30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یعنی حدیث ضعیف پر فضائل اعمال میں اس لئے ٹھیك ہے کہ اگر واقع میں صحیح ہُوئی جب تو جو اس کا حق تھا کہ اس پر عمل کیا جائے حق ادا ہوگیا اور اگر صحیح نہ بھی ہوتو اس پر عمل کرنے میں کسی تحلیل یا تحریم یا کسی کی حق تلفی کا مفسدہ تو نہیں اور ایك حدیث ضعیف میں آیا کہ حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : جسے مجھ سے کسی عمل پر ثواب کی خبر پہنچی وہ اس پر عمل کرلے اُس کا اجر اُسے حاصل ہو اگرچہ وہ بات واقع میں مَیں نے نہ فرمائی ہو۔ لفظ حدیث کے یونہی ہیں یاجس طرح حضور پُرنور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمائے ، امام نووی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے اس پر نقل اجماع علماسے اشارہ فرمایا جو اس میں نزاع کرے اُس کا قول مردود ہے۔ الخ
عـــہ۱ تحت حدیث من حفظ علی امتی اربعین حدیثا قال النووی طرقہ کلھا ضعیفہ ۱۲ منہ (م)
عـــہ۲ فی شرح الخطبۃ تحت قول المصنّف رحمہ الله تعالٰی اتی ارجوان یکون جمیع مافیہ صحیحًا ۱۲ منہ (م)
عـــہ۳ فی شرح الخطبۃ ۱۲منہ ر ضی الله تعالی عنہ (م)
۱۰مقاصد حسنہ عـــہ۱ میں ہے :
قدقال ابن عبدالبر البرانھم یتساھلون فی الحدیث اذاکان من فضائل الاعمال [1]۔
بے شك ابو عمر ابن عبدالبر نے کہا کہ علماء حدیث میں تساہل فرماتے ہیں جب فضائل اعمال کے بارہ میں ہو۔
۱۱امام محقق علی الاطلاق فتح القدیر میں فرماتے ہیں :
الضعیف غیر الموضوع یعمل بہ فی فضائل الاعمال [2]۔
یعنی فضائل اعمال میں حدیث ضعیف پر عمل کیا جائے گا بس اتنا چاہئے کہ موضوع نہ ہو۔
مقدمہ ۱۲امام ابوعمرو ابن الصلاح و۱۳مقدمہ جرجانیہ و۱۴شرح الالفیۃ للمصنّف و۱۵تقریب النواوی اور اس کی شرح۱۶ تدریب الراوی میں ہے :
واللفظ لھما یجوز عنداھل الحدیث وغیرھم التساھل فی الاسانید الضعیفۃوروایۃ ماسوی الموضوع من الضعیف والعمل بہ من غیربیان ضعفہ فی فضائل الاعمال غیرھما ممالاتعلق لہ بالعقائد والاحکام وممن نقل عنہ ذلك ابن حنبل وابن مھدی وابن المبارك قالوا اذاروینا
محدثین وغیرہم علما کے نزدیك ضعیف سندوں میں تساہل اور بے اظہار ضعف موضوع کے سوا ہر قسم حدیث کی روایت اور اُس پر عمل فضائلِ اعمال وغیرہا امور میں جائز ہے جنہیں عقائد واحکام سے تعلق نہیں ، امام احمد بن حنبل وامام عبدالرحمن بن مہدی وامام عبدالله بن مبارك وغیرہم ائمہ سے اس کی تصریح منقول ہے وہ فرماتے جب
عـــہ : ذکرہ فی مسألۃ تقدیم الاورع ۱۲ منہ (م)
صاحبِ ورع وتقوٰی کی تقدیم میں اس کا بیان ہے ۱۲ منہ (ت)
فی الحلال والحرام شددنا واذاروینا فی الفضائل ونحوھا تساھلنا[3] اھ ملخصا۔
ہم حلال وحرام میں حدیث روایت کریں سختی کرتے ہیں اور جب فضائل میں روایت کریں تو نرمی اھ ملخصا۔
امام زین الدین عراقی نے الفیۃ الحدیث میں جہاں اس مسئلہ کی نسبت فرمایا عن ابن مھدی وغیر واحد (یعنی امام ابن مہدی وغیرہ ائمہ سے ایسا ہی منقول ہے) وہاں ۱۷شارح نے فتح المغیث میں امام ۱۸احمد وامام ۱۹ابن معین وامام ۲۰ابن المبارك و۲۱امام سفین ثوری و۲۲امام ابن عیینہ و۲۳امام ابوزکریاعنبری و۲۴حاکم و۲۵ابن عبدالبر کے اسماء واقوال نقل کیے اور فرمایاکہ ۲۶ابن عدی نے کامل اور ۲۷خطیب نے کفایہ میں اس کے لئے ایك مستقل باب وضع کیا۔ غرض مسئلہ مشہورہے اور نصوص نامحصور اور بعض دیگر عبارات جلیلہ وافادات آئندہ میں مسطور ان شاء الله العزیز الغفور۔
تذییل : کبرائے وہابیہ بھی اس مسئلہ میں اہلِ حق سے موافق ہیں ، مولوی ۲۸خرم علی رسالہ عــــہ۱ دعائیہ میں لکھتے ہیں :
ضعاف درفضائلِ اعمال وفیما نحن فیہ باتفاق علما معمول بہااست [4] الخ
فضائل اعمال میں اور جس میں ہم گفتگو کررہے ہیں اس میں باتفاق علماء ضعیف حدیثوں پر عمل درست ہے الخ (ت)
۲۹مظاہر حق میں راوی حدیث صلاۃ اوّابین کا منکر الحدیث ہونا امام بخاری سے نقل کرکے لکھا : “ اس حدیث کو اگرچہ ترمذی وغیرہ نے ضعیف کہا ہے لیکن فضائل میں عمل کرنا حدیث ضعیف پر جائزہے [5] “ الخ
۳۰اُسی میں حدیث فضیلتِ شبِ برات کی تضعیف امام بخاری سے نقل کرکے کہا : “ یہ حدیث اگرچہ ضعیف ہے لیکن عمل کرنا حدیثِ ضعیف پر فضائلِ اعمال میں باتفاق جائز ہے [6] الخ “
افادہ ہفدہم۱۷ : فضائل اعمال میں حدیث ضعیف پر عمل نہ صرف جائز بلکہ مستحب ہے حدیث ضعیف ثبوت استحباب کے لئے بس ہے۔ ۳۱امام شیخ الاسلام ابوزکریا نفعنا الله تعالٰی ببرکاتہ کتاب عـــہ۲ الاذکار المنتخب من کلام سید الابرار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں :
عـــہ۱ : نقل ھذہ العبارات الثلثۃ محقق اعصارنا وزینۃ امصارنا تاج الفحول محب الرسول مولانا المولوی عبدالقادر البدایونی ادام الله تعالی فیوضہ فی کتابہ سیف الاسلام المسلول علی المناع بعمل المولد والقیام ۱۲ منہ (م)
عــــہ۲ : اول الکتاب ثالث فصول المقدمۃ ۲۱ منہ (م)
$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع