30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خذوابہ حدثت بہ اولم احدث بہ [1]۔
اُس پر عمل کرو چاہے وہ میں نے فرمائی ہو یا نہیں ۔
وفی الباب عن ثوبان مولٰی رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّموعن ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم۔ (اس بارے میں حضور اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان اور حضرت ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمسے بھی روایت ہے۔ ت)خلعی اپنے فوائد میں حمزہ بن عبدالمجید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے راوی :
رأیت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فی النوم فی البحر فقلت بابی انت وامّی یارسول الله انہ قدبلغنا عنك انك قلت من سمع حدیثا فیہ ثواب فعمل بذلك الحدیث رجاء ذٰلك الثواب اعطاہ الله ذلك الثواب وان کان الحدیث باطلا فقال ای ورب ھذہ البلدۃ انہ لمنی و اناقلتہ [2]۔
میں نے حضور رحمتِ عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو خواب میں حطیم کعبہ معظمہ میں دیکھا عرض کی یارسول الله میرے ماں باپ حضور پر قربان ہمیں حضور سے حدیث پہنچی ہے کہ حضور نے ارشاد فرمایا ہے جو شخص کوئی حدیث ایسی سُنے جس میں کسی ثواب کا ذکر ہو وہ اُس حدیث پر باُمید ثواب عمل کرے الله عزوجل اسے وہ ثواب عطا فرمائے گا اگرچہ حدیث باطل ہو۔ حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا ہاں قسم اس شہر کے سب کی بے شك یہ حدیث مجھ سے ہے اور میں نے فرمائی ہے ، صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
ابویعلی اور طبرانی معجم اوسط میں سیدنا ابی حمزہ انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے راوی حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں :
من بلغہ عن الله تعالٰی فضیلۃ فلم یصدق بھالم یتلھا [3]۔
جسے الله تعالٰی سے کسی فضیلت کی خبر پہنچے وہ اسے نہ مانے اُس فضل سے محروم رہے۔
ابوعمر ابن عبدالبر نے حدیث مذکور روایت کرکے فرمایا :
اھل الحدیث بجماعتھم یتساھلون فی الفضائل فیردونھا عن کل وانما یتشددون فی احادیث الاحکام [4]۔
تمام علمائے محدثین احادیث فضائل میں نرمی فرماتے ہیں اُنہیں ہر شخص سے روایت کرلیتے ہیں ، ہاں احادیث احکام میں سختی کرتے ہیں ۔
ان احادیث سے صاف ظاہر ہوا کہ جسے اس قسم کی خبر پہنچی کہ جو ایسا کرے گا یہ فائدہ پائے گا اُسے چاہتے نیك نیتی سے اس پر عمل کرلے اور تحقیق صحتِ حدیث ونظافتِ سند کے پیچھے نہ پڑے وہ ان شاء الله اپنے حسن نیت سے اس نفع کو پہنچ ہی جائیگا اقول یعنی جب تك اُس حدیث کا بطلان ظاہر نہ ہوکہ بعد ثبوت بطلان رجاء وامید کے کوئی معنے نہیں ۔
فقول الحدیث وان لم یکن مابلغہ حقا ونحوہ انما یعنی بہ فی نفس الامر لابعد العلم بہ وھذا واضح جدا فتثبت ولاتزل۔
تو حدیث کے یہ الفاظ “ اگرچہ جو حدیث اسے پہنچی وہ حق نہ ہو “ یا اس کی مثل دوسرے الفاظ “ اس سے مراد نفس الامر ہے نہ کہ بعد ازحصول علم “ ۔ اور یہ بہت ہی واضح ہے اسے یاد رکھو۔ (ت)
اور وجہ اس عطائے فضل کی نہایت ظاہر کہ حضرت حق عزوجل اپنے بندہ کے ساتھ اُس کے گمان پر معاملہ فرماتا ہے ، حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّماپنے رب عزوجل وعلا سے روایت فرماتے ہیں کہ مولٰی سبحانہ ، وتعالٰی فرماتا ہے کہ اناعند ظن عبدی [5] بی (میں اپنے بندہ کے ساتھ وہ کرتا ہوں جو بندہ مجھ سے گمان رکھتا ہے) (رواہ البخاری ومسلم والترمذی والنسائی وابن ماجۃ عن ابی ھریرۃ والحاکم بمعناہ عن انس بن مالك (اسے بخاری ، مسلم ، ترمذی ، نسائی اور ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے ، اور حاکم نے حضرت انس بن مالك سے معنًا اسے روایت کیا۔ ت)دوسری حدیث میں یہ ارشاد زائد ہے : “ فلیظن بی ماشاء [6] “ (اب جیسا چاہے مجھ پر گمان کرے) اخرجہ الطبرانی فی الکبیر والحاکم عن واثلۃ بن الاسقع رضی الله تعالٰی عنہ بسند صحیح (اسے طبرانی نے معجم کبیر میں اور حاکم نے حضرت واثلہ بن اسقع سے بسندِ صحیح روایت کیا ہے۔ ت)
تیسری حدیث میں یوں زیادت ہے : “ ان ظن خیر افلہ وان ظن شرافلہ [7] “ (اگر بھلا گمان کرے گا تو اس کے لئے بھلائی ہے اور بُرا گمان کرے گا تو اس کے لئے بُرائی) رواہ الامام احمد عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ بسند حسن علی الصحیح ونحوہ الطبرانی فی الاوسط وانونعیم فی الحلیۃ عن واثلۃ رضی الله تعالٰی عنہ (اسے امام احمد نے سند حسن سے صحیح قول پر حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے اور اس کی مثل طبرانی نے اوسط اور ابونعیم نے حلیہ میں حضرت واثلہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کیا ہے۔ ت)جب اُس نے اپنی صدق نیت سے اس پر عمل کیا اور رب عزجلالہ سے اُس نفع کی امید رکھی تو مولٰی تبارك وتعالٰی اکرم الاکرمین ہے اُس کی اُمید ضائع نہ کرے گا اگرچہ حدیث واقع میں کیسی ہی ہو۔ ولله الحمد فی الاولی والاٰخرۃ۔
افادہ نوزدہم ۱۹ : (عقل بھی گواہ ہے کہ ایسی جگہ حدیث ضعیف مقبول ہے) وبالله التوفیق ، عقل اگر سلیم ہوتو ان نصوص ونقول کے علاوہ وہ خود بھی گواہ کافی ہے کہ ایسی جگہ ضعیفف حدیث معتبر اور اس کا ضعف مغتفر کہ سند میں کتنے ہی نقصان ہوں آخر بطلان پر یقین تو نہیں فان الکذوب قدیصدق (بڑا جھُوٹا بھی کبھی سچ بولتا ہے) تو کیا معلوم کہ اس نے یہ حدیث ٹھیك ہی روایت کی ہو۔ مقدمہ امام ابوعمر تقی الدین شہرزوری میں ہے :
اذاقالوا فی حدیث انہ غیر صحیح فلیس ذلك قطعا بانہ کذب فی نفس الامراذ قد یکون صدقا فی نفس الامر وانما المراد بہ انہ لم یصح اسنادہ علی الشرط المذکور [8]۔
محدثین جب کسی حدیث کو غیر صحیح بتاتے ہیں تو یہ اس کے فی الواقع کذب پر یقین نہیں ہوتا اس لئے کہ حدیث غیر صحیح کبھی واقع میں سچی ہوتی ہے اس سے تو اتنی مراد ہوتی ہے کہ اُس کی سند اس شرط پر نہیں جو محدثین نے صحت کے لئے مقرر کی۔
تقریب وتدریب میں ہے :
اذاقیل حدیث ضعیف ، فمعناہ لم یصح اسنادہ علی الشرط المذکور لاانہ کذب فی نفس الامر لجواز صدق الکاذب [9] اھ ملخصا۔
کسی حدیث کو ضعیف کہاجائے تو معنی یہ ہیں کہ اس کی اسناد شرط مذکور پر نہیں نہ یہ کہ واقع میں جھُوٹ ہے ممکن ہے کہ جھُوٹے نے سچ بولا ہو اھ ملخصًا
(تصحیح وتضعیف صرف بنظرِ ظاہر ہیں واقع میں ممکن کہ ضعیف صحیح ہو وبالعکس) محقق حیث اطلق عـــہ۱ فتح میں فرماتے ہیں :
[1] کنزالعمال بحوالہ عق الاکمال من روایۃ الحدیث ، حدیث ۲۹۲۱۰ مطبوعہ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰ / ۲۲۹
[2] فوائد للخلعی
[3] مسند ابویعلی انس بن مالك حدیث ۳۴۳۰ مطبوعہ دارالقبلہ للثقافۃ الاسلامیہ جدہ سعودی عرب ۳ / ۳۸۷
[4] کتاب العلم لابن عبدالبر
[5] الصحیح لمسلم کتاب التوبہ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع