30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مصاحف میں بیان کیا۔ ت)درمختار میں ہے : یکرہ تصغیر مصحف [1] (قرآن پاك کو چھوٹی تقطیع میں لانا مکروہ ہے۔ ت)ردالمحتار میں ہے : ای تصغیر حجمہ [2](یعنی اس کا حجم چھوٹا کرنا۔ ت)تو اس قدر چھوٹا بنانا کہ معاذ اللہایك کھلونا اور تماشہ ہوکس طرح مقبول ہوسکتا ہے اور وہ جری لوگ یہ فعل مردود نہیں تعویذوں کی خاطر کرتے ہیں اگر مسلمان ان کو تعویذ نہ بنائیں تو کیوں خریدیں اور نہ خریدیں تو وہ کیوں اسے چھاپیں تو ان کا تعویذ بنانا ان کے اُس فعل کا باعث ہے اور اُس کے ترك میں اُس کا انسداد تو اس کا تعویذ بنانا ضرور مستحق الترك ہے اس دلیل کی تفصیل جلیل ہمارے رسالہ الکشف الشافیافی حکم فونوجرافیا میں ہے والله تعالٰی اعلم۔
___________________
فتاوٰی رضویہ جلد اول (قدیم) کے حاشیہ پر “ ف “ کے تحت مبسوط فقہی مسائل
ترتیب وتبویب
مولانا حافظ محمد عبدالستار سعیدی
ناظم تعلیمات جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
کتابُ الطّھارۃ
باب الوضوء

کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع