دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

آدابِ دُعا میں سے ہے کہ اس سے پہلے عمل صالح ہو اور ذکرِ الٰہی مشکل وقت میں ضرور کرنا چاہئے مسلم ، ترمذی ، ابوداؤد۔ (ت)

علّامہ علی قاری حرزِ ثمین میں فرماتے ہیں : یہ ادب حدیث ابی بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے ، کہ ابوداؤد وترمذی ، ونسائی وابن ماجہ وابن حبان نے روایت کی ، ثابت ہے اور شك نہیں کہ اذان بھی عمل صالح ہے تو دُعا پر اُس کی تقدیم مطابق مقصود وسنّت ہُوئی۔

دلیل ہشتم : رسول الله  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں :

ثنتان لاترد الدعاء عند النداء وعند البأس[1]۔  اخرجہ ابوداؤد وابن حبان والحاکم بسند صحیح عن سھل بن سعد الساعدی رضی الله تعالٰی عنہ۔

دو۲دعائیں رَد نہیں ہوتیں ایك اذان کے وقت اور ایك جہاد میں جب کفّار سے لڑائی شروع ہو۔ اسے ابوداؤد ، ابن حبان اور حاکم نے حضرت سہل بن سعد ساعدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔ (ت)

اور فرماتے ہیں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم:

اذا نادی المنادی فتحت ابواب السماء واستجیب الدعا[2]۔  اخرجہ ابویعلی والحاکم عن ابی امامۃ الباھلی وابوداؤد الطیالسی وابویعلی والضیاء فی المختارۃ بسند حسن عن انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنھما۔

جب اذان دینے والا اذان دیتا ہے آسمان کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے۔ یہ روایت ابویعلی اور حاکم نے حضرت ابوامامہ باہلی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کی اور ابوداؤد طیالسی اور ابویعلی اور ضیاء الدین نے المختارہ میں حضرت انس بن مالك رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے سند صحیح کے ساتھ بیان کی ہے (ت)

ان حدیثوں سے ثابت ہوا کہ اذان اسباب اجابت دعا سے ہے اور یہاں دعا شارع جل وعلا کو مقصود تو اُس کے اسباب اجابت کی تحصیل قطعًا محمود۔

دلیل نہم : حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں :

یغفر الله للمؤذن منتھی اذانہ ویستغفرلہ کل رطب ویابس سمع صوتہ [3]۔ اخرجہ الامام احمد بسند صحیح واللفظ لہ والبزار والطبرانی فی الکبیر عن عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنھما ونحوہ عند احمد وابی داؤد والنسائی وابن ماجۃ وابن خزیمۃ وابن حبان من حدیث ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ وصدرہ عند احمد والنسائی بسند حسن جید عن البراء بن عازب والطبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ ولہ فی الاوسط عن انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنھم۔            

اذان کی آواز جہاں تك جاتی ہے مؤذن کیلئے اُتنی ہی وسیع مغفرت آتی ہے اور جس تر وخشك چیز کو اس کی آواز پہنچتی ہے اذان دینے والے کے لئے استغفار کرتی ہے۔  اسے امام احمد نے سند صحیح کے ساتھ تخریج کیا اور یہ الفاظ امام احمد کے ہیں اور بزار طبرانی نے معجم کبیر میں حضرت عبدالله  بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کیا ، اور اس کی مثل احمد ، ابوداؤد ، نسائی ، ابن ماجہ ، ابن خزیمہ اور ابن حبان نے حدیث حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کیا اس کا ابتدائی حصّہ احمد اور نسائی نے سند حسن اور جید کے ساتھ حضرت براء بن عازب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے اور طبرانی نے معجم کبیر میں حضرت ابوامامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاور اوسط میں حضرت انس بن مالك رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کیا ہے(ت)

یہ پانچ حدیثیں ارشاد فرماتی ہیں کہ اذان باعثِ مغفرت ہے اور بیشك مغفور کی دُعا زیادہ قابل قبول واقرب باجابت ہے ، اور خود حدیث میں وارد کہ مغفوروں سے دُعا منگوانی چاہئے ، امام احمد مسند میں حضرت عبدالله  بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے راوی حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں :

اذا لقیت الحاج فسلم علیہ وصافحہ ومرہ ان یستغفرلك قبل ان یدخل بیتہ فانہ مغفورلہ[4]۔

جب تُو حاجی سے ملے اُسے سلام کر اور مصافحہ کر اور قبل اس کے کہ وہ اپنے گھر میں داخل ہو اُس سے اپنے لئے استغفار کراکہ وہ مغفور ہے۔

پس اگر اہلِ اسلام بعد دفنِ میت اپنے میں کسی بندہ صالح سے اذان کہلوائیں تاکہ بحکمِ احادیث صحیحہ ان شاء الله  تعالٰی اُس کے گناہوں کی مغفرت ہو پھر میت کے لئے دعا کرے کہ مغفور کی دُعا میں زیادہ رجائے اجابت ہوتو کیا گناہ ہُوا بلکہ عین مقاصد شرع سے مطابق ہوا۔

دلیل دہم : اذان ذکرِ الٰہی اور ذکرِ الٰہی دافعِ عذاب ، رسول الله  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں :

مامن شیئ انجی من عذاب الله من ذکر الله [5] رواہ الامام احمد عن معاذبن جبل وابن ابی الدنیا والبیھقی عن ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہم۔ کوئی چیز ذکرِ خدا سے زیادہ عذابِ خدا سے نجات بخشنے والی نہیں ۔ اسے امام احمد نے حضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے اور ابن ابی الدنیا اور بیہقی نے حضرت عبدالله  بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کیا (ت)

اور خود اذان کی نسبت وارد ، جہاں کہی جاتی ہے وہ جگہ اُس دن عذاب سے مامون ہوجاتی ہے ، طبرانی معاجیم ثلٰثہ میں انس بن مالك رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے راوی ، حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں :

اذا اذن فی قریۃ امنھا الله من عذابہ فی ذلك الیوم [6] وشاھدہ عندہ فی الکبیر من حدیث معقل بن یسار رضی الله تعالٰی عنہ۔

جب کسی بستی میں اذان دی جائے تو الله  تعالٰی اس دن اسے اپنے عذاب سے امن دے دیتا ہے اور اس کی شاہد وہ روایت ہے جو معجم کبیر میں حضرت معقل بن یسار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے۔ (ت)

اور بیشك اپنے بھائی مسلمان کے لئے ایسا عمل کرنا جو عذاب سے منجی ہو شارع جل وعلا کو محبوب ومرغوب ، مولٰنا علی قاری رحمہ الباری شرح عین العلم میں قبر کے پاس قرآن پڑھنے اور تسبیح ودعائے رحمت ومغفرت کرنے کی وصیت فرماکر لکھتے ہیں : فان الاذکار کلھا نافعۃ لہ فی تلك الدار [7](کہ ذکر جس قدر ہیں سب میت کو قبر میں نفع بخشتے ہیں ۔ ت)امام بدرالدین محمود عینی شرح صحیح بخاری میں زیر باب موعظۃ المحدث عندالقبر فرماتے ہیں :

واما مصلحۃ المیت فمثل مااذا اجتمعوا عندہ لقراء ۃ القراٰن والذکر فان المیت ینتفع بہ [8]۔

 



[1]   المستدرك علی الصحیحین لایرد الدعاء عندالاذان وعندالبأس مطبوعہ دارالفکر بیروت ۱ / ۱۹۸

[2]   المستدرك علی الصحیحین اجابۃ الاذان والدعاء بعدہ   مطبوعہ دارالفکر بیروت  ۱ / ۵۴۶

[3]   مسند امام احمد بن حنبل عن مسند عبداللہ بن عمر مطبوعہ دارالفکر بیروت ۲ / ۱۳۶

[4]   مسند امام احمد بن حنبل مرویات عن مسند عبداللہ بن عمر مطبوعہ دارالفکر بیروت  ۲ / ۱۲۸

[5]   مسند احمد بن حنبل مرویات معاذ ابنِ جبل مطبوعہ دارالفکر بیروت ۵ / ۲۳۹

نوٹ : ابن ابی الدنیا اور بیہقی کے الفاظ عبداللہ ابن عمر سے یوں ہی مروی ہیں جبکہ احمد بن حنبل کے الفاظ معاذ بن جبل سے یوں مروی ہیں :$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن