30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب :
جبکہ لنگریا لنگوٹ سے قطرہ بند ہوجاتا ہے تو ان کا باندھنا واجب ہے۔ بحر میں ہے :
متی قدر علی ردالسیلان برباط اوحشو وجب ردہ [1]۔
جب (کپڑا وغیرہ) باندھنے یا کوئی زائد چیز رکھنے کے ذریعے جریان کو روکنے پر قادر ہوتو روکنا واجب ہے۔ (ت)
مسئلہ ۲۴۲ : از سہسوان ضلع بدایوں مسئولہ سید پرورش علی صاحب یکم ذی القعدہ ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ پیشاب کرکے رفع کراہت کے واسطے اُس پر چند بار پانی بہاکر اُسی وقت اُسی جگہ صرف پانی سے استنجا کیا ہے؟
الجواب :
زمین اگر پختہ یا سخت ہو جس پر تین بار پانی بہادینے سے ظن غالب ہوکہ نجاست کو بہالے گیا تو اُسی وقت وہیں پانی سے استنجا کرنے میں حرج نہیں واللہتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۴۳ : از مقام بسوہ اسٹیشن تعلق ملکاپور ضلع بلڈانہ برار مدرسہ اسلامی بسوہ اسٹیشن مسئولہ سراج الدین ۱۳رمضان ۱۳۳۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ چکنی مٹی سے کپڑے خراب ہونے کے سبب اینٹ پختہ سے استنجا صاف کرنا ، بعد اینٹ کے ٹکڑے جس سے استنجا صاف کیا گیا وہ کسی صورت سے پاك ہوکر پھر استنجا صاف کرنے کے کام میں آسکتی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
الجواب :
پختہ اینٹ سے استنجا منع ومکروہ ہے اور اُس میں اندیشہ مرض بھی ہے جس ڈھیلے وغیرہ سے چھوٹا استنجا کیا گیا ہو بعد خشکی دوبارہ کام میں لاسکتے ہیں والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۴۴ : از مدرسہ منظرِ اسلام بریلی مسئولہ مولوی عبداللہبہاری ۳ شوال ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں ڈھیلے اور پانی سے استنجا کرنے پر قطرہ پیشاب کا ہمیشہ آجاتا ہے ایسی صورت میں کیا حکم ہے۔ بینوا توجروا۔
الجواب :
اگر پانی سے استنجا کرنے پر قطرہ آتا ہے تو صرف ڈھیلے سے استنجا کرے اگر پیشاب روپے بھر سے زائد جگہ میں نہ پھَیلا ہوتو ڈھیلے ہی سے پاك ہوجائے گا اور اگر ڈھیلے سے استنجا پر قطرہ آتا ہے اور پانی سے بند ہوجاتا ہے تو پانی سے استنجا ضرور ہے اور اگر دونوں طرح آتا ہے تو انتظار کرنا اور وہ تدبیريں بجالانا جن سے قطرہ رکے واجب ہے اور اگر کسی طرح نہ رُکے اور ایك نماز کا وقت اول سے آخر تك گزر جائے کہ وضو کرکے فرض پڑھنے کی مہلت نہ پائے تو وہ معذور ہے جب تك نماز کے ہروقت میں کم ازکم ایك بار آتا رہے گا اُسے وضو تازہ کرلینا کافی ہوگا واللہتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۴۵ تا ۲۴۷ : از کاٹھیاواڑ مسئولہ حسین ولد قاسم مہتمم مدرسہ اسلامیہ باٹوہ شب۔ ۱۷ ذی الحجہ ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ :
(۱) کیا استقبال واستدبار قبلہ بوقت پیشاب پائخانہ جائز ہے۔
(۲) کیا استقبال واستدبار جنوب وشمال بوقت پیشاب وپاخانہ مرخص ہے اگر مرخص ہے تو استقبال بسوئے شمال افضل ہے یا بجنوب۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع