یانہ۔     

کوئی شخص اگر ایك نماز میں وقت سے تاخیر کرے یعنی سُستی کرے ، اگرچہ بعد میں ادا کرلے تو اس کو دوزخ میں اتنا رہنا پڑے گا کہ ستّر ہزار سالوں کی نماز اس دوران قضا کی جاسکے کیا یہ مسئلہ صحیح ہے یا نہیں ؟۔ (ت)

الجواب :

تاخیر آنچناں کہ بلاعذر شرعی از وقت برآرد وقضاکند بلاشبہہ حرام وفسق وکبیرہ است عذاب ومغفرتش مفوض بمشیت است وہیچ مسلمان بیش ازعمر دنیا کہ ہفت ہزار سال ست دردوزخ نماند ، والله تعالٰی اعلم۔                                            

عذر شرعی کے بغیر اتنی تاخیر کہ وقت چلاجائے اور قضا کرنی پڑے ، بے شك حرام ، فسق اور کبیرہ گناہ ہے۔ اس کو عذاب دینا یا بخش دینا الله  کی مشیت کے سپرد ہے اور کوئی مسلمان دوزخ میں دنیا کی عمر یعنی سات ہزار سال سے زیادہ نہیں رہے گا۔ (ت)

مسئلہ ۲۶۱ حافظ نجم الدین صاح گندہ نالہ شہر بانس بریلی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ نماز کے واسطے سوتے آدمی کو جگادینا جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب:  ضرور ہے والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۶۲ :                               از فتح گڈہ محلہ سنگت ضلع فرخ آباد مسؤلہ شہاب الدین صاحب        ۱۶محرم ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ یہاں چند پنچایتی قومیں بتعداد کثیر بلحاظ اپنے اپنے گروہ کے تعداد کے آباد ہیں اور ہر ایك جمعیت وہی مشہور نظام اپنی برادری کا رکھتی ہے جو قریب قریب ہر ایك مقام پر ایسی جمعیتوں میں رائج ہیں یعنی کسی سے کوئی امر خلاف پیش آنے پر جو متعلق برادری ہو اپنے چودھری کے نوٹس میں لاکر بصورت اجتماعی اس درجہ سزا کا استحقاق واقتدار رکھتی ہے کہ کلام وسلام اور طعام نیز ہر ایك تعلق دُنیوی اُس اختلاف کرنے والے شخص سے ترك کرکے اس کو ہی نہیں بلکہ جو اس کا ہم نوایا جو ہم خیال ہو تاوقتیکہ بعد ادائگی تاوان مقرر شدہ قومی آئندہ کے لئے قابلِ قبول ضمانت نہ پیش کردے یہی زندگی جو حیات کی بدترین نمونہ ہے گزارنے پر مجبور ہوگا ، پس جو پنچائتیں ایسا احسن نظام امورات دنیوی میں رکھتی ہوں کیا ازروئے شرع شریف متعلق احکامات دینی بالخصوص صوم وصلوٰۃ بعض افراد اپنے اپنے گروہ کو محض موجودہ حالت اسلام سے جو نکبت وادبار کا رُوح فرسا دور ہے متاثر ہوکر (یہ امر منجانب الله  ہے کہ ایك وقت میں ہر جمعیت کی بعض خدا ترس ہستیوں کو ایسا خیال پیدا ہوا) اگر انہیں قدیمی قواعد وضوابط برادری سے کام لے کر اپنے وابستگان کو پابند صوم وصلوٰۃ ونیز اور کھلے ہوئے نازیبا طرز سے جو سراسر خلافِ اسلام ہی نہیں بلکہ تضحیك کا باعث ہیں ۔ مثلًا شرا بخواری وجُواوتاش اور داڑھی منڈوانا حسبِ تعلیم فرقان حمید وفرمودہ نبی کریم علیہ الصلاۃ والتسلیم درست کرنے کا مضطرب کُن رجحان ہوتو ان کو یہ اختیارات مرقومہ بالاقدیمہ کا استعمال جبکہ امورات دنیوی میں ہمیشہ سے ہر طرح حاصل ہوگیا حسب تعلیم اسلام اپنے افراد کو حقیقی وسچّا مسلمان بنانے میں جائز ہوگا ونیز بے نمازی کے جنازے کی نماز پڑھی جائے یا نہ؟ اور حکم تہدیدی اس میں کیا ہے؟

الجواب :

جو تنبیہ وتہدید وتادیب وتشدید اپنے امور دُنیویہ میں کرتے ہیں امور دینیہ میں بدرجہ اولٰی ضروری ہے اگر دنیا کے طالب اور دین سے غافل ہیں اس وجہ سے اس کے تارك اور اُس کے عامل ہیں کیا اچھا ہوکہ الله  تعالٰی اُن میں بیداری پیدا کرے اور اپنی دنیا سے بڑھ کر دین کا انتظام کریں ، جو امور تادیبی اوپر مذکور ہوئے سب جائز ہیں ، مگر مالی جرمانہ لینا حرام۔ مسلمان کے جنازہ کی نماز فرض ہے اگرچہ وہ نماز نہ پڑھتا ہو ، اس میں حکم تہدیدی صرف اتنا ہے کہ علما وصلحا جن کے  پڑھنے سے اُمیدِ برکت ہوتی ہے بے نماز کا جنازہ خود نہ پڑھیں عوام سے پڑھوادیں ۔ لیکن یہ کہ کوئی نہ پڑھے اور اُسے بے نماز دفن کردیں یہ جائز نہیں ، ایسا کریں گے تو جتنوں کو اطلاع ہوگی سب گنہگار ہوں گے عالم ہوں خواہ جاہل ، اور اُس کی قبر پر نماز پڑھنی واجب ہوگی جب تك اُس کا بدن سلامت رہنا مظنون ہو ، والله تعالٰی اعلم

مسئلہ (۲۶۳ ، ۲۶۴)               محمد رضاخان محلہ ربڑی ٹولہ از انجمن خادم الساجدین  مورخہ ۱۶ محرم ۱۳۳۶ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین وہادیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ کچھ غریب مسلمان انجمن خادم الساجدین کے بغرضِ تبلیغ صلوٰۃ شہر سے باہر مواضعات میں ایسی جگہ پر پیدل اور دھوپ اور پیاس کی تکلیف اور بلا کسی نفع ذاتی کے فی سبیل الله  آدھی رات سے اُٹھ کر گئے اور دوسرے دن واپس آئے ، بعض لوگ ان میں بھُوکے پیاسے بھی شامل تھے تقریبًا ایك سو مسلمان مستعد نماز ہوگئے ، اُن کے واسطے کیا اجر ہے تاکہ آگے کو ہمت بڑھے۔

 



[1]   القرآن ، سورہ النساء ۴ ، آیت ۴۳

[2]   القرآن ، سورہ الاعراف ۷ ، آیت ۲۸

[3]   القرآن ، سورہ ہود ۱۱ ، آیت ۱۸

[4]   القرآن سورہ البقرہ ۲ آیت ۱۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن