دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 5 | فتاوی رضویہ جلد ۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۵

جو بُدھ یا ہفتہ کے روز پچھنے لگائے پھر اُس کے بدن پر سپید داغ ہوجائے تو اپنے ہی آپ کو ملامت کرے۔

امام سیوطی لآلی عــــہ۲ وتعقبات عــــہ۳ میں مسند الفردوس دیلمی سے نقل فرماتے ہیں :

سمعت ابی یقول سمعت ابا عمرو محمد بن جعفر بن مطر النیسابوری قال قلت یوما ان ھذا الحدیث لیس بصحیح فافتصدت یوم الاربعاء فاصابنی البرص فرأیت رسول الله  صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم فی النوم فشکوت الیہ حالی فقال ایاك والاستھانۃ بحدیثی فقلت تبت یارسول الله  صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم فانتھبت وقدعا فانی الله  تعالٰی وذھب ذلك عنی [1]۔

ایك صاحب محمد بن جعفر بن مطر نیشاپوری کو فصد کی ضرورت تھی بُدھ کا دن تھا خیال کیا کہ حدیث مذکور تو صحیح نہیں فصد لے لی فورًا برص ہوگئی ، خواب میں حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی زیارت سے مشرف ہوئے حضور سے فریاد کی ، حضور پرنور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ایاك والاستھانۃ بحدیثی [2] (خبردار میری حدیث کو ہلکانہ سمجھنا) انہوں نے توبہ کی ، آنکھ کھُلی تو اچھے تھے۔

 

عــــہ۱ :  امام ترمذی نے فرمایا :  ھو اسناد مجھول (یہ سند مجہول ہے) ۱۲ منہ (م)

عــــہ۲ :  اواخر کتاب المرض والطب ۱۲ منہ (م) کتاب المرض والطب کے آخر میں اس کو ذکر کیا ہے ۱۲ منہ (ت)

عــــہ۳ :  باب الجنائز ۱۲ منہ (م)  باب الجنائز میں اس کو بیان کیا ہے ۱۲ منہ (ت)

جلیلہ (ہفتہ کے دن خون لینے کے بارے میں ) امام ابن عساکر روایت فرماتے ہیں ابو معین حسین بن حسن طبری نے پچھنے لگانے چاہے ، ہفتہ کا دن تھا غلام سے کہا حجام کو بُلالا ، جب وہ چلا حدیث یاد آئی پھر کچھ سوچ کر کہا حدیث میں تو ضعف ہے ، غرض لگائے ، برص ہوگئی ، خواب میں حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے فریاد کی ، فرمایا : ایاك والاستھانۃ بحدیثی (دیکھ میری حدیث کا معاملہ آسان نہ جاننا)اُنہوں نے منّت مانی الله   تعالٰی اس مرض سے نجات دے تو اب کبھی حدیث کے معاملہ میں سہل انگاری نہ کروں گا صحیح ہو یا ضعیف ، الله   عزوجل نے شفا بخشی [3]۔ لآلی عــــہ میں ہے : اخرج ابن عساکر فی تاریخہ من طریق ابی علی مھران بن ھارون الحافظ الھازی قال سمعت ابامعین الحسین بن الحسن الطبری یقول اردت الحجامۃ یوم السبت فقلت للغلام ادع لی الحجام فلما ولی الغلام ذکرت خبر النبی صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم من احتجم یوم السبت ویوم الاربعاء فاصابہ وضح فلایلو من الا نفسہ قال فدعوت الغلام ثم تفکرت فقلت ھذا حدیث فی اسنادہ بعض الضعف فقلت للغلام ادع الحجام لی فدعاہ ، فاحتجمت فاصا بنی البرص ، فرأیت رسول الله  صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم فی النوم فشکوت الیہ حالی فقال ایاك والاستھانۃ بحدیثی فنذرت لله  نذرا لئن اذھب الله  مابی من البرص لم اتھاون فی خبر النبی صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم صحیحا کان اوسقیمافأذھب الله  عنی ذلك البرص [4]۔ (نوٹ : اس عربی عبارت کا ترجمہ لفظ 'جلیلہ' سے شروع ہوکر عربی عبارت سے پہلے ختم ہوجاتا ہے)

مفیدہ (بُدھ کے دن ناخن تراشنے کے امر میں ) یوں ہی ایك حدیث ضعیف میں بُدھ کے دن ناخن کتروانے کو آیا کہ مورثِ برص ہوتا ہے ، بعض علما نے کتروائے ، کسی نے بربنائے حدیث منع کیا ، فرمایا حدیث صحیح نہیں فورًا مبتلا ہوگئے ، خواب میں زیارت جمال بے مثال حضور پُرنور محبوب ذی الجلال صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے مشرف ہُوئے ، شافی کافی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے حضور اپنے حال کی شکایت عرض کی ، حضور والا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا تم نے نہ سُنا تھا کہ ہم نے اس سے نفی فرمائی ہے؟ عرض کی حدیث میرے نزدیك صحت کو نہ پہنچی تھی۔ ارشاد ہوا : تمہیں اتنا کافی تھا کہ حدیث ہمارے نام پاك سے تمہارے کان تك پہنچی۔ یہ فرماکر حضور مبرئ الاکمہ والا برص محی الموتٰی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اپنا دست اقدس کو پناہِ دوجہان ودستگیر بیکساں ہے ، ان کے بدن پر لگادیا ، فورًا اچھے ہوگئے اور اُسی وقت توبہ کی کہ اب کبھی حدیث سُن کر مخالفت نہ کرونگا۔ (اھ)

عــــہ :  تلومامر ۱۲ منہ (م)

لآلی میں اس عبارت کے قریب جو پہلے گزرچکی ہے۔ (ت)

علّامہ شہاب الدین خفاجی مصری حنفی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنسیم الریاض شرح شفا امام قاضی عیاض میں فرماتے ہیں : “ قص الاظفار وتقلیمھا سنۃ رورد النھی عنہ فی یوم الاربعا ع وانہ یورث البرص ، وحکی عن بعض العلماء انہ فعلہ فنھی عنہ فقال لم یثبت ھذا فلحقہ البرص من ساعتہ فرای النبی صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم فی منامہ فشکی الیہ فقال لہ الم تسمع نھیی عنہ ، فقال لم یصح عندی ، فقال صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم یکفیك انہ سمع ، ثم مسح بدنہ بیدہ الشریفۃ ، فذھب مابہ فتاب عن مخالفۃ ماسمع [5] اھ “ ۔ (نوٹ : اس عربی عبارت کا ترجمہ 'مفیدہ' ص ۴۹۹ سے شروع ہوکر عربی عبارت سے ختم ہوجاتا ہے) یہ بعض علماء امام علّامہ ابن الحاج مکی مالکی قدس الله   سرہ العزیز تھے علامہ طحطاوی حاشیہ درمختار میں فرماتے ہیں :

وردفی بعض الاٰثار النھی عن قص الاظفار یوم الاربعاء فانہ یورث وعن ابن الحاج صاحب المدخل انہ ھم بقص اظفارہ یوم الاربعاء ، فتذکر ذلک ، فترک ، ثم رای ان قص الاظفار سنۃ حاضرۃ ،  و لم یصح عندہ النھی فقصھا ، فلحقہ ای اصابہ البرص ، فرأی النبی صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم فی النوم فقال الم تسمع نھیی عن ذلک ،  فقال  “ یارسول الله  لم یصح عندی ذلک “ فقال یکفیك ان تسمع ، ثم مسح صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم علی بدنہ فزال البرص جمیعا ، قال ابن الحاج رحمہ الله  تعالٰی فجددت مع الله  توبۃ انی لااخالف ماسمعت عن رسول الله  صلی الله  تعالٰی علیہ وسلم ابدًا [6]۔                                                                    

بعض آثار میں آیا ہے کہ بدھ کے دن ناخن کتروانے والے کو برص کی بیماری عارض ہوجاتی ہے اور صاحبِ مدخل ابن الحاج کے بارے میں ہے کہ انہوں نے بدھ کے روز ناخن کاٹنے کا ارادہ کیا ، انہیں یہ نہیں والی بات یاد دلائی گئی تو انہوں نے اسے ترك کردیا پھر خیال میں آیا کہ ناخن کتروانا سنّتِ ثابتہ ہے اور اس سے نہی کی روایت میرے نزدیك صحیح نہیں ۔ لہذا انہوں نے ناخن کاٹ لیے تو انہیں برص عارض ہو گیا تو خواب میں نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی زیارت ہُوئی سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : کیا تُونے نہیں سُنا کہ میں نے اس سے منع فرمایا ہے؟ عرض کیا یارسول الله   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! وہ حدیث میرے نزدیك صحیح نہ تھی ، تو آپ نے فرمایا کہ تیرا سُن لینا ہی کافی ہے۔ اس کے بعد آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ان کے جسم پر اپنا دستِ اقدس پھیرا تو تمام برص زائل ہوگیا۔ ابن الحاج کہتے ہیں کہ میں نے الله   تعالٰی کے حضور اس بات سے توبہ کی کہ آئندہ جو حدیث بھی نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے سُنوں گا اس کی مخالفت نہیں کروں گا۔ (ت)                             

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن