30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عبارات کتب میں مفہوم مخالف حجت ہوتا ہے اور نصوص کے اکثر مفاہیم معتبر نہیں ہوتے (ت)
احادیثِ موقوفہ کیا روایت نہیں لاجرم ملا علی قاری نے موضوعاتِ کبیر میں کل مایروی فی ھذا فلایصح رفعہ البتۃ (اس سلسلہ میں جو کچھ مروی ہے اس کا مرفوع ہونا کسی طرح بھی صحیح نہیں ۔ ت)لکھ کر فرمایا :
قلت واذا ثبت رفعہ الی الصدیق رضی الله تعالٰی عنہ فیکفی العمل بہ لقولہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم “ علیکم بسنّتی وسنّۃ الخلفاء الراشدین [1] “
میں کہتا ہوں جب اس کا مرفوع ہونا صدیقِ اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُتك ثابت ہے تو عمل کے لئے اتنا ہی کافی ہے کیونکہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا ارشاد ہے : “ تم پر میری اور میرے خلفاء راشدین کی سنّت لازم ہے “ ۔ (ت)
(۲) صحیح کی نفی سے معتبر کی نفی جاننا فنِ حدیث سے جہالت پر مبنی۔ کُتب رجال میں ہزار جگہ ملے گا یعتبربہ ولایحتج بہ (یہ معتبر ہے لیکن اس سے استدلال نہیں کیا جائیگا۔ ت) اور فضائل اعمال میں احادیث معتبرہ بالاجماع کافی اگرچہ صحیح بلکہ حسن بھی نہ ہوں ۔
(۳) فقہ میں روایت ، روایت فقہیہ بھی ہے بالفرض اگر حدیث معتبر مطلقًا منفی تو اُس سے روایت معتبرہ کی نفی یا جہل محض ہے یا نری غیر مقلدی کہ بے ثبوت حدیث روایت فقہیہ معتبر نہ مانی۔
(۴) یہیں یہیں اسی شامی میں قہستانی وفتاوٰی صوفیہ وکنزالعباد سے صراحۃً اس کا استحباب منقول اور بصیغہ جزم بلاتعصب مذکور ومقبول ، تو شامی سے صرف نسبت حدیث ایك کلام نقل کرلانا اور اُسی عبارت میں شامی کے حکم مقرر فقہی کو چھوڑجانا صریح خیانت ہے۔
(۵) پھر روایت فقہیہ قصدًا بچا کر وہ سالبہ کلیہ کو کسی معتبر روایت سے ثابت نہیں صاف اغوائے عوام ہے کیا کتبِ فقہ میں ہزار سے کم اس کے نظائر ملیں گے کہ حکم فقہی پر جو حدیث نقل کی اُس میں کلام کردیاگیا مگر اس سے روایت فقہی نامعتبر نہ ہوئی ، ہاں وہی غیر مقلدی کی علت پیچھے ہوتو کیا علاج!
(۶) اقامت میں کوئی ٹُوٹی پھوٹی روایت بھی موجود نہ ہونے پر شامی کا کلام نقل کیا کہ بعض نے قہستانی سے نقل کیا کہ اُنہوں نے اپنے نسخہ کے حاشیہ پر لکھا کہ دربارہ اقامت بعد تلاش کامل روایت نہ ملی اور انہیں شامی کا کلام نہ دیکھا کہ ایسی نقل نقلِ مجہول اور نقلِ مجہول محض نامقبول ، جلد دوم ص ۵۱۲ :
قول المعراج ورأیت فی موضع۔ ۔ ۔ الخ (ای معزوا الی المبسوط) لایکفی فی النقل لجہالتہ [2]۔
معراج کا قول اور میں نے ایك جگہ دیکھا ہے الخ (یعنی مبسوط کی طرف منسوب ہے) جہالت کی وجہ سےنقل میں وہ ناکافی ہے۔ (ت)
وہاں بواسطہ مجہول ناقل امام قوام الدین کاکی شارح ہدایہ تھے یہاں شامی ، وہاں منقول عنہ بالواسطہ امام شمس الائمہ سرخسی تھے یا خود محرر المذہب امام محمد اور یہاں قہستانی ع
ببیں تفاوت راہ ازکجاست تابکجا
(اتنا بڑا فرق کہاں وہ کہاں یہ)
جب وہ بوجہ جہالت واسطہ مقبول نہ ہُوئی اس کی کیاہستی ، مگر کیا کیجئے کہ ع
عقل بازار میں نہیں بِکتی
(۷) لم یوجد(روایت نہیں پائی گئی۔ ت) اور “ موجود نہیں “ میں جو فرق ہے عاقل پر مخفی نہیں ، مگر عقل بھی ہو ، یہ تو خالی نایافت کی نقل ہے کہ شہادت علی النفی سے زائد نہ ٹھہرے گی آکد الفاظ فتوے سے فتوٰی منقول ہوا اور بوجہ جہالت نامقبول ہُوا ، انہیں علامہ شامی کا کلام سُنیے عقود الدریہ جلد ۲ ص ۱۰۹ :
نقل الزیلعی ان الفتوی علی قولھما فی جوازھا قال الشیخ قاسم فی تصحیحہ مانقلہ الزیلعی شاذ مجھول القائل [3] اھ۔
زیلعی نے نقل کیا ہے کہ فتوٰی ان دونوں کے قول پر اسکے جواز میں ہے ، شیخ قاسم نے اپنی تصحیح میں کہا کہ زیلعی سے جو منقول ہے وہ شاذ ہے کیونکہ قائل مجہول ہے اھ (ت)
دُرِمختار میں ہے :
علیہ الفتاوٰی زیلعی وبحر معزیا للمغنی لکن ردہ العلّامۃ قاسم فی تصحیحہ بان مافی المغنی شاذ مجھول القائل فلایعول علیہ [4]۔
اس پر زیلعی اور بحر کا فتوٰی ہے انہوں نے مغنی کی طرف منسوب کیا ، لیکن علامہ قاسم نے اسے اپنی تصحیح میں بایں طور رَد کیا کہ مغنی میں جو کچھ ہے وہ شاذ ہے کیونکہ اس کا قائل مجہول ہے لہذا اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ (ت)
شامی نے اسے مقرر رکھا۔
(۸) اس پر یہ ادّعا کہ اسی واسطے فقہاء نے اُس کا بالکل انکار کیا ہے ، صریح کذب ہے۔
(۹) اس پر کہنا کہ یہ عبارت شامی کی ہے بکف چراغی ہے شامی میں قہستانی سے بنقل مجہول یہ منقول کہ اس کی روایت نہ ملی اگر بفرض غلط یہ نقل مجہول مقبول بھی ہو اور عدمِ وجدان روایت عدم وجود روایت بھی ہوتو نفی روایت روایتِ نفی نہیں ، ہذا کا اشارہ جانب نقل ہے نہ جانب حکم فقہا نے بالکل انکار کیا کس گھر سے لائے۔
(۱۰) اینہم برعلم تو غایت درجہ یہ قہستانی کا اپنا انکار ہوگا نہ کہ وہ فقہا سے کئی قول نقل کررہے ہیں اور قہستانی کا بایں معنی فقہا میں شمار کہ اُن کا اپنا قول بلانقل مسلّم ہو یقینا باطل ہے بلکہ نقل میں بھی اُن کی وہ حالت جو خود یہی علامہ شامی عقود الدریہ جلد ۲ ص ۲۹۷ میں بتاتے ہیں کہ :
القھستانی کجارف سیل وحاطب لیل خصوصا واستنادہ الی کتب الزاھدی المعتزلی [5]۔
قہستانی بہالے جانے والے سیلاب اور رات کو لکڑی اکٹھی کرنے والے کی طرح ہے خصوصًا جبکہ اس کا استناد زاہدی معتزلی کتب کی طرف۔ (ت)
اور کشف الظنون حرف النون میں علّامہ عصام اسفرائنی کا قول نہ دیکھنا کہ اس ادعائے باطل کی لگی نہ رکھے گا اور بالکل کشف ظنون بلکہ علاجِ جنون کردے گا ہم نے پتا بتادیا نہ ملے تو پیش بھی کردیں گے اِن شاء الله تعالٰی۔
[1] الاسرار المرفوعۃ فی اخبار الموضوعہ حرف المیم مطبوعہ دارالکتاب العربیہ بیروت ص ۲۱۰
[2] ردالمحتار باب الولی من کتاب النکاح مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۲ / ۳۳۹
[3] العقود الدریۃ فی تنقیح الفتاوٰی الحامدیۃ کتاب الاجارۃ الخ مطبوعہ تاجران کتب ارگ بازار قندہار افغانستان ۲ / ۱۳۰
[4] درمختار باب الاجارۃ الفاسدۃ مطبوعہ مجتبائی دہلی ۲ / ۱۷۷
[5] العقود الدریۃ فی تنقیح الفتاوی الحامدیۃ کتاب الاجارۃ الخ مطبوعہ تاجران کتب ارگ بازار قندھار افغانستان ۲ / ۳۵۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع