30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان کے اختلاف ترتیب میں عقلی احتمال چوبیس۲۴ہیں لیکن یہاں چند نکتے ہیں کہ اُن میں سے بہت کو کم کردیں گے۔ اولًا : وجدانِ آب کے بعد فرضِ صورت کا مرتبہ نہیں بلکہ بیانِ حکم کا کہ پانی پا یا تو کیا کرے ،
ولھذا لما ذکر الامام الاسبیجابی فی شرح الطحاوی ما اذا وجد الماء بعد التیمم للجنابۃ لم یزد علی انہ ان کفاہ غسل والا فتیممہ باق [1]۔
اسی لئے جب امام اسبیجابی نے شرح طحاوی میں تیمم جنابت کے بعد پانی ملنے کی صورت بیان کی تو اس سے ز یادہ نہ کہا کہ “ وہ پانی اگر کافی ہو تو غسل کرے ورنہ اس کا تیمم باقی ہے۔ (ت)
تو چوبیس۲۴ میں وہ چھ۶ جن کی ابتدا میں وجدانِ آب ہے صرف ایك رہی کہ جنب نے ابھی نہ تیمم کیا تھا نہ حدث ہوا کہ پانی پا یا یوں ہی باقی ۱۸ میں جہاں وجدانِ آبِ وسط میں آئے تصو یر اس پر ختم کردی جائے کہ رباعی کی جگہ ثلاثی یا ثنائی رہ جائے۔
ثانیا : مذہب صحیح۱ ومعتمد پر نیت تیمم میں تعیین حدث وجنابت لغو ہے تو باقی ۱۸ میں وہ چھ۶جن کی ابتدا میں تیمم جنابت ہے اور وہ چھ۶جن کے آغاز میں تیمم حدث ہے متحد ہیں اور اگر تعیین ہی کیجئے تو تیمم حدث پیش ازحدث باطل ہے یوں بھی یہ چھ۶نکل جائیں گے۔
ثالثا : جس ترتیب میں دونوں تیمم متصل واقع ہوں ایك واجب الحذف ہے کہ تیمم۲ بعد تیمم لغو ہے یوں ان ۱۸ سے پانچ رہ جائیں گی اور اس ایك سے مل کر ۶۔ ایك یہ کہ بعد جنابت پانی پالیا ابھی تیمم و حدث کچھ نہ ہوا تھا دوسری یہ کہ تیمم جنابت کے بعد پا یا ابھی حدث نہ تھا یہ دو۲یہاں قابلِ لحاظ نہیں کہ اُن میں حدث وجنابت کا اجتماع ہی نہیں۔ اور اُن کا حکم خود ظاہر ، پہلی میں اگر پانی غسل کو کافی ہے غسل کرے ورنہ تیمم دُوسری میں اگر پانی کافی ہے تیمم ٹوٹ گیا نہائے ورنہ نہیں ، باقی چار۴ یہ ہیں :
(۱) حدث کے بعد پانی پا یا ابھی تیمم نہ کیا تھا ، یہ دومِ متروك کی طرح ثنائی ہے یعنی اُن چار۴چیزوں سے اس میں دو۲ہیں۔
(۲) حدث ہوا پھر تیمم کیا پھر پانی پا یا۔
(۳) تیمم کیا پھر حدث ہوا پھر پانی پا یا یہ دونوں ثلاثی ہیں۔
(۴) تیمم کیا پھر حدث ہوا پھر تیمم کیا پھر پانی پا یا یہ رباعی ہے۔
ثم اقول : مسئلہ لمعہ میں معظم مقصود یہ بتانا ہے کہ حدث وجنابت دونوں جمع ہوں اور پانی ایك کےقابل تو اُسے کس طرف صرف کرے باقی صور تکمیل اقسام کے لئے ہیں یہ سوال وہیں عائد ہوگا جہاں حدث مستقل ہوکہ حدث مندرج اپنا کوئی حکم ہی نہیں رکھتا نہ وہ اپنے لئے پانی کا طالب ، اور ہم رسالہ الطلبۃ البدیعہ میں واضح کرچکے کہ جنب کا حدث مستقل نہ ہوگا مگر جبکہ کُل یا بعض اعضائے وضو سے پانی یا مٹی سے جنابت کے زوال کلی عـــہ یا موقت کے بعد حادث ہو اور حدث جب حادث ہوگا کُل اعضائے وضو پر طاری ہوگا تو وہ صورت جس پر اس مسئلہ لُمعہ میں کلام ہے اقسام مسطورہ رسالہ مذکورہ سے صورتِ اولٰی کے اقسام پر ہے جس میں حدث کُل اعضائے وضو میں تھا اُس کی آٹھ قسمیں تھیں جنابت کُل یا بعض اعضائے وضو میں تنہا یا مع بعض یا کل باقی بدن ہو یا اعضائے وضو میں اصلا نہ ہو صرف بعض یا کُل باقی بدن میں ہو ان میں سے قسم سوم کہ جنابت کل اعضائے وضو مع جمیع باقی بدن میں ہو یہاں نہیں کہ کلام لمعہ میں ہے یہ لمعہ نہ ہوا سارے بدن میں جنابت ہوئی باقی سات۷یہی سات۷ہیں جو ابھی تقسیم اوّل میں مذکور ہوئیں۔ یہ ان چار۴ انواع تقسیم دوم سے مل کر اٹھائیس۲۸ہوئیں مگر ان میں چار۴وہ ہیں جن میں حدث اصلًا مستقل نہیں یعنی تقسیم اول کی دو۲ قسم پیشن جن میں جنابت جمیع اعضائے وضو میں ہے تقسیم دوم کی دو۲ نوع اوّل سے مل کر جن میں حدث تیمم جنابت سے پہلے ہے لہذا یہ چار۴ اس مسئلہ میں ملحوظ نہیں۔
اقول : اور ان کا حکم ظاہر پانی لمعہ کےلئے کافی دیکھا جائے گا اگر ہے اُس کا دھونا واجب اُس کے ساتھ حدث خود ہی دُھل جائے گا ولہذا پہلی صورت میں کہ جنابت صرف کُل اعضائے وضو میں تھی وضو کے قابل پانی پانے سے وضو واجب ہوگا نہ حدث بلکہ جنابت کےلئے ، اور اگر پانی لمعہ کو کافی نہیں تو استعمال اصلًا ضروری نہیں اگرچہ وضو کےلئے کافی ہو ہاں تقلیل لمعہ کےلئے اسے استعمال کرے گا جس میں اختیار رہے گا کہ خواہ وضو کرے خواہ باقی بدن میں جو لمعہ ہے اُسے دھولے خواہ بعض وہ اور بعض اعضائے وضو دھولے اور اگر پانی اُن میں ہر ایك کے بعد بچے تو چاہے باقی بدن کا لُمعہ دھوئے اور کُچھ اعضائے وضو یا وضو پُورا کرے اور کُچھ لمعہ دھوئے ہاں دونوں صورتوں میں وضو اولٰی ہے کہ ادائے سنّت ہے کماتقدم عن الکافی وشرح الز یادات للعتابی فی الطلبۃ البدیعۃ (جیسا کہ کافی اور عتابی کی شرح زیادات کے حوالے سے الطلبۃ البدیعۃ میں گزرا۔ ت) باقی رہیں چوبیس۲۴ اُن میں اٹھارہ۱۸ کا حدث مطلقًا مستقل ہے یعنی تقسیم اول کی ساتوں قسمیں تقسیم دوم کی اخیرین سے مل کر کہ چودہ۱۴ ہوئیں اس لئے کہ حدث بعد تیمم ہمیشہ مستقل ہوتا ہے نیز تقسیم اوّل کی دو قسم اخیر دوم کی اولین سے مل کر چار ہوئیں اس لئے کہ یہاں جنابت خود ہی اعضائے وضو میں نہیں تو حدث اگرچہ اُس کے
عــہ : بعد جنابت اگر پُورا وضو کرلیا کل اعضائے وضو سے جنابت کا زوال کُلّی ہوگیا اور بعض دُھلے تو بعض سے اور اگر صرف تیمم کیا تو کُل اعضا سے وقت وجدان آب تك زوال ہوا ۱۲ منہ غفرلہ۔ (م)
تیمم سے پہلے ہو مستقل ہوگا۔ باقی چھ۶ یعنی تقسیم اول کی ۳۔ ۴۔ ۵ تقسیم$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع