30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳) منیر العین فی حکم تقبیل الابہامین ۱۳۰۱ھ
اذان میں سرکارِدوعالمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکانامِ نامی سن کو انگوٹھے چومنے کامدلّل بیان
(۴) نھج السلامۃ فی حکم تقبیل الابھامین فی الاقامۃ ۱۳۳۳ھ
اقامت میں سرکارِدوعالمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکانام نامی سن کر انگوٹھے چومنے کامدلّل بیان اور منکرین کارَد
(۵) ایذان الاجر فی اذان القبر۱۳۰۷ھ
دفن کرنے کے بعدقبرپر اذان کے جواز پر نادر تحقیق
۱۸ ربیع الاول ۱۴۱۴ھ حافظ محمدعبدالستار سعیدی
۶ ستمبر ۱۹۹۳ ء ناظم تعلیمات جامعہ نظامیہ ، لاہور
نوٹ : اس جلد میں شامل رسالہ حاجزالبحرین میں متعدد مقامات پرمعیارالحق کی عبارات نقل کی گئی ہیں ۔ ان عبارات کی تلاش کیلئے معیارالحق مطبوعہ مکتبہ نذیریہ کانسخہ پیش رہاہے۔ مگرافسوس ہے کہ نسخہ مذکورہ میں اعلٰحضرت کی نقل کردہ عبارتوں میں تحریف کی گئی ہے۔ ان کی صرف ایک مقام کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ اسی جلد کے ص ۲۲۶ پر عبارت “ صلی الظھر والعصر ثم رکب “ میں والعصر کالفظ کاٹ لیاہے۔ معیارالحق نسخہ مذکورہ کا صفحہ ۳۷۹ ملاحظہ ہو۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مسئلہ(۲۴۹) : از اوجین مکان میرخادم علی صاحب اسسٹنٹ مرسلہ مُلّا یعقوب علی خان ۱۵جمادی الاولٰی ۱۳۱۰ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نماز پنجگانہ میں کون سی نماز سب سے پہلے کس نبی نے پڑھی ہے اور اگلے انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام اور اُن کی امتوں پر بھی یہی نماز پنجگانہ فرض تھی یا یہ ہمارے نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا اور ہمارا خاصہ ہے۔ بیّنوا توجروا۔
الجواب :
الحمدلله وحدہ٭والصلوٰۃ والسلام علی من لانبی بعدہ٭وعلی اٰلہ وصحبہ المکرمین عندہ۔
الله ہی کیلئے تعریف ہے جو اکیلا ہے اور صلاۃ وسلام اس ہستی پر جس کے بعد کوئی نبی نہیں ہے اور اس کے آل واصحاب پر جو اس کے ہاں بہت مکرم ہیں ۔ (ت)
نماز پنجگانہ الله عزّوجل کی وہ نعمتِ عظمٰی ہے کہ اس نے اپنے کرمِ عظیم سے خاص ہم کو عطا فرمائی ہم سے پہلے کسی امت کو نہ ملی ، بنی اسرائیل پر دو۲ ہی وقت کی فرض تھی وہ بھی صرف چار۴ رکعتیں دو۲ صبح دو۲ شام ، وہ بھی ان سے نہ نبھی سنن نسائی شریف میں انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمحدیثِ معراج مبارك میں ارشاد فرماتے ہیں ثم ردت الی خمس صلوات ، قال : فارجع الٰی ربك فاسألہ التخفیف فانہ فرض علٰی بنی اسرائیل صلاتین فماقاموا بھما [1] یعنی پھر پچاس۵۰ نمازوں کی پانچ رہیں موسٰیعَلَيْهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے عرض کی کہ حضور پھر جائیں اور اپنے رب سے تخفیف چاہیں کہ اس نے بنی اسرائیل پر دو۲ نمازیں فرض فرمائی تھیں وہ انہیں بھی بجانہ لائے۔ علّامہ زرقانی شرح مواہب میں فرماتے ہیں :
ورد ان بنی اسرائیل کلفوا برکعتین بالغداۃ ورکعتین بالعشی۔ قیل ، ورکعتین عند الزوال ، فماقاموا بماکلفوا بہ [2]۔
روایت ہے کہ بنی اسرائیل کو دو۲ رکعتیں صبح اور دو رکعتیں رات کو پڑھنے کا مکلف بنایاگیا تھا۔ بعض نے کہا ہے کہ دو۲ رکعتیں زوال کی بھی تھیں مگر وہ اس پر کاربند نہ رہ سکے۔ (ت)
اور امتوں کا حال خدا جانے مگر اتنا ضرور ہے کہ یہ پانچوں اُن میں کسی کو نہ ملیں علماء نے بے خلاف اس کی تصریح فرمائی ، مواہب شریف بیان خصائص امت مرحومہ میں لکھا :
ومنھا مجموع الصلوات الخمس ، ولم تجمع لاحد غیرھم[3]۔
اور ان خصوصیات میں سے پانچ نمازوں کا مجموعہ بھی ہے کیونکہ اُمتِ مسلمہ کے علاوہ کسی اور اُمت کیلئے پانچ نمازیں جمع نہیں کی گئیں ۔ (ت)
شرح زرقانی مقصد معراج مقدس میں زیر حدیث مذکور نسائی لکھا :
ھذا ھوالصواب ، وماوقع فی البیضاوی انہ فرض علیھم خمسون صلاۃ فی الیوم واللیلۃ ، فقال السیوطی : ھذا غلط ، ولم یفرض علی بنی اسرائیل خمسون صلاۃ قط بل ولاخمس صلاۃ ، ولم تجمع الخمس الالھذہ الامۃ ، وانما فرض علی بنی اسرائیل صلاتان فقط ، کما فی الحدیث [4]۔
یہی درست ہے اور جو بیضاوی میں ہے کہ بنی اسرائیل پر دن رات میں پچاس نمازیں فرض کی گئی تھیں ، تو سیوطی نے کہا کہ یہ غلط ہے ، ان پر پچاس نمازیں کبھی بھی فرض نہیں کی گئی تھیں بلکہ ان پر تو پانچ نمازیں بھی فرض نہیں تھیں ، پانچ صرف اس امت کیلئے جمع کی گئی ہیں ۔ بنی اسرائیل پر تو صرف دو۲ نمازیں فرض تھیں ، جیسا کہ حدیث شریف میں ہے۔ (ت)
لمعات شیخ محقق دہلوی وشرح مشکوٰۃ امام ابن حجر مکی میں ہے : مجموع ھذہ الخمس من خصوصیاتنا [5] (ان پر پانچ نمازوں کا مجموعہ ہماری خصوصیات میں سے ہے۔ ت)اشعۃ اللمعات میں ہے : مجموع خمس اوقات مخصوص ایں اُمت ست [6] (پانچ اوقات کا مجموع اس امت کی خصوصیت ہے۔ ت)تیسیر وسراج المنیر شروح جامع صغیر میں زیرِ حدیث وصلوا خمسکم (اور پڑھو اپنی پانچ نمازیں ۔ ت) لکھا : اضافھا الیھم لانھا لم تجتمع لغیرھم [7] (اپنی کہہ کر) پانچ
[1] سنن النسائی کتاب الصلوٰۃ مطبوعہ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱ / ۷۸
[2] شرح الزرقانی علی المواہب المقصد الخامس فی المعراج والاسراء مطبوعہ المطبعۃ العامرہ مصر ۶ / ۱۴۲
[3] المواھب اللدنیۃ المقصد الرابع خصائص تعلق بالصلوٰۃ ، المکتب الاسلامی ، بیروت ۲ / ۷۱۱
[4] شرح الزرقانی علی المواہب فی المقصد الخامس تخصیصہ علیہ السلام بخصائص المعراج والاسراء مطبوعہ المطبعۃ العامرہ مصر ، ۶ / ۱۴۱
[5] لمعات التنقیح الفصل الثانی کتاب الصلوٰۃ باب المواقیت مکتبۃ المعارف العلمیۃ لاہور ۲ / ۲۳۱
[6] اشعّۃ اللمعات الفصل الثانی کتاب الصلوٰۃ باب المواقیت مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۲۸۷
[7] السراج المنیر شرح جامع صغیر تحت حدیث ''اتقوا اللّٰہ وصلوا خمسکم'' مطبوعہ مطبعہ ازہریہ مصر ۱ / ۳۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع