30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فصل ، بعض احادیث کی تعیین کے بارے میں جو لوگوں کی زبانوں پر مشہور ہیں حالانکہ صواب اس کے خلاف ہے اس طریقہ پر جس کا ذکر تذکرہ میں میں نے کیا ہے اس میں ہے وہ شخص جس نے اپنے نفس (آپ) کو پہچان لیا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا ، یہ ثابت نہیں ، حدیث میں نے اپنے رب کو ایسے خوبصورت جوان کی صورت میں دیکھا جس کے بال لمبے وخوب صورت ہوں ، صحیح ہے یہ خواب پر محمول ہے یا یہ مؤول ہے ، اور حدیث مومن دھوکا کھانے والا اور شرم والا ہوتا ہے اور منافق دغاباز اور کمینہ ہوتا ہے موضوع ہے۔ حدیث نہیں گواہی دیتا کوئی آدمی دوسرے کے کفر کی مگر کفران میں سے کسی ایك پر لوٹ آتا ہے ، ضعیف ہے۔ اسی میں ہے علم کا طلب کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ، اس کے تمام طرق کمزور ہیں ۔ حدیث ، وہ شخص جس نے فرض ادا کیا اور لوگوں کو خیر کی تعلیم دی اس کو عابد پر فضیلت حاصل ہے ، اس حدیث کی سند ضعیف ہے لیکن محدثین فضائل عمل میں نرمی برتتے ہیں ۔ حدیث وضو پر وضو نور علٰی نور ہے ، موجود نہیں ۔ اس میں ہے سبابہ انگلیوں کا باطن چومنے کے بعد آنکھوں سے لگانا صحیح نہیں اور بطور تجربہ یہ عمل کثیر علماء سے مروی ہے۔ اس میں ہے نماز دین کا ستون ہے ، یہ حدیث ضعیف ہے۔ صلاۃ التسبیح (والی حدیث) ضعیف ہے۔ دارقطنی میں ہے فضائلِ نماز کے بارے میں جتنی احادیث مروی ہیں ان میں نماز تسبیح والی حدیث اصح ہے۔ اس میں ہے سخی کا کھانا دوا ہے بخیل کا کھانا بیماری ہے ، مقاصد میں ہے کہ اس کے رواۃ ثقہ ہیں ، اور مختصر میں ہے کہ یہ منکر ہے۔ مقاصد میں ہے زمزم کا پانی اسی کام کے لئے ہے جس کی خاطر اسے پیا گیا ، ضعیف ہے لیکن اس کے لئے مسلم میں شاہد ہے۔ حدیث الله تعالٰی ہر سو۱۰۰ سال کے بعد اس اُمت میں ایسے شخص کو مبعوث فرماتا ہے جو اس کے لئے دین کی تجدید کرتا ہے ، حاکم نے اس کی تصحیح کی۔ حدیث میری اُمّت کی مثال بارش کی طرح ہے معلوم نہیں اس کا اول بہتر ہے یا آخر ، موضوع ہے۔ وجیز میں ہے : مَیں ، ابوبکر اور عمر تینوں ایك ہی مٹّی سے پیدا ہوئے ، اس میں راوی مجہول ہیں ، میں کہتا ہوں اس کی ایك اور سند ہے اور اس کے لئے شاہد ہے حدیث اویس جو دو۲ ورقوں پر ہے ابن حبان نے کہا یہ باطل ہے ، میں کہتا ہوں سکوت بہتر ہے کیونکہ اس کی متعدد اسناد ہیں اس کی بعض سندوں میں
عــــہ اقول : ھذا عجیب فقد اخرجہ ابوداؤد والترمذی والحاکم عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ بلفظ الفاجر مکان المنافق واسنادہ کماقال المناوی جید ۱۲ منہ (م)
اقول یہ عجیب ہے حالانکہ ابوداؤد ترمذی اور حاکم نے حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے منافق کی جگہ لفظ فاجر روایت کیا ہے اور اس کی سند بقول امام مناوی کے جید ہے ۱۲ منہ (ت)
عــــہ۱ : اقول : بل صحیح من اعلی الصحاح فلمالك والصحیحین غیرھما عن ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما رفعہ اذاقال الرجل لاخیہ یا کافر فقد باء بھا احدھما وللبخاری عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ رفعامن قال لاخیہ یاکافر فقدباء بھا احدھما ولابن حبان عن ابی سعید رضی الله تعالٰی عنہ بسند صحیح مرفوعا مااکفر رجل رجلا قط الاباء بھا احدھما وفی الباب غیر ذلك فان اراد خصوص اللفظ فقلیل الجدوٰی ۱۲ منہ (م)
اقول : بلکہ یہ اعلٰی درجہ کی صحاح میں سے صحیح ہے ، امام مالك اور شیخین وغیرہما نے حضرت عبدالله ابن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مرفوعًا روایت کیا کہ جب کوئی شخص اپنے بھائی کو “ یاکافر “ (اے کافر) کہا ، تو وہ کفر اُن دونوں میں سے ایك پر لَوٹ آتا ہے۔ اور بخاری نے حضرت ابُو ہریرۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مرفوعًا بیان کیا کہ جس نے اپنے بھائی کو “ یاکافر “ کہا تو وہ کفر اُن میں سے ایك پر لوٹ آئیگا۔ ابن حبان نے حضرت ابوسعید خدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مرفوعًا سند صحیح کے ساتھ روایت کیا جب بھی کوئی کسی کو کافر کہتا ہے تو وہ کفر یقینا ان میں سے کسی ایك کی طرف رجوع کرتا ہے ، اور اس باب میں اس کے علاوہ بھی احادیث ہیں اگر اس سے مراد خاص الفاظ ہیں تو ایسی روایات تو بہت ہی کم ہیں ۱۲ منہ (ت)
عــــہ۲ : اقول : والصحیح انہ لاینزل عن الحسن کمابینتہ فی النجوم الثواقب فی تخریج احادیث الکواکب ۱۲ منہ رضی الله تعالٰی عنہ (م)
اقول : (میں کہتا ہوں کہ) صحیح وہ ہے کہ جو حسن سے نیچے نہ ہو جیسے کہ میں نے “ النجوم الثواقب فی تخریج احادیث الکواکب “ میں بیان کیا ہے ۱۲ منہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ(ت)
عــــہ۱ : بل اخرجہ زرین وان قال المنذری ثم العراتی لم نقف علیہ ۱۲ منہ (م)
بلکہ اس کی تخریج زرین نے کی ہے اگرچہ منذری ، پھر عراقی نے کہا کہ ہم اس سے آگاہ نہ ہوسکے ۱۲ منہ (ت)
عــــہ۲ : الحق انہ حدیث حسن صحیح لاشك حسن لذاتہ صحیح لغیرہ ان لم یکن لذاتہ والتفصیل فی اللآلی ۱۲ منہ (م)
حق یہ ہے کہ حدیث حسن صحیح ہے اس میں کوئی شك نہیں کہ یہ حسن لذاتہ ہے صحیح لغیرہ ہے البتہ صحیح لذاتہ نہیں اور اس کی تفصیل اللآلی میں ہے (ت)
عــــہ۳ : اقول کذا قال المناوی وبالغ الذھبی کعادتہ فقال کذب ۱۲ منہ (م)
اقول : اسی طرح مناوی نے کہا اور ذہبی نے اپنی عادت کے مطابق مبالغہ کیا اور کہا کہ وہ جھوٹے ہیں ۱۲ منہ (ت)
عــــہ۴ : اقول بل نص الحافظ انہ حجۃ بطرقہ وحسنہ المناوی وصححہ الامام سفین بن عینیہ والد میاطی والمنذری وابن الجزری ۱۲ منہ (م)
اقول : بلکہ حافظ نے تصریح کی ہے کہ یہ اپنی اسناد کی بنا پر حجت ہے ، مناوی نے اسے حسن کہا ، امام سفیان بن عینیہ ، دمیاطی ، منذری اور ابن جزری نے اسے صحیح کہا ۱۲ منہ (ت)
عــــہ۵ : ورواہ ابوداؤد وقال المناوی الاسناد صحیح ۱۲ منہ (م)
اسے ابوداؤد نے روایت کیا اور مناوی کہتے ہیں اسکی سند صحیح ہے۔ (ت)
عــــہ : اقول : ھذا عجیب بل اخرجہ احمد والترمذی فی الجامع عن انس رضی الله تعالٰی عنہ وحسنہ وفی الباب عن عمر ان بن حصین رضی الله تعالٰی عنہ اخرجہ البزار قال السخاوی بسند حسن وفیہ عن علی وعن عمار وعن عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہ وقال ابن عبدالبر ان الحدیث حسن وقال ابن القطان لانعلم لہ علۃ قال المناوی اسنادہ جید ۱۲ منہ (م)
اقول : (میں کہتا ہوں کہ) یہ عجیب ہے ، بلکہ اس کو احمد اور ترمذی نے جامع میں حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کیا اور حسن قرار دیا نیز اس بارے میں حضرت عمران بن حصینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے بھی مروی ہے اس کو بزار نے روایت کیا ہے۔ سخاوی کہتے ہیں کہ اس کی سند حسن ہے اور اس بارے میں حضرت علی ، حضرت عمار اور حضرت عبدالله بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمسے بھی مروی ہے ، ابن عبدالبر کہتے ہیں کہ یہ حدیث حسن ہے ، ابن القطان کی رائے ہے کہ ہمیں اس میں کسی علّت کا علم نہیں ۔ مناوی نے کہا کہ اس کی سند جید ہے ۱۲ منہ (ت)
کوئی حرج نہیں ۔ حدیث جس نے چالیس دن الله تعالٰی کے لئے خالص کیے ، اس کی سند ضعیف ہے اور اس کے لئے شاہد ہے۔ حدیث آخر زمانے میں ایك خلیفہ ہوگا جس سے ابوبکر و عمر افضل نہ ہوں گے ، موضوع ہے۔ میں کہتا ہوں بلکہ اس میں تاویل ہے ، یہاں تك ان روایات کا ذکر ہے جو تذکرہ میں تھیں اھ ملتقطًا۔ (ت)
فائدہ ۱۲ : (حدیث بے سند مذکور علماء کے قبول میں نفیس وجلیل احقاق اور اوہام قاصرین زماں کا ابطال وازہاق) اقول : وبالله التوفیق اذہان اکثر قاصرین زمان میں سند کی فضیلتیں اور کلامِ اثریین میں اتصال کی ضرورتیں دیکھ دیکھ کر مرتکز ہو رہا ہے کہ احادیث بے سند اگرچہ کلماتِ ائمہ معتمدین میں بصیغہ جزم مذکور ہوں مطلقًا باطل ومردود وعاطل کہ احکام ، مغازی ، سَیر ، فضائل کسی باب میں اصلًا نہ سُننے کے لائق ، نہ ماننے کے قابل حالانکہ یہ محض اختراع بین الاندفاع مشاہیر محدثین وجماہیر فقہا دونوں فریق کے مخالف اجماع ہے ، غیر صحابی جو قول یا فعل یا حال حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی طرف بے سند متصل نسبت کرے محدثین کے نزدیك باختلاف حالات واصطلاحات مرسل منقطع معلق معضل ہے اور فقہا واصولین کی اصطلاح میں سب کا نام مرسل اصطلاحِ حدیث پر تعلیق واعضال یا اصطلاحِ فقہ واصول پر ارسال میں کچھ بعض سند کا ذکر ہرگز لازم نہیں بلکہ تمام وسائط حذف کرکے علمائے مصنفین جو قال یا فعل رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمذلك کہتے ہیں یہ بھی معضل ومرسل ہے ، امام اجل ابن الصلاح کتاب معرفۃ انواع علم الحدیث میں فرماتے ہیں :
$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع