30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شنوانی میں عبارت یہ ہے : جس نے مؤذن کا یہ جملہ “ اشھد ان محمدا رسول الله “ سن کر کہا “ مرحبا بحبیبی وقرۃ عینی محمد بن عبدالله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم“ پھر اپنے انگوٹھے چوم کر آنکھوں سے لگائے تو وہ نہ کبھی اندھا ہوگا اور نہ اس کی آنکھیں کبھی خراب ہوں گی انتہٰی (ت)
کفایۃ۴ الطالب الربانی لرسالۃ ابن ابی زید القیروانی فی مذھب سیدنا الامام مالك رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمصری جلد ا ص ۱۶۹
فائدۃ : نقل صاحب الفردوس ان الصدیق رضی الله تعالٰی عنہ لماسمع قول المؤذن اشھد ان محمدا رسول الله قال ذلك وقبل باطن انملۃ السبابتین ومسح عینیہ فقال صلی الله تعالٰی علیہ وسلم من فعل مثل خلیلی فقد حلت علیہ شفاعتی ، قال الحافظ السخاوی ولم یصح ، ثم نقل عن الخضر انہ علیہ الصلاۃ والسلام قال من قال حین یسمع قول المؤذن اشھد ان محمدا رسول الله مرحبا بحبیبی وقرۃ عینی محمد بن عبدالله (صلی الله تعالٰی علیہ وسلم) ثم یقبل ابھامیہ ویجعلھما علٰی عینیہ لم یعم ولم یرمدا ابدا ونقل غیر ذلك ثم قال ولم یصح فی المرفوع من کل ھذا شیئ [1] والله تعالٰی اعلم۔
فائدۃ : صاحب الفردوس نے نقل کیا ہے کہ حضرت صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے جب مؤذن کا یہ جملہ سنا “ اشھد ان محمدا رسول الله “ تو آپ نے یہ دُہرایا اور دونوں شہادت کی انگلیوں کا باطنی حصہ اپنی آنکھوں سے لگایا تو اس پر نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : جس شخص نے یہ عمل کیا جو میرے اس دوست نے کیا ہے تو اس کے لئے میری شفاعت ثابت ہوگئی۔ حافظ سخاوی نے کہا کہ یہ صحیح نہیں ، پھر حضرت خضر علیہ السلام سے یہ منقول ہے فرمایا کہ جو شخص مؤذن کا یہ جملہ اشھد ان محمدا رسول الله سن کر یہ کہے مرحبا بحبیبی وقرۃ عینی محمد بن عبدالله ( صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم) پھر اپنے دونوں انگوٹھے چُوم کر اپنی دونوں آنکھوں سے لگائے تو وہ نہ کبھی اندھا ہوگا اور نہ اس کی آنکھیں کبھی خراب ہوں گی اور ان کے علاوہ نے بھی ذکر کیا ، پھر کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی مرفوع صحیح روایت نہیں ملی والله تعالٰی اعلم۔ (ت)
علامہ۵ الشیخ علی الصعیدی العدوی اسی شرح کے حاشیہ ص ۱۷۰ میں فرماتے ہیں :
(قولہ ثم یقبل الخ) لم یبین موضع التقبیل من الابھامین الا انہ نقل عن الشیخ العالم المفسر نورالدین الخراسانی قال بعضھم لقیتہ وقت الاذان فلما سمع المؤذن یقول اشھد ان محمدا رسول الله قبل ابھامی نفسہ ومسح بالظفرین اجفان عینیہ من المآقی الی ناحیۃ الصدغ ثم فعل ذلك عند کل تشھد مرۃ مرۃ فسألتہ عن ذلك فقال کنت افعلہ ثم ترکتہ فمرضت عینای فرأیتہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم مناما فقال لم ترکت مسح عینیك عند الاذان ان اردت ان تبرأ عیناك فعد الی المسح فاستیقظت ومسحت فبرئت ولم یعاودنی مرضھما الی الاٰن انتھی فھذا یدل علی ان الاولی التکریر والظاھر انہ حیث کان المسح بالظفرین ان التقبیل لھما [2]
(قولہ ثم یقبل الخ) انگوٹھوں کی کون سی جگہ چُومے ، اس میں اس کا ذکر نہیں کیا ، مگر شیخ العالم المفسّر نُورالدین خراسانی سے یہ منقول ہے بعض لوگوں نے کہا میں ان سے دورانِ اذان ملا جب انہوں نے مؤذن سے اشھد ان محمد رسول الله سنا تو انہوں نے اپنے دونوں انگوٹھے چُومے اور ان دونوں کے ناخن اپنی پلکوں پر ناك کی طرف ملے پھر انہوں نے ہر بار ایسا کیا تو میں نے ان سے اس کے بارے میں سوال کیا تو وہ کہنے لگے میں پہلے یہ عمل کیا کرتا تھا پھر میں نے اسے چھوڑ دیا تو میری آنکھیں خراب ہوگئیں اور مجھے خواب میں نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی زیارت ہُوئی تو فرمایا : تُونے اذان کے وقت آنکھوں پر انگوٹھے لگانے کیوں ترك کردئے اگر تُو چاہتا ہے کہ تیری آنکھیں درست ہوجائیں تو انگوٹھے چُومنا دوبارہ شروع کردے پھر میں بیدار ہُوا اور میں نے انگوٹھے چُومنے کا عمل کیا تو میں صحیح ہوگیا ، اس کے بعد آج تك میری آنکھیں کبھی خراب نہیں ہوئیں انتہی ، پس یہ عبارت دلالت کررہی ہے کہ باربار کرنا بہتر ہے اور ظاہر یہی ہے کہ جب کبھی آنکھوں پر انگوٹھے لگائے تو چُوما بھی انہیں کرے ، والله تعالٰی اعلم (ت)
ان تمام عبارات میں کہیں تقبیل ابہامین پر نکیر ثابت نہیں ہوتی بلکہ استحباب کا پتا الفاظ صریحہ میں ملتا ہے برخلاف اس کے صاحبِ فتاوٰی اشرفیہ عبارت شامی پر حاشیہ لکھ کر مباح (ص ۲ ملاحظہ ہو) مان رہے ہیں پھر اُس مباح کو بھی بدعت ٹھہرا رہے ہیں اس تضاد واشکال کو رفع فرما کر قاطع فیصلہ فرمایا جائے۔ صاحبِ فتاوٰی اشرفیہ عمل مانحن فیہ کو اپنے حاشیہ مذکورہ میں رقیہ مان کر دعوٰی کرتے ہیں والعوام یفعلونہ باعتقاد الطاعۃ (عوام اسے عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔ ت) یہاں صرف یہ اشکال ہے کہ اعتقاد قلب سے تعلق رکھتا ہے اُس پر مفتی صاحب مذکور کو کس طرح اطلاع ہُوئی درصورتیکہ ان کے نزدیك رسولعَلَيْهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام بھی باوصف اعلام علّام مافی الصدور علوم غیبیہ سے بے خبر ہیں (معاذاللہ) وہ بھی عامہ مومنین کے دلی خیال اور اعتقاد سے اطلاع ہوئی خواہ وہ ہند میں ہوں یا کابل میں ، ایران میں ہوں یا عرب شریف میں ، غرض شرق میں ہوں یا غرب میں حیث یقول والعوام یفعلونہ باعتقاد الطاعۃ (عوام اسے عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔ ت) یہاں بعض الناس نے سخت فتنہ برپا کررکھا ہے مترصد کہ جلد تر جواب باصواب سے اعزاز بخشیں اجرکم الله تعالٰی بجاہ طٰہٰ ویس صلی الله تعالٰی علیہ وعلٰی اٰلہٖ وصحبہٖ اجمعین والحمدلله رب العٰلمین۔ مختار صدیقی
الجواب :
اس مسئلہ کی تحقیق بالغ وتنقیح بازغ میں بائیس سال ہوئے فقیر نے منیرالعین فی حکم تقبیل الابھامین۱۳۰۱ھ لکھی کہ بیس۲۰سال ہوئے بمبئی میں چھپ کر ملك میں مفت تقسیم ہُوئی اب میرے پاس صرف ایك نسخہ باقی ہے کہ آپ جیسے علم دوست حق پرست کی اعانت کو بغرض ملاحظہ مرسل ، ایك نسخہ بھی اور ہوتا تو ہدیۃً حاضر کردیتا بعد ملاحظہ بیرنگ واپس فرمائیں یہ رسالہ باذنہ تعالٰی دربارہ حدیث وفقہ منکرین کے خیالات باطلہ عاطلہ کی بیخ کنی وصفرا شکنی کو بس ہے لہذا اُن سے زیادہ تعرض کی حاجت نہیں صرف بعض امورِ جہالت فتوائے مذکور کے متعلق اجمالًا گزارش وبالله التوفیق۔
(۱) دعوٰی یہ کہ اذان میں کسی معتبر روایت سے ثابت نہیں ، اور اس پر دلیل شامی کی جراحی سے نقل کہ ان میں سے کوئی حدیث مرفوع درجہ صحت کو نہیں پہنچی جو خود مشیر ہے کہ اس کی احادیث موقوفہ پر یہ حکم نہیں ورنہ مرفوع کی تخصیص کیوں ہوتی عبارات کتب میں مفہوم مخالف بلاشبہہ معتبر ہے ، اسی شامی طابع قسطنطینہ جلد ۵ ص ۵۲ میں ہے :
فان مفاھیم الکتب حجۃ ولومفھوم لقب علی ماصرح بہ الاصولیون [3]۔
عبارات کتب میں مفہومِ مخالف حجت ہوتا ہے خواہ وہ مفہوم لقبی ہو ، علمائے اصول نے یہی تصریح کی ہے۔ (ت)
نیز جلد اول ص ۱۶۷ :
یفتی بہ عندالسؤال اھ ای لان مفاھیم الکتب معتبرۃ کماتقدم [4]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع