30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انما ضعف ھذا الحدیث لان عندہ فیہ ضعیفین ابن لھیعۃ والمثنی بن الصباح [1]۔ ذکرہ الامام المحقق فی الفتح ثم العلامۃ القاری فی المرقاۃ۔
انہوں نے اس وجہ سے تضعیف کی کہ ان کے پاس اس کی سند میں دو۲ راوی ضعیف تھے ابن لہیعۃ اور مثنی بن الصباح۔ اسے امام محقق نے فتح القدیر اور ملّاعلی قاری نے مرقاۃ میں ذکر کیا۔ (ت)
اور سُنیے حدیث ردّ شمس کہ حضور پُرنور سید الانوار ، ماہِ عرب ، مہرِ عجم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے لئے ڈوبا ہُوا آفتاب پلٹ آیا ، مغرب ہوکر پھر عصر کا وقت ہوگیا یہاں تك کہ امیرالمومنین مولٰی علی کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم نے نمازِ عصر ادا کی جسے طحاوی و امام قاضی عیاض وامام مغلطای وامام قطب خیضری وامام حافظ الشان عسقلانی وامام خاتم الحفاظ سیوطی وغیرہم اجلہ کرام نے حسن وصحیح کہا کماھو مفصل فی الشفاء وشروحہ والمواھب وشرحھا (جیسے شفاء اس کی شروح اور مواہب اور اس کی شرح زرقانی میں تفصیلًا مذکور ہے۔ ت) علامہ شامی اپنی سیرت پھر علّامہ زرقانی شرح مواہب میں فرماتے ہیں :
اماقول الامام احمد وجماعۃ من الحفاظ بوضعہ فالظاھر انہ وقع لھم من طریق بعض الکذابین والافطرقہ السابقۃ یتعذر معھا الحکم علیہ بالضعف فضلا عن الوضع [2]۔
امام احمد اور حفّاظ کی ایك جماعت کا اسے موضوع قرار دینا اس وجہ سے ہے کہ ان کو یہ روایت ایسے لوگوں کے ذریعے پہنچی ہوگی جو کذاب تھے ورنہ اس کی سابقہ تمام اسانید پر ضعف کا حکم لگانا متعذر ہے ، چہ جائیکہ اسے موضوع کہا جائے۔ (ت)
عام تر سُنیے امام شیخ الاسلام عمدۃ الکرام مرجع العلماء الاعلام تقی الملۃ والدین ابوالحسن علی بن عبدالکافی سبکی قدس سرہ الملک کی کتاب مستطاب مظہر الصواب مرغم الشیطان مدغم الایمان شفاء السقام عــــہ فی زیادۃ خیرالانام علیہ وعلٰی آلہٖ افضل الصلاۃ والسلام میں فرماتے ہیں :
ومما یجب ان یتنبہ لہ ان حکم المحدثین بالانکار والاستغراب قدیکون بحسب تلك الطریق فلایلزم من ذلك ردمتن الحدیث بخلاف اطلاق الفقیہ ان الحدیث موضوع فانہ حکم علی المتن من حیث الجملۃ [3]۔
اس سے آگاہ رہنا واجب ہے کہ محدثین کا کسی حدیث کو منکر یا غریب کہنا کبھی خاص ایك سند کے لحاظ سے ہوتا ہے تو اس سے اصل حدیث کا رد لازم نہیں آتا بخلاف فقیہ کے موضوع کہنے کہ وہ بالاجمال اُس متن پر حکم ہے۔
لطیفہ جلیلہ منیفہ : (لطیفہ جلیلہ منیفہ جان پر لاکھ من کا پہاڑ) ابوداؤد ونسائی کی یہ حدیث صحیح عظیم جلیل جس میں اُن بی بی نے کڑوں کے صدقہ کرنے میں الله عزوجل کے ساتھ حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا نام پاك بھی ملایا اور حضور نے انکار نہ فرمایا بعینہٖ یہی مضمون صحیح بخاری وصحیح مسلم نے حدیث تو بہ کعب بن مالك رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمیں روایت کیا کہ جب ان کی توبہ قبول ہُوئی عرض کی :
عــــہ : فی الباب الاول تحت الحدیث الخامس من حج البیت فم یزرنی فقد جفانی ۱۲ منہ (م)
باب اول میں حدیث خامس کے تحت یہ مذکور ہے جس نے حج کیا اور میری زیارت نہ کی اس نے مجھ پر ظلم کیا ۱۲ منہ (ت)
یارسول الله من توبتی ان انخلع من مالی صدقۃ الی الله والٰی رسولہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم [4]۔
یارسول الله ! میری توبہ کی تمامی یہ ہے کہ میں اپنا سارا مالی الله اور الله کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے لئے صدقہ کردوں ۔
حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے انکار نہ فرمایا۔ یہ حدیثیں حضراتِ وہابیہ کی جان پر آفت ہیں اِنہیں دو۲ پر کیا موقوف فقیر غفرالله تعالٰی لہ نے بجواب استفتائے بعض علمائے دہلی ایك نفیس وجلیل وموجز رسالہ مسمی بنام تاریخی الامن والعلی لناعتی المصطفی عــــہ۱ بدافع البلا۱۳۱۰ھ ملقب بلقب تاریخی اکمال الطّامہ علی شرك سوی بالامور العامہ تالیف کیا اس میں ایسی بہت کثیر وعظیم باتوں کا آیات واحادیث سے صاف وصریح ثبوت دیا مثلًا قرآن وحدیث ناطق ہیں الله ورسول عــــہ۲ نے دولتمند کردیا ، الله ورسول عــــہ۳ نگہبان ہیں ، الله ورسول عــــہ۴ بے والیوں کے والی ہیں ، الله ورسول عــــہ۵ مالوں کے مالك ہیں ، الله ورسول عــــہ۶ زمین کے مالك ہیں ، الله ورسول عــــہ۷ کی طرف توبہ ، الله ورسول عــــہ۸ کی دوہائی ، الله ورسول عــــہ۹ دینے والے ہیں ، الله ورسول عــــہ۱۰ سے دینے کی توقع ، الله ورسول عــــہ۱۱ نے نعمت دی ، الله ورسول عــــہ۱۲ نے عزّت بخشی۔ حضور عــــہ۱۳ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّماپنی اُمت کے حافظ ونگہبان ہیں ، حضور عــــہ۱۴ کی طرف سب کے ہاتھ پھیلے ہیں ، حضور عــــہ۱۵ کے آگے سب گڑگڑا رہے ہیں ، حضور عــــہ۱۶ ساری زمین کے مالك ہیں ، حضور عــــہ۱۷ سب آدمیوں کے مالك ہیں ، حضور عــــہ۱۸ تمام امتوں کے مالك ہیں ، ساری دنیا کی مخلوق حضور عــــہ۱۹ کے قبضہ میں ہے ، مدد کی کنجیاں حضور عــــہ۲۰ کے ہاتھ میں ہیں ، نفع کی کنجیاں حضور عــــہ۲۱ کے ہاتھ میں ، جنت کی کنجیاں عــــہ۲۲ حضور کے ہاتھ میں ، دوزخ کی کنجیاں حضور عــــہ۲۳ کے ہاتھ میں ، آخرت میں عزّت دینا حضور عــــہ۲۴ کے ہاتھ میں ، قیامت میں کل اختیار حضور عــــہ۲۵ کے ہاتھ میں ہیں ، حضور عــــہ۲۶ مصیبتوں کو دُور فرمانے والے ، حضور عــــہ۲۷ سختیوں کے ٹالنے والے ، ابوبکر صدیق وعمر فاروق حضور عــــہ۲۸ کے بندے ، حضور عــــہ۲۹ کے خادم نے بیٹا دیا ، حضور عــــہ۳۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع