30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تشدّد اور بہت مسائل میں بے معنی تفرد کی عادت ہے ، فوائد مجموعہ میں اسی قدر پر اقتصار کیا اور موضوع کہنے کا راستہ نہ ملا ، اگر بالفرض کسی امام معتمد کے کلام میں حکمِ وضع واقع ہُوا ہوتو وہ صرف کسی سند خاص کی نسبت ہوگا نہ اصل حدیث پر جس کے لئے کافی سندیں موجود ہیں جنہیں وضع واضعین سے کچھ تعلق نہیں کہ جہالت وانقطاع اگر ہیں تو مورثِ ضعف نہ کہ مثبت وضع۔ بعونہٖ تعالٰی یہاں تك کی تقریر سے موضوعیتِ حدیث کی نسبت منکرین کی بالاخوانیاں بالابالا گئیں ، آگے چلیے وبالله التوفیق۔
افادہ دوازدہم۱۲ : (تعدّدِ طُرق سے ضعیف حدیث قوّت پاتی بلکہ حسن ہوجاتی ہے)حدیث اگر متعدد طریقوں سے روایت کی جائے اور وہ سب ضعف رکھتے ہوں تو ضعیف ضعیف مل کر بھی قوت حاصل کرلیتے ہیں ، بلکہ اگر ضعف غایت شدّت وقوّت پر نہ ہوتو جبر نقصان ہوکر حدیث درجہ حسن تك پہنچتی اور مثل صحیح خود احکامِ حلال وحرام میں حجّت ہوجاتی ہے۔ مرقاۃ میں ہے :
تعدد عـــہ۱ الطرق یبلغ الحدیث الضعیف الی حد الحسن [1]۔
متعدد روایتوں سے آنا حدیثِ ضعیف کو درجہ حسن تك پہنچادیتا ہے۔
آخر موضوعات کبیر میں فرمایا :
تعدد الطرق ولوضعفت یرقی الحدیث الی الحسن [2]۔
طرقِ متعددہ اگرچہ ضعیف ہوں حدیث کو درجہ حسن تك ترقی دیتے ہیں ۔
محقق علی الاطلاق فتح القدیر عـــہ۲ میں فرماتے ہیں :
لوتم تضعیف کلھاکانت حسنۃ لتعدد الطرق وکثرتھا [3]۔
اگر سب کا ضعف ثابت ہو بھی جائے تاہم حدیث حسن ہوگی کہ طُرق متعدد وکثیر ہیں ۔
عـــہ۱ اٰخر الفصل الثانی ، باب مالایجوز من العمل فی الصلاۃ ۔
منہ (باب مالایجوز من العمل فی الصلوٰۃ کی فصل ثانی کے آخر میں اسے ذکر کیا ہے۔ ت)
عـــہ۲ ذکر فی مسئلۃ السجود علی کور العمامۃ منہ
(عمامہ پر سجدہ کرنے کے مسئلہ میں اس کو ذکر کیا ہے۔ ت)
اُسی عـــہ۱ میں فرمایا :
جاز فی الحسن ان یرتفع الی الصحت اذاکثرت طرقہ والضعیف یصیر حجۃ بذلك لان تعددہ قرینۃ علی ثبوتہ فی نفس الامر[4]۔
جائز ہے کہ حسن کثرت طرق سے صحت تك ترقی پائے اور حدیثِ ضعیف اس کے سبب حجت ہوجاتی ہے کہ تعدد اسانید ثبوتِ واقعی پر قرینہ ہے۔
امام عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ النورانی میزان الشریعۃ الکبرٰی عــــہ۲ میں فرماتے ہیں ـ :
قداحتج جمھور المحدثین بالحدیث الضعیف اذاکثرت طرقہ والحقوہ بالصحیح تارۃ ، وبالحسن اخری ، وھذا النوع من الضعیف یوجد کثیرا فی کتاب السنن الکبری للبیھقی التی الفھا بقصد الاحتجاج لاقوال الائمۃ واقوال صحابھم[5]۔
بیشك جمہور محدثین نے حدیث ضعیف کو کثرتِ طرق سے حجت مانا اور اسے کبھی حسن سے ملحق کیا اس قسم کی ضعیف حدیثیں امام بیہقی کے سنن کُبرٰی میں بکثرت پائی جاتی ہیں جسے انہوں نے ائمہ مجتہدین واصحاب ائمہ کے مذاہب پر دلائل بیان کرنے کی غرض سے تالیف فرمایا۔
امام ابن حجر مکی صواعقِ محرقہ میں دربارہ حدیث توسعہ علی العیال یومِ عاشوراء امام ابوبکر بیہقی سے ناقل :
ھذہ الاسانید وان کانت ضعیفۃ لکنھا اذاضم بعضھا الٰی بعض احدثت قوۃ[6]۔
یہ سندیں اگرچہ سب ضعیف ہیں مگر آپس میں مل کر قوّت پیدا کریں گی۔
بلکہ امام جلیل جلال سیوطی تعقبات عــــہ۳ میں فرماتے ہیں :
المتروك اوالمنکر اذاتعددت طرقہ ارتقی الی درجۃ الضعیف الغریب ، بل ربما ارتقی الی الحسن [7]۔
یعنی متروك یا منکر کہ سخت قوی الضعف ہیں یہ بھی تعدد طرق سے ضعیف غریب ، بلکہ کبھی حسن کے درجہ تك ترقی کرتی ہیں ۔
عـــہ۱ قالہ فی مسئلۃ النفل قبل المغرب ۱۲ منہ
عـــہ۲ الفصل الثالث من فصول فی الاجوبۃ عن الامام ابی حنیفۃ رضی الله تعالٰی عنہ ۱۲ منہ رضی الله تعالٰی عنہ۔ عـــہ۳ باب المناقب حدیث النظر علی عبادۃ ۱۲ منہ
افادہ سیزدہم۱۳ : (حدیث مجہول وحدیث مبہم تعدد طُرق سے حسن ہوجاتی ہے اور وہ جابر ومنجبر ہونے کے صالح ہیں ) جہالت راوی بلکہ ابہام بھی اُنہیں کم درجہ کے ضعفوں سے ہے جو تعدد طرق سے منجبر ہوجاتے ہیں اور حدیث کو رتبہ حسن تك ترقی سے مانع نہیں آتے ، یہ حدیثیں جابر ومنجبردونوں ہونے کے صالح ہیں ، افادہ پنجم میں امام خاتم الحفاظ کا ارشاد گزرا کہ حدیث مبہم حدیث ضعیف سے منجبر ہوگئی ، امام الشان کا فرمانا گزرا کہ حدیث مبہم حدیث ضعیف کا جبر نقصان کرے گی۔ ابوالفرج نے حدیث :
لیث عن مجاھد عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما قال قال رسول الله صلی الله علیہ وسلم من ولدلہ ثلثۃ اولاد فلم یسم احدھم محمدا فقدجھل[8]۔
[1] مرقاۃ شرح مشکوٰۃ فصل الثانی من باب مالایجوز من العمل فی صلاۃ مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان ۳ / ۱
[2] الاسرار المرفوعہ فی اخبار الموضوعہ احادیث الحیض مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت لبنان ص ۳۴۶
[3] فتح القدیر صفۃ الصلوٰۃ بحث سجود علی العمامۃ مطبوعہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۲۶۶
[4] فتح القدیر باب النوافل مطبوعہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۳۸۹
[5] المیزان الکبرٰی للشعرانی فصل ثالث من فصول فی الاجوبۃ عن الامام مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۶۸
[6] الصواعق المحرقہ الباب الحادی عشر فصل اول مطبوعہ مکتبہ مجیدیہ ملتان ص ۱۸۴
[7] التعقبات علی الموضوعات باب المناقب مکتبہ اثریہ سان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع