دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

ماعلی مثلھم یعدّ الخطاء

افادہ بست۲۹ ونہم : (اعمالِ مشایخ محتاجِ سند نہیں اعمال میں تصرف وایجادِ مشایخ کو ہمیشہ گنجایش)بالفرض کچھ نہ سہی تو اقل درجہ اس فعل کو اعمالِ مشایخ سے ایك عمل سمجھئے کہ بغرض روشنائی بصر معمول ایسی جگہ ثبوتِ حدیث کی کیا ضرورت ، صیغہ اعمال میں تصرف واستخراجِ مشایخ کو ہمیشہ گنجائش ہے ہزاروں عمل اولیائے کرام بتاتے ہیں کہ باعثِ نفع بندگانِ خدا ہوتے ہیں کوئی ذی عقل حدیث سے ان کی سند خاص نہیں مانگتا کتبِ ائمہ وعلما ومشایخ واساتذہ شاہ ولی الله   وشاہ عبدالعزیز اور خود ان بزرگواروں کی تصانیف ایسی صدہاباتوں سے مالامال ہیں اُنہیں کیوں نہیں بدعت وممنوع کہتے ، خود شاہ ولی الله   ہوا مع میں لکھتے عــــہ۱ ہیں :

اجتہاد رادر اختراع اعمال تصریفیہ راہ کشادہ است مانند استخراج اطبانسخہا سے قرابا دین را این فقیر را معلوم شدہ است کہ دروقت اول طلوع صبح صادق تا اسفار مقابل صبح نشستن وچشم رابآں نورد وختن “ دیانور “ رامکرر گفتن تاہزاربار کیفیت ملکیہ راقوت میدہد واحادیث نفس می نشاند [1]اھ ملخصا۔

اعمالِ تصریفیہ میں نئی نئی ایجاد کے لئے اجتہاد کا دروازہ کھولنا ایسے ہی ہے جیسے اطباع قرابا دین سے نسخوں کا استخراج کرلیتے ہیں اس فقیر کو معلوم ہے کہ اول صبح صادق سے سفیدی تك صبح کے مقابل بیٹھنا اور آنکھ کو اس کے نور واجالے کی طرف لگانا اور یانور کا لفظ باربار ایك ہزار تك پڑھنا کیفیت ملکیہ کو قوّت دیتا ہے اور وسواس سے نجات دلاتا ہے۔ اھ ملخصًا (ت)

اس عــــہ۲ میں ہے :

چند نوع کرامت ازہیچ ولی الاّ ماشاء الله   منفك نمی شوداز انجملہ فراست صادقہ وکشف واشراف برخواطر واز انجملہ ظہور تاثیر درد عاورقے واعمال تصریفیہ او تا عالم بفیض نفس اومنتفع شود [2] اھ ملتقطا۔

چند کرامات تو ایسی ہیں جو کسی ولی سے الّا ماشاء الله   جُدا نہیں ہوتیں ان میں سے بعض یہ ہیں فراستِ صادقہ ، کشفِ احوال ، دلوں کے رازوں سے آگاہی اور ان میں سے دُعا وتعویذ ، دَم اور اعمالِ تصرفیہ میں برکت ہے یہاں تك کہ سارا جہان ان کے اس فیض سے مستفید ہوتا ہے اھ ملتقطا (ت)

عزیزو! خدارا انصاف ، ذرا شاہ ولی کے “ قول الجمیل “ کو دیکھو اور اُن کے والد ومشایخ وغیرہم کے اختراعی اعمال تماشا کرو ، دردِ سر کے لئے تختہ پر ریتا بچھانا کیل سے ابجد ہوز لکھنا ، چیچك کو نیلے سوت کا گنڈا بنانا ، پھُونك پھُونك کر گرہیں لگانا ، اسمائے اصحابِ کہف سے استعانت کرنا انہیں آگ ، لُوٹ ، چوری سے امان سمجھنا ، دیواروں پر اُن کے لکھنے کو آمدِ جن کی بندش جاننا ، دفع جِن کو چار کیلیں گوشہ ہائے مکان میں گاڑنا ، عقیمہ کے لئے

عــــہ ۱  :  ھامہ عاشرہ ازھوا مع مقدمہ ۱۲ منہ (م)

عــــہ۲  :  ھامعہ خامسہ تحت قول شیخ رضی الله  تعالٰی عنہ وھب لنامن لدنك ریحا طیبۃً الخ (م) 

گلاب اور زعفران سے ہرن کی کھال لکھنا ، یہ کھال اس کے گلے کا ہار کرنا ، اسقاطِ حمل کو کسی کا رنگا گنڈا نکالنا ، عورت کے قد سے ناپنا ، گِن کر نو گرہیں لگانا ، دردِ زہ کو آیاتِ قرآنی لکھ کر عورت کی بائیں ران میں باندھنا ، فرزند نرینہ کیلئے ہرن کی کھال اور وہی گلاب وزعفران کا خیال ، بچّہ کی زندگی کو اجوائن اور کالی مرچیں لینا اُن پر ٹھیك دوپہر کو قرآن پڑھنا ، لڑکا نہ ہونے کو عورت کے پیٹ پر دائرے کھینچنا ، ستّر سے کم شمار نہ ہونا ، دفعِ نظر کو چھری سے دائرہ کھینچنا ، کنڈل کے اندر چھُری رکھنا ، عائن وساحر کا نام لے کر پکارنا ، ناپ کر تین گز ڈورا لینا اُس پر شہت بہت کیاکیا الفاظ غیر معلوم المعنی پڑھنا ، قنطاع النجا خدا جانے کون ہے اُسے ندا کرنا ، چور کی پہچان کا عمل نکالنا ، یٰس پڑھ کر لوٹا گھمانا ، بخار کو عیسٰی وموسٰی ومحمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی قسمیں دینا ، مصروع کو تانبے کی تختی پر دو اسم کھدوانا ، پھر تعیین یہ کہ دن بھی خاص اتوار ہو اُس کی بھی پہلی ہی ساعت میں کار ہو۔ اُس کے سوا صدہا باتیں ہیں ان میں کون سی حدیث صحیح یا حسن یا ضعیف ہے ، ارے یہ قرونِ ثلاثہ میں کب تھیں ، اور جب کچھ نہیں تو بدعت کیوں نہ ٹھہریں ، شاہ صاحب اور ان کے والد ماجد وفرزند ارجمند واساتذہ ومشایخ معاذالله   بدعتی کیوں نہ قرار پائے ، یہ سب تو بے سند حلال ونفائس اعمال مگر اذان میں حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا نام پاك سُن کر انگوٹھے چُومنا آنکھوں سے لگانا اُس سے روشنیِ بصر کی اُمید رکھنا کہ اکابر سلف سے ماثور علماء وصلحاء کا دستور کُتبِ فقہ میں مسطور ، یہ معاذالله   حرام و وبال وموجبِ ضلال ، تو کیا بات ہے یہاں نامِ پاك حضور سیدالمحبوبین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمدرمیان ہے لہذا وہ دلوں کی دبی آگ بحیلہ بدعت شعلہ فشاں ہے   ؎

بہررنگے کہ خواہی جامہ مے پوش

من اندازِ قدرت رامے شناسم

یہ سب درکنار شاہ صاحب اور ان کے اسلاف واخلاف یہاں تك کہ میاں اسمٰعیل دہلوی تك نے امر اعظم دین تقریب رب العٰلمین یعنی راہِ سلوك میں صدہا نئی باتیں نکالیں طرح طرح کے ایجاد واختراع کی طرحیں ڈالیں اور آپ ہی صاف صاف تصریحیں کیں کہ ان کا پتا سلف صالح میں نہیں خاص ایجاد بندہ ہیں مگر نیك وخوب وخوش آئندہ ہیں محدثات کو ذریعہ وصول الی الله   جانا یا باعثِ ثواب تقرب رب الارباب مانا اس پر ان حضرات کو نہ کل بدعۃ ضلالۃ (ہر بدعت گمراہی ہے۔ ت) کا کلیہ یاد آتا ہے نہ من احدث فی امرنا مالیس منہ (وہ شخص جس نے ہمارے دین میں کچھ ایجاد کیا جو دین میں سے نہ ہو۔ ت) یہاں فھو رد (پس وہ مردود ہے۔ ت) کا خلعت پاتا ہے ، مگر شریعت اپنے گھر کی ٹھہری کہ  ع

من کنم آنچہ من خواستم تو مکن آنچہ خواستے

(میں جو چاہوں گا کروں گا تو جو چاہے نہ کر)

ان امور کی قدرے تفصیل اور ان صاحبوں کی تصریحات جلیل فقیر کے رسالہ انھار الانوار من یم صلاۃ الاسرار ۱۳۰۵ھ میں مذکور اور عدم ورود کو ورود عدم جاننے کا قلع کافی وقمع وافی کتاب مستطاب اصول الرشاد لقمع مبانی الفساد وکتاب لاجواب اذاقۃ الاثام لمانعی عمل المولد والقیام وغیرہما تصنیفات شریفہ وتالیفات منیفہ اعلحٰضرت تاج المحققین الکرام سراج المدققین الاعلام حامی السنن السنیہ ماحی الفتن الدنیہ بقیہ السلف المصلحین سیدی دوالدی ومولای ومقصدی حضرت مولانا مولوی محمد نقی علی خاں صاحب قادری برکاتی احمدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُواجزل قربہ منہ اور بقدر حاجت باجمال ووجازت رسالہ اقامۃ القیامہ علی طاعن القیام لنبی تھامہ وغرہار سائل ومسائل فقیر میں مسطور والحمدلله  العزیز الغفور والصلاۃ والسلام علے المنیر النور وعلٰی اٰلہ وصحبہ الٰی یوم النشور اٰمین۔

افادہ سیم ۳۰ : (ہم تو استحباب ہی کہتے ہیں طرفہ یہ کہ وہابیہ جدیدہ کے طور پر تقبیل ابہامین خاص سنّت ہے) اقول ہمیں تو اس عمل تقبیل ابہامین کا جواز واستحاب ہی ثابت کرنا تھا کہ بعونہ عزوجل باحسن وجوہ نقش مراد کرسی نشین اور عرش تحقیق مستقر ومکین ہوا ولله  الحمد علی ما اولی من نعم لاتحصی (الله   ہی کیلئے تعریف جو غیر محدود نعمتوں کا مالك ہے۔ ت) مگر حضرات وہابیہ اپنے نئے اماموں کی خبر لیں ان کے طور پر یہ فعل جائز کہاں کا مستحب کیسا خاص سنّت سنیہ بلند وبالا ہے اور اُس کا منکر سنّتِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا رد کرنے والا ، بات بظاہر بہت چونکنے کی ہے کہ کہاں وہابی کہاں یہ انکہی مذہب بھر کی خرابی مگر نہ جانا کہ توہب واضطراب وتقلب وانقلاب دونوں ایك پستان سے دودھ پئے ہیں رفاقت دائم کا عہد کیے ہیں  ؎

گر براند نرود ور برود باز آید

ناگزیراست تناقض سخن نجدی را

 



[1]   ہوامع شاہ ولی اللہ

[2]   ہوامع شاہ ولی اللہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن