دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

ذٰلِكَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ عَلَیْنَا وَ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَشْكُرُوْنَ(۳۸) [1] رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ ﱂاِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ(۱۵)  [2]  والحمدلله  رب العٰلمینo

یہ الله   کا ہم پر اور لوگوں پر فضل ہے لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ، اے میرے رب مجھے اس بات کی توفیق دے کہ میں ان نعمتوں پر تیرا شکر کروں جو تُو نے مجھ اور میرے والدین پر فرمائی ہیں ، اور مجھے اچھے اعمال کی توفیق دے جن سے تُو راضی ہوجائے اور میری اولاد کی اصلاح فرما ، میں تیری ہی طرف رجوع کرتا اور مسلمانوں میں سے ہُوں ، تمام تعریف الله   کے لئے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے (ت)

 

عــــہ ۱ و  عــــہ ۲ صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم ۱۲ منہ                                         

فائدہ ۹ : (وہ محدثین جو غیر ثقہ سے روایت کرتے) ہم نے افادہ ۲۱ میں ذکر کیا محدثین میں بہت کم ایسے ہیں جن کا التزام تھا کہ ثقہ ہی سے روایت کریں جیسے شعبہ بن الحجاج ۱ وامام مالك ۲ و امام احمد۳ اور افادہ دوم میں یحیٰی بن سعید قطان ۴ وعبدالرحمن بن مہدی ۵کو گنا ، اور انہیں سے ہیں امام شعبی۶ وبقی بن مخلد ۷ وحریز بن عثمٰن ۸ وسلیمٰن بن حرب ۹ ومظفر بن مدرك خراسانی ۱۰ وامام بخاری ۱۱۔ مقدمہ صحیح مسلم شریف میں ہے :

حدثنی ابوجعفر الدارمی ثنا بشربن عمر قال سألت مالك بن انس (فذکر الحدیث قال) و سألتہ عن رجل اٰخر نسیت اسمہ فقال ھل رأیتہ فی کتبی قلت لاقال لوکان ثقۃ لرأیتہ فی کتبی [3]۔

ابوجعفر دارمی نے مجھے حدیث بیان کی کہ ہمیں بشربن عمر نے بتایا کہ میں نے مالك بن انس سے پُوچھا (پھر تمام حدیث بیان کی اور کہا) اور میں نے ایك دوسرے آدمی کے بارے میں ان سے پُوچھا جن کا نام میں اس وقت بھُول گیا تو انہوں نے فرمایا کہ تُونے اسے میری کتب میں پایا ہے؟ میں نے عرض کیا نہیں ۔ فرمایا اگر وہ ثقہ ہوتے تو میری کتب میں انہیں ضرور پاتا۔ (ت)

منہاج امام نووی میں ہے :

ھذا تصریح من مالك رحمہ الله  تعالٰی بان من ادخلہ فی کتابہ فھو ثقۃ فمن وجدناہ فی کتابہ حکمنا بانہ ثقۃ عند مالك وقدلایکون ثقۃ عند غیرہ [4]۔

یہ امام مالك کی تصریح ہے کہ جسے وہ اپنی کتاب میں ذکر کریں گے وہ ثقہ ہوگا تو اب ہم ان کی کتاب میں جسے پائیں ہم اسے امام مالك کے نزدیك ثقہ سمجھیں گے اور کبھی ان کے غیر کے ہاں وہ شخص ثقہ نہیں ہوگا۔ (ت)

میزان میں ہے :

ابراھیم بن العلاء ابوھارون الغنوی وثقہ جماعۃ ووھاہ شعبۃ فیما قیل ولم یصح بل صح انہ حدث عنہ [5]۔

ابراہیم بن العلاء ابوہارون غنوی کو ایك جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شعبہ نے انہیں کمزور کہا ، اور یہ صحیح نہیں بلکہ صحیح یہ ہے کہ شعبہ نے ان سے حدیث بیان کی ہے۔ (ت)

اُسی میں ہے :

عبدالاکرم بن ابی حنیفۃ عن ابیہ وعنہ شعبۃ لایعرف لکن شیوخ شعبۃ جیاد [6] اھ

عبدالاکرم بن ابی حنیفہ اپنے والد سے اور ان سے شعبہ نے روایت کیا ہے اور وہ معروف نہیں لیکن شعبہ کے تمام اساتذہ جید ہیں اھ (ت)

اقول :  لکن قال یزید بن ھارون قال شعبۃ داری وحماری فی المساکین صدقۃ ان لم یکن ابان ابن ابی عیاش یکذب فی الحدیث قلت لہ فلم سمعت منہ؟ قال ومن یصبر عن ذا الحدیث۔ یعنی حدیثہ عن ابراھیم عن علقمۃ عن عبدالله  عن امہ انھا قالت رأیت رسول صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم قنت فی الوتر قبل الرکوع کمافی المیزان [7] ولك التفصی عنہ بان السماع شیئ والتحدیث شیئ ، والکلام فی الاخیر وان کان اسم الشیخ یتناول الوجھین وسنذکر اٰخر ھذہ الفائدۃ  ان الامام ربما حمل عمن شاء ، فاذا حدث تثبت نعم لعل الصواب التقیید بمن حدث عنہ فی الاحکام دون مایتساھل فیہ لماتقدم فی الافادۃ الثالثۃ والعشرین من قول ابن عدی ان شعبۃ حدث عن الکلبی ورضیہ بالتفسیر [8]  کمانقلہ فی المیزان وفیہ ایضا فی محمد بن عبدالجبار قال العقیلی مجھول بالنقل قلت شیوخ شعبۃ نقاوۃ الا النادر منھم وھذا الرجل قال ابوحاتم شیخ [9]  اھ قلت وھذا لایضر فقد یکون الرجل ثقۃ عندہ وعند غیرہ مجروح اومجھول حتی ان من شیوخہ الذین وثقھم وصرح بحسن الثناء علیھم ، جابربن یزید الجعفی ذاك الضعیف الرافضی المتھم قال الامام الاعظم رضی الله  تعالٰی عنہ ، مارأیت فیمن رأیت افضل من عطاء ولااکذب من جابر الجعفی [10] وکذلك کذبہ ایوب و زائدۃ ویحیی والجوزجانی وترکہ القطان وابن مھدی والنسائی واٰخرون۔                         

اقول : لیکن یزید بن ہارون نے بیان کیا کہ شعبہ نے کہا کہ میرا گھر اور میری سواری مساکین میں صدقہ ہے ، اگر ابان ابن ابی عیاش حدیث میں جھُوٹا نہ ہو ، میں نے انہیں کہا تو پھر آپ نے ان سے کیوں سماع کیا؟ تو اس نے فرمایا کون ہے جو صاحبِ حدیث سے حدیث لینے سے باز رہے ، اس سے انہوں نے ان کی وہ حدیث مراد لی جو ابراہیم سے علقمہ سے عبدالله   سے اور انہوں نے اپنی والدہ سے بیان کی ہے ، وہ بیان کرتی ہے کہ میں نے رسول الله   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو دیکھا آپ نے وتر میں رکوع سے پہلے قنوت پڑھی ہے جیسا کہ میزان میں ہے ، اور تیرے لئے اس سے خلاصی کی صورت  یہ ہے کہ سماع اور شیئ ہے اور حدیث بیان کرنا اور ہے ، گفتگو دوسرے میں ہے اگرچہ شیخ کا نام دونوں کے لئے مستعمل ہے عنقریب ہم اس فائدہ کے آخر میں ذکر کرینگے کہ امام شعبہ کبھی جس سے چاہے روایت لیتا ہے جب وہ حدیث بیان کرے تو تُو اس پر ثابت قدم رہ۔ ہاں شاید درست یہ ہوکہ اسے مقید کردیا جائے اس شخص کے ساتھ جس سے احکام کی احادیث بیان کی گئی ہیں نہ کہ وہ احادیث جن میں نرمی کی جاتی ہے جیسا کہ تئیسویں افادہ میں ابن عدی کا یہ قول گزرا ہے کہ شعبہ نے کلبی سے روایت کی ہے اور باب تفسیر میں اسے پسند کیا ہے میزان میں اسی طرح منقول ہے اور اس میں محمد بن عبدالجبار کے بارے میں بھی ہے کہ عقیلی نے کہا کہ وہ مجہول بالنقل ہے میں کہتا ہوں کہ شعبہ کے تمام شیوخ جید ہیں مگر بہت کم ایسے ہیں جو جید نہ ہوں ، اور یہ وہ آدمی ہیں جس کے بارے میں ابوحاتم نے کہا شیخ ہے اھ قلت یہ نقصان دہ نہیں یہ ہوتا رہتا ہے کہ ایك آدمی ایك محدث کے ہاں ثقہ ہے دوسرے کے ہاں مجروح یا مجہول ہوتا ہے حتی کہ اس کے شیوخ وہ ہیں جن کو ثقہ کہاگیا اور ان کی تعریف کی تصریح کی گئی ان میں سے جابر بن یزید الجعفی ہے جو ضعیف رافضی اور متہم ہے امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا میں نے جو لوگ دیکھے ان میں عطا سے بڑھ کر سچا کسی کو نہیں پایا اور جابر جعفی سے زیادہ جھُوٹا کوئی نہیں دیکھا ، اسی طرح ایوب ، زائدہ ، یحیٰی اور جوزجانی نے اسے جھُوٹا قرار دیا۔ قطان ، ابن مہدی ، نسائی اور دیگر محدثین نے اسے ترك کردیا۔ (ت)

 



[1]   القرآن ۱۲ / ۳۸

[2]   القرآن ۴۶ / ۱۵

[3]   صحیح لمسلم  باب بیان ان الاسناد من الدین الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۹

[4]   شرح صحیح مسلم النووی  باب بیان ان الاسناد من الدین الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن