30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اقول : اس کی تقریر یہ ہے کہ پانی میں اصل اباحت ہے۔ اور منع عارضی چیز ہے۔ جیساکہ حلیہ وغیرہا نے اسے بیان کیا ہے۔ امام اعظم کے اس قول کے تحت : “ جب اس سے کوئی پانی دینے کا وعدہ کرے تو انتظار واجب ہے اگرچہ وقت نکل جائے “ پانی سے انکار بخل کی وجہ سے ہوتا ہے یااس لئے کہ خود اسے ضرورت ہے اور اِس وقت دے دینے سے دونوں باتوں کا نہ ہونا ظاہر ہوگیا۔ اس سے یہ ظاہر ہوا کہ اگرپہلے بھی اس سے مانگاجاتاتو وہ دے دیتا۔ اس لئے کہ خصوصیّتِ وقت ساقط وبیکار ہے۔ بلکہ وقت کا مؤخر کرنا اس سے پہلے دے دینے پر زیادہ دلالت کرتا ہے اس لئے کہ اگر پہلے اسے خود اس کی ضرورت ہوتی تو خرچ کرلیاہوتا یا اب بھی اس کا ضرورت مند رہتا۔ جب یہ مانگنے کے بعد دینے کا معاملہ ہے اور علماء نے اسے ارسالًا ذکر کیا یہ قید نہ لگائی کہ “ جب اسے تیمم سے نماز ادا کرتے دیکھا نہ ہو “ تو بغیرمانگے دے دینا تو اس سے بڑھا ہوا ہے جیسا کہ واضح ہے اور خدائے برتر خُوب جاننے والا ہے۔ (ت)
اور یہاں دو۲ صورتیں وعدہ کی ہیں ایك یہ کہ نماز سے پہلے اس کے سوال پر خواہ بطور خود اُس نے پانی دینے کا وعدہ کیا اور بعدِ خروج وقت دیا یا اُس وقت کہ یہ تیمم کرکے پڑھ چکا تھا خواہ اس نے اسے دیکھا یا نہ دیکھا اس میں کوئی صورت محلِ بحث نہیں کہ وعدہ کو ہمارے علماء نے خود ہی موجب قدرت جانا ہے وقت میں اُسے تیمم سےنماز جائز ہی نہیں خواہ وہ پانی کبھی دے یاکبھی نہ دے مگر باتباع امام زفر کہ اخیر وقت تیمم سے پڑھے گا اُس کے خود اعادہ کا حکم ہے۔
دوسرے یہ کہ بعد نماز وعدہ کیا اور بعد خروج وقت دیا ، تنبیہ پنجم میں گزرا کہ اس کا نماز پر کچھ اثر نہ ہونا چاہے بالجملہ۱ نماز کے بعد وقت کے اندر دینے میں عـہ١۱ مطلقًا نماز کا اعادہ ہے مگر یہ کہ نماز سے پہلے یا بعد انکار کرکے دیا یا پہلے سکوت کیا اور اسے تیمم کرتے اور تیمم سے نماز پڑھتے دیکھا اور اُس وقت بھی ساکت رہا بعد نماز دیا کہ یہ بھی حکمًا عطا بعد منع ہے اور عنقریب آتا ہے کہ وہ مفید نہیں اور بعد خروج وقت دینا عـہ١۲ مطلقًا مبطل نماز نہیں مگر اُس حالت میں کہ اُس نے دیکھا اور اصلًا نہ مانگا اور اُس نے بعد وقت دے دیا یہ تمام مباحث اوّل تاآخر سوائے استہلاك کہ دُرمختار میں مصرح تھا اس فقیر بارگاہِ رسالت علیہ افضل الصلاۃ والتحیۃ نے تفقہًا ذکر کیں
فلیراجع ولیحرر فان اصبت فمن ربی ولہ الحمد وان اخطأتُ فمنی ومن الشیطان٭ والله ورسولہ عنہ بریاان٭ جل وعلا وصلی الله تعالٰی علیہ وسلم٭ والله سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔
تو اس کی مراجعت اور تنقیح کرلی جائے۔ اگر میں نے ٹھیك بیان کیا تو میرے رب کی جانب سے ہے اور اگرمیں نے خطا کی تو یہ میری طرف سے اور شیطان کے وساوس سے ہے خدائے بزرگ وبرتر اور اس کے رسول انور ان پر خدائے برتر کی طرف سے سلام ورحمت ہو اس سے بری ہیں اور خدائے پاك وبرتر خوب جاننے والا ہے۔ (ت)
مسئلہ ۱۰ : منع۲ کے بعد دینا مفید نہیں کمافی الزیادات وصدر الشریعۃ والغنیۃ والبحر یاتی (جیسا کہ زیادات ، صدر الشریعۃ ، غنیہ اور بحر نے ذکر کیا اور آگے بھی آئے گا۔ ت)
اقول : اس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر اس نے نماز سے پہلے مانگااور اُس نے انکار کردیا پھر نماز سے پہلے ہی دے دیا خواہ بطور خود یا اس کے دوبارہ مانگنے پر خواہ یہ دوبارہ مانگناتیمم سے پہلے ہو یا بعد ہر حال میں یہ دینا مفیدومعتبر ہے کہ اس عطا نے اُس منع کو منسوخ کردیااگر تیمم کرچکا ہے ٹوٹ گیا وضو کرکے نماز پڑھے اور اگر نماز سے پہلے انکار کیا اور نماز کے بعد دیا آپ یا اس کے مانگے پر توجہ دینا معتبر نہیں کہ اُس کے انکار کے سبب عجز
عــہ۱ مطلقًا مبطل نماز نہ کہا کہ بصورتِ وعدہ یہ پانی دینا مبطل نماز نہ ہوگا کہ وہ خود ہی باطل تھی ۱۲ منہ غفرلہ(م)
عــہ۲ یہ صورت وعدہ کو بھی شامل کہ وہ نماز خود ہی باطل تھی نہ کہ یہ پانی مبطل ۱۲ منہ غفرلہ (م)
متحقق اور تیمم جائز اور نماز صحیح ہوچکی اور قاعدہ شرعیہ ہے کہ من سعی فی نقض ماتم من جھتہ فسعیہ مردود علیہ(جو ایسے امر کو توڑنے کی کوشش کرے جو اس کی جانب سے مکمل ہوگیااس کی کوشش اسی پر پلٹ جائے گی۔ ت)جب انکارسابق ہے توعطائے لاحق قدرت سابقہ کیونکر ثابت کرسکتی ہے ہاں فی الحال قدرت ثابت ہوگی اب دیتے وقت تیمم ٹوٹے گا اور آئندہ کیلئے وضو کرے گا۔ اور اگر نماز سے پہلے انکار کیا اور عین نماز میں کہا لے لے نماز وتیمم دونوں جاتے رہے کہ اگرچہ قدرت سابقہ ثابت نہ ہوئی فی الحال تو ثابت ہُوئی اور وسط نمازمیں اگرچہ قعدہ اخیرہ کے بعد سلام سے پہلے متیمم کا پانی پر قادر ہونا نماز وتیمم کو باطل کرتا ہے کماتقدم عن الخانیۃ (جیسا کہ پہلے خانیہ کے حوالہ سے گزرا۔ ت)
مسئلہ۱۱ : اقول۱ دینے کے بعد منع مفید ہے اور اس کا فائدہ صرف اس قدر ہے کہ تیمم اگر بوجہ عطا ناجائز ہُوا تھا اب جائز ہوجائے اس سے زیادہ وہ عطا کے کسی اثر کو زائل نہیں کرتا مثلًا تیمم کے بعد اُس نے پانی دیاتیمم ٹوٹ گیا اب منع کرنے سے واپس نہ آئے گا یونہی اگر قبل تمامِ نماز دیا یابے سبقت منع بعد نماز وقت دیانمازجاتی رہی اب منع کرنے سے صحیح نہ ہوجائے گی۔ اور اگر اُس عطا سے تیمم خود ہی ممنوع ہوا تھا جب تو یہ منع کچھ بھی مفید نہ ہوگا کہ اس کا فائدہ اباحت تیمم تھا اور وہ پہلے سے حاصل ہے پھر اتنا فائدہ بھی اُس وقت ہے جب کہ پانی ابھی خرچ نہ ہُوا اور دینے والے کی ملك پر باقی ہو اور لینے والا اُس میں تصرف سے ممنوع نہ ہو مثلًا پانی بطور اباحت دیااگر یہ تیمم پہلے کرچُکا تھا جاتارہا ہنوز وضوء پُورا نہ کیا تھاکہ اس نے منع کردیا اب اسے پانی کا استعمال جائز نہ رہا یونہی اگر پانی ہبہ کیا تھا اور ابھی اس کا قبضہ نہ ہوا تھا کہ اس نے منع کردیا کہ ہبہ قبل قبضہ ناتمام تھا اور اس کو منع کا اختیار حاصل اور اس صورت میں بھی تیمم اگر پہلے کرچکا تھا زائل کہ مجرد اباحتِ آب بلکہ نراوعدہ ناقضِ تیمم ہے نہ کہ ہبہ ہاں اگر یہ قبضہ کر چُکا تو اب اُس کا منع بیکار ہے کہ اس کی ملك زائل ہوچکی اور بے رضا یا قضا اسے رجوع کا اختیار نہیں بخلاف اس صورت کے کہ پانی اُس کے ہاتھ بیچااور بائع نے اپنا خیار شرط کیاتھا اور یہ ابھی پانی استعمال نہ کرنے پایا تھاکہ اُس نے بیع فسخ کردی کہ یہاں اُسے اختیار تصرف پہلے ہی سے نہ تھا تیمم سابق باقی رہا کہ بیع۲ میں جب بائع کا خیار شرط ہو مبیع نہ اُس کی ملك سے خارج ہو نہ مشتری کو اُس میں تصرف جائز اگرچہ باذن بائع قبضہ کرچکا ہو۔ ہدایہ میں ارشاد فرمایا :
خیار البائع یمنع خروج المبیع عن ملکہ ولایملك المشتری التصرف فیہ وان قبضہ باذن البائع[1]۔
بائع کاخیاراس کی ملك سے مبیع کے نکلنے سے مانع ہے اور اس میں مشتری تصرف کا مالك نہیں اگرچہ بائع کی اجازت سے اس پر قبضہ کرچکا ہو۔ (ت)
اورجب وہ شرعًااُس میں تصرف سے ممنوع ہے تو پانی پر قدرت ثابت نہ ہُوئی اور تیمم بحال رہا کما قدمنا فی نمرۃ ۱۴۷ ، ۱۶۱(جیسا کہ نمبر ۱۴۷ ، ۱۶۱ میں ہم نے بیان کیا۔ ت)تواس منع نے کوئی نیا فائدہ نہ دیا۔ فتح القدیر نواقض تیمم میں ہے :
والمراد من القدرۃ اعم من الشرعیۃ والحسیۃ حتی لو رأی ماء فی حب لاینتقض تیممہ وان تحققت قدرۃ حسیۃ لانہ انما ابیح للشرب[2] اھ
اقول : والمرادمایجمعھمامعًا ای لابدمن اجتماع کلا القدرتین کمایستغرق العام الاصولی افرادہ حتی لوکانت احدھما لم تکف وان کان(۱)المتبادر من تلك العبارۃ کفایۃ احدھما لان العام یتحقق فی ضمن ای خاص کان۔
قدرت سے مراد وہ ہے جو شرعی وحسّی دونوں کو عام ہو یہاں تك کہ اگر سبیل کا پانی پایا تو اس کا تیمم نہ ٹوٹے گا اگرچہ حسّی قدرت ثابت ہے اس لئے کہ وہ پانی صرف پینے کیلئے مباح ہوا ہے اھ۔ اقول : مراد وہ ہے جو دونوں قدرتیں جمع کر دے یعنی دونوں ہی قدرتوں کا مجتمع ہونا ضروری ہے جیسے عامِّ اصولی اپنے تمام افراد کا احاطہ کرلیتا ہے یہاں تك کہ اگر صرف ایك قدرت ہو توکافی نہ ہوگی اگرچہ اس عبارت سے متبادر یہ ہوتا ہے کہ ایك بھی کافی ہو اس لئے کہ عام کسی بھی خاص کے ضمن میں متحقق ہوجاتا ہے۔ (ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع