دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

شفاء السقام عــــہ۱ شریف میں ہے :

احمد رحمہ الله  تعالٰی لم یکن یروی الا عن ثقۃ وقدصرح الخصم (یعنی ابن تیمیۃ) بذلك فی الکتاب الذی صنفہ فی الرد علی البکری بعد عشر کرار لیس منہ ، قال ان القائلین بالجرح والتعدیل من علماء الحدیث نوعان منھم من لم یروالا عن ثقۃ عندہ کمالك وشعبۃ ویحیی بن سعید وعبدالرحمٰن بن مھدی واحمد بن حنبل وکذٰلك البخاری وامثالہ [1] اھ

امام احمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِثقہ کے علاوہ کسی سے روایت نہیں کرتے اورمخالف (یعنی ابی تیمیہ) نے اس بات کی اپنی اس کتاب میں تصریح کی ہے جو اس نے بکری کے رَد میں اس کے دس رسائل کے بعد لکھی ، کہا کہ علماءِ جرح وتعدیل (حدیث میں ) دو۲ اقسام ہیں ایك وہ ہیں جو صرف ثقہ سے روایت کرتے ہیں مثلًا مالک ، شعبہ ، یحیٰی بن سعید ، عبدالرحمن بن مہدی ، احمد بن حنبل اور اسی طرح بخاری اور ان کے ہم مثل اھ (ت)       

تہذیب التہذیب امام ابن حجر عسقلانی میں ہے :

خارجۃ بن الصلت البرجمی الکوفی روی عنہ الشعبی وقدقال ابن ابی خیثمۃ اذاروی الشعبی عن رجل وسماہ فھو ثقۃ یحتج بحدیثہ [2]۔

خارجہ بن الصلت برجمی کوفی جن سے شعبی نے روایت کیا ہے اور ابن ابی خیثمہ نے کہا کہ جب شعبی کسی شخص سے حدیث بیان کریں اور اس کا نام لیں تو وہ ثقہ ہوگا اس کی حدیث سے استدلال کیا جائیگا۔ (ت)

تدریب عــــہ۲ میں ہے :

من لایروی الاعن عدل کابن مھدی ویحیی بن سعید [3]  اھ اقول :  ولاینکر علیہ بمافی المیزان عن عباس الدوری عن یحیٰی بن معین عن یحیٰی بن سعید لولم ار والا عمن ارضی مارویت الاعن خمسۃ اھ فان رضی یحیٰی غایۃ لاتدرك وکیف یظن بہ ان الخلق کلھم عندہ ضعفاء الاخمسۃ وانما المرضی لہ جبل ثبت شامخ راسخ لم یزل ولم یتزلزل ولافی حرف ولامرۃ۔                                                                                                                                                                                                                                          

وہ لوگ جو صرف عادل راویوں سے روایت لیتے ہیں مثلًا ابن مہدی اور یحیی بن سعید اھ اقول : اور اس پر اس بات سے اعتراض نہیں کیا جاسکتا جو میزان میں عباس دوری نے یحیٰی بن معین سے انہوں نے یحیٰی بن سعید کے حوالے سے روایت کی ہے کہ اگر میں اس شخص سے روایت کرتا ہوں جس سے میں راضی ہوتا ہوں تو میں صرف پانچ سے روایت کرتا ہوں اھ اور یحیٰی کے راضی ہونے کی غایت ومقصد معلوم نہیں اور یہ ان کے بارے میں کیسے گمان کیا جاسکتا ہے کہ پانچ کے علاوہ تمام لوگ ان کے نزدیك ضعیف ہوں اور ان کے ہاں پسندیدہ ومعتبر وہی شخص ہوگا جو اس فن میں پہاڑ کی مانند ٹھوس ، مستحکم اور مضبوط ہونہ زائل ہو اور نہ حرکت کرے نہ کسی حرف میں نہ ایك مرتبہ میں (ت)          

 

عــــہ ۱ :  فی الباب الاول تحت حدیث الاول ۱۲ منہ (م)

عــــہ ۲ :  فی ترجمۃ اسرائیل بن یونس ۱۲ منہ (م)

تہذیب التہذیب میں ہے :

سلیمن بن حرب بن بجیل الازدی الواشجی قال ابوحاتم امام من الائمۃ کان لایدلس وقال ابوحاتم ایضا کان سلیمٰن بن حرب قل من یرضی من المشائخ فاذا رأیتہ قدروی عن شیخ فاعلم انہ ثقۃ [4]اھ ملتقطا۔

سلیمان بن حرب بن بجیل ازدی واشجی کے بارے میں ابوحاتم کہتے ہیں کہ ائمہ حدیث میں سے امام ہیں اور وہ تدلیس نہیں کرتے تھے اور ابوحاتم نے یہ بھی کہا کہ سلیمان بن حرب بہت کم مشائخ کا اعتبار کرتے تھے لہذا جب آپ دیکھیں کہ انہوں نے کسی شیخ سے روایت کی ہے تو یقینا وہ ثقہ ہی ہوگا اھ ملتقطًا (ت)

تقریب التہذیب ہے :

مظفر بن مدرك الخراسانی ابوکامل ثقۃ متقن کان لایحدث الاعن ثقۃ [5]۔

مظفر بن مدرك خراسانی ابوکامل ثقہ اور پختہ ہیں اور وہ ثقہ کے علاوہ کسی سے روایت نہیں کرتے تھے۔ (ت)

نافعہ جامعہ :  امام سخاوی فتح عــــہ المغیث میں فرماتے ہیں :

تتمۃ من کان لایروی الاعن ثقۃ الافی النادر الامام احمد وبقی بن مخلد وحریز بن عثمٰن وسلیمٰن بن حرب وشعبۃ والشعبی وعبد الرحمٰن بن مھدی ومالك ویحیٰی بن سعید القطان وذلك فی شعبۃ علی المشھور فانہ کان یتعنت فی الرجال ولایروی الاعن ثبت ، والا فقدقال عاصم بن علی سمعت شعبۃ یقول لولم احدثکم الاعن ثقۃ لم احدثکم عن ثلٰثۃ وفی نسخۃ ثلٰثین وذلك اعتراف منہ بانہ یروی عن الثقۃ وغیرہ فینظر وعلی کل حال فھو لایروی عن متروك ولاعمن اجمع علی ضعفہ ، واما سفین الثوری فکان یترخص مع سعۃ علمہ وورعہ ویروی عن الضعفاء حتی قال فیہ صاحبہ شعبۃ لاتحملوا عن الثوری الاعمن تعرفون فانہ لایبالی عمن حمل وقال الفلاس قال لی یحیٰی بن سعید لاتکتب عن معتمر الاعمن تعرف فانہ یحدث عن کل [6] اھ۔

اقول :  ماذکر عن عاصم فیجوز بل یجب حملہ علی مثل ماقدمنا فی کلام یحیی کیف وان للثقۃ اطلاقا اٰخر اخص واضیق کماقال فی التدریب ان ابن مھدی قال حدثنا ابوخلدۃ فقیل لہ اکان ثقۃ فقال کان صدوقا وکان مأمونا وکان خیر الثقۃ شعبۃ وسفین قال وحکی المروزی قال سألت ابن حنبل عبدالوھاب بن عطاء ثقۃ؟ قال لاتدری ماالثقۃ انما الثقۃ یحیٰی بن سعید القطان۱؎ اھ فعلیک بالتثبت فان الامر جلی واضح۔

تتمہ ان لوگوں کے بارے میں جو ثقہ کے علاوہ سے روایت نہیں کرتے مگر شاذ ونادر۔ وہ امام احمد ، بقی بن مخلد ، حریز بن عثمان ، سلیمان بن حرب ، شعبہ ، شعبی ، عبدالرحمن بن مہدی ، مالك اور یحیٰی بن سعید القطان ، اور شعبہ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ لوگوں کے بارے میں سختی سے کام لیتے ہیں وہ صرف ثبت سے ہی روایت کرتے ہیں ورنہ عاصم بن علی کہتے ہیں کہ میں نے شعبہ کو یہ کہتے ہُوئے سنا کہ اگر میں تمہیں ثقہ کے علاوہ کسی سے حدیث بیان نہ کرتا تو صرف تین راویوں (بعض نسخوں میں تیس کا ذکر ہے) سے حدیث بیان کرتا۔ یہ ان کا اعتراف ہے کہ میں ثقہ اور غیر ثقہ دونوں سے روایت کرتا ہُوں لہذا غوروفکر کرلیا جائے ، ہرحال میں وہ متروك سے روایت نہیں کرتے اور نہ اس شخص سے جس کے ضعف پر محدثین کا اتفاق ہو ، رہا معاملہ سفیان ثوری کا تو وہ باوجود علمی وسعت اور ورع وتقوٰی کے نرمی کرتے ہوئے رخصت دیتے اور ضعفا سے روایت کرتے ہیں حتی کہ ان کے بارے میں ان کے شاگرد شعبہ نے کہا ہے کہ ثوری سے روایت نہ لو مگر ان لوگوں کے حوالے سے جن کو تم جانتے ہو کیونکہ وہ پروا نہیں کرتے کہ وہ کس سے حدیث اخذ کررہے ہیں ، فلاس کہتے ہیں کہ مجھے یحیٰی بن سعید نے کہا کہ معتمر سے نہ لکھو مگر ان لوگوں کے حوالے سے جن کو تم خود جانتے ہو کیونکہ وہ ہر ایك سے حدیث اخذ کرتے ہیں اھ (ت)

 



[1]   شفاء السقام الحدیث الاول مطبوعہ مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ص ۱۰

[2]   تہذیب التہذیب لابن حجر عسقلانی ترجمہ ۱۴۵ خارجہ بن الصلت مطبوعہ دائرۃ المعارف حیدرآباد دکن ۳ / ۷۵

[3]   تدریب الراوی شرح تقریب النواوی روایۃ مجہول العدالۃ والمستور دارنشر الکتب الاسلامیہ لاہور ۱ / ۳۱۷

[4]   تہذیب التہذیب لابن حجر عسقلانی ترجمہ ۳۱۱ سلیمٰن بن حرب مطبوعہ مجلس دائرۃ المعارف حیدرآباد دکن ۴ / ۱۷۸ و ۱۷۹

[5]   تقریب التہذیب  من اسمہ مظفر مطبوعہ مطبع فاروقی دہلی ص ۲۴۸

[6]   فتح المغیث شرح معرفۃ من تقبل روایتہ ومن ترد دارالامام الطبری بیروت ۲ / ۴۲ و ۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن