دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو غائبانہ ندا کرنے کا شریعت نے حکم دیا خدا جانے شریعت کو کیا ہوگیا تھا کہ عین نماز میں یہ غیر خدا کی تعظیم اور اس پر دُور ونزدیك سے پکارنا رکھ دیا ، خیر قہرا جبرًا التحیات کے لفظ تو پڑھ لو مگر انشائے معنی کا ارادہ نہ کرنا وہ دیکھو امام الطائفہ اسمٰعیل دہلوی صراطِ مستقیم میں حکم لگارہے ہیں کہ :

“ صرف ہمت درنماز بسوئے شیخ وامثال آں ازمعظمین گوجناب رسالتمآب باشند بچندیں مرتبہ بدترست ازاستغراق درخیال گاؤ [1]وخر خود ، الی آخر الکلمۃ الملعونۃ لعن الله  قائلہا وقابلہا۔

 “ نماز میں اپنے شیخ یا بزرگوں میں سے کسی دوسرے بزرگ حتی کہ رسالت مآب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی طرف توجہ صَرف کرنا اپنے گدھے اور بیل کے خیال میں مستغرق ہوجانے سے کئی درجے بدتر ہے “ آخر کلام ملعون تک ، الله  تعالٰی اس کلام کے قائل اور قبول کرنے والے کو اپنی رحمت سے دُور رکھے۔ (ت)

ولہذا وہابیہ تصریح کرتے ہیں کہ تشہد میں السلام علیك ایھا النبی ورحمۃ الله وبرکاتہ سے حکایتِ لفظ کا ارادہ کرے قصدِ معنی نہ کرے تصریح کرتے ہیں دُور سے یارسول الله  کہنا شرك ہے مگر بحمدالله  تعالٰی مسلمانوں کے ایمان میں تعظیمِ رسول الله  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمعین ایمان ایمان کی جان ہے اور علی الاطلاق مطلوب شرع ، تو جو کچھ بھی جس طرح بھی جس وقت بھی جس جگہ بھی تعظیمِ اقدس کے لئے بجالائے خواہ وہ بعینہٖ منقول ہو یا نہ ہو سب جائز ومندوب ومستحب ومرغوب ومطلوب وپسندیدہ وخوب ہے جب تك اُس خاص سے نہی نہ آئی ہو جب تك اُس خاص میں کوئی حرجِ شرعی نہ ہو ، وہ سب اس اطلاق ارشادِ الٰہی وتعزروہ وتؤقروہ میں داخل اور امتثال حکم الٰہی کا فضل جلیل اسے شامل ہے ولہذا ائمہ دین تصریح فرماتے ہیں کہ جو کچھ جس قدر ادب وتعظیم حبیب رب العالمین جل جلالہ وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّممیں زیادہ مداخلت رکھے اُسی قدر زیادہ خوب ہے ، فتح القدیر امام محقق علی الاطلاق ومنسك متوسط وفتاوٰی عٰلمگیریہ وغیرہا میں ہے :

کل ماکان ادخل فی الادب والاجلال کان حسنا [2]۔

جس قدر بھی ادب وعزت میں کامل ہو اتنا ہی زیادہ اچھا ہے۔ (ت)

امام ابنِ حجر مکّی “ جوہر منظم “ میں فرماتے ہیں :

تعظیم النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بجمیع انواع التعظیم التی لیس فیھا مشارکۃ الله تعالٰی فی الالوھیۃ امر مستحسن عند من نورالله ابصارھم [3]۔

وہ لوگ جنہیں الله  تعالٰی نے آنکھوں کا نور عطا فرمایا ہے وہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی تعظیم کی تمام اقسام وصورتوں کو امر مستحسن تصوّر کرتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان میں ہر گز باری تعالٰی کے ساتھ شرکت کا کوئی پہلو نہیں ۔ (ت)

تو مسلمان اگر وقتِ اقامت بھی تقبیل کرے ہرگز کوئی وجہِ ممانعت نہیں ، اور اسے شرعًا ناجائز نہ کہے گا مگر وہ کہ شرع پر افترا کرتا یا نام واکرام سیدالانام علیہ افضل الصلاۃ والسلام سے جلتا ہے۔ اسی طرح نماز واستماع قرآن مجید واستماع خطبہ جن میں حرکت منع ہے اور ان کے امثال مواضع لزوم محذور کے سوا جہاں کہیں بھی یہ فعل بنظرِ تعظیم ومحبت حضرت رسالت علیہ افضل الصلاۃ والتحیۃ ہو جیسا کہ بعض محبان سرکار سے مشہور ہے بہرحال محبوب ومحمود ہے والله تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

____________________

 

ایذان الاجر فی اذان ھ القبر۱۳۰۷ھ

(دفن کے بعد قبر پر اذان کہنے کے جواز پر مبارك فتویٰ)

مسئلہ ۳۸۸ : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ دفن کے وقت جو قبر پر اذان کہی جاتی ہے شرعًا جائز ہے یا نہیں ،  بیّنوا توجروا۔

فتویٰ

بسم الله الرّحمٰن الرّحیم

الحمدلله الذی جعل الاذان علم الایمان وسبب الامان وسکینۃ الجنان ومنافۃ الاحزان و مرضاۃ الرحمٰن والصلاۃ والسلام الاتمان الاکملان علی من رفع الله ذکرہ واعظم قدرہ فبذکرہ زان کل                                                                                                                                              خطبۃ واذان وعلی اٰلہ وصحبہ الذاکرین ایاہ مع ذکر مولاہ فی الحیوۃ والموت والوجدان والفوت وکل حین واٰن واشھد ان لاالٰہ الاالله الحنان المنان وان محمدا عبدہ ورسولہ سید الانس والجان صلی الله تعالٰی علیہ وعلی اٰلہ وصحبہ المرضین لدیہ مااَذِنَ اُذُن لصوت اذان قال الفقیر عبدالمصطفٰی احمد رضا المحمدی السنی الحنفی القادری البرکاتی البریلوی سقاہ المجیب من کاس الجیب عذبا فراتا وجعلہ من الذین ھم اھل الایمان والصلاۃ والاذان احیاء وامواتا اٰمین الہ الحق اٰمین۔                            

تمام تعریفیں الله  تعالٰی کے لئے جس نے اذان کو ایمان کی علامت ، سببِ امان ، دلوں کا سکون ، غموں کا ازالہ اور رحمان کی رضا کا ذریعہ بنایا ، صلاۃ وسلام کاملہ تامہ ہو اس ذات پر جس کا ذکر الله  تعالٰی نے بلند کردیا اور اس کے مرتبہ کو عظیم کیا چنانچہ ان کے ذکر سے ہر خطبہ اور اذان کو زینت بخشی اور آپ کی آل واصحاب پر جو موت وحیات ، وجدان وفوت غرضیکہ ہر وقت اپنے رب کریم کے ذکر کے ساتھ اپنے آقا کا ذکر کرتے ہیں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ الله  حنّان ومنّان کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور انس وجن کے سردار نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمالله  تعالٰی کے برگذیدہ بندے اور رسول ہیں آپ پر اور آپ کی آل پاك اور صحابہ کرام پر جو کہ پسندیدہ ہیں سب پر اس وقت تك الله  تعالٰی کی رحمتیں ہوں جب تك کان اذان کی آواز سنتے رہیں ، خیر عبدالمصطفٰی احمد رضا محمدی سُنّی حنفی قادری برکاتی بریلوی دُعا کرتا ہے کہ الله  تعالٰی اسے اپنے حبیب کے حوضِ کوثر سے سیراب کرے اور اسے ان لوگوں میں سے کردے جو موت وحیات میں ایمان ، نماز اور اذان والے ہیں آمین الٰہ الحق آمین۔ (ت)

الجواب :

 بعض علمائے دین نے میت کو قبر میں اتارتے وقت اذان کہنے کو سنّت فرمایا ، امام ابن حجر مکّی وعلّامہ خیر الملۃ والدّین رملی استاذ صاحبِ دُرمختار علیہم رحمۃ الغفار نے اُن کا یہ قول نقل کیا :

اما المکی ففی فتاواہ وفی شرح العباب وعارض واما الرملی ففی حاشیۃ البحرالرائق ومرض۔

مکّی نے اپنے فتاوٰی اور شرح العباب میں نقل کیا اور اس نے معارضہ کیا ، رملی نے حاشیہ البحرالرائق میں نقل کیا اور اسے کمزور کہا۔ (ت)

 



[1]   صراط المستقیم ہدایت نامہ درذکر مخلات مطبوعہ المکتبۃ السلفیۃ لاہور ص ۸۶

[2]   المسلك المقتسط فی المنسك المتوسط مع ارشاد الساری باب زیادۃ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم مطبوعہ دارالکتاب العربی بیروت ص ۳۳۶

[3]   الجوہر المنظم الفصل الاول مطبوعہ ادارۃ المرکزیۃ واشاعۃ القرآن گلبرگ لاہور ص ۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن