دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 4 | فتاوی رضویہ جلد ۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۴

اقول : میں نہیں جانتا کہ یہ کیا ہے آپ کا کسی عمل کو کسی مجبوری کے بغیر قصدًا بیماری سے شفاء کے لئے اختیار کرنا اس کے مقابلے میں کیا حیثیت رکھتا ہے کہ آپ نے اضطرار کے باوجود اسے اختیار نہ کیا۔ (ت)

 ششم : مارزی نے کتاب العلم میں یہ خیال ظاہر کیا کہ آپ کا یہ عمل اس لئے تھا کہ اس صورت میں دوسرے راستے سے حدث (ہوا وغیرہ) نکلنے کا خوف نہیں ہوتا بخلاف بیٹھنے کے۔ اسی سلسلے میں حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا قول بھی ہے کہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنا دُبر کو محفوظ رکھتا ہے اھ ، اسے العمدۃ میں نقل کیا امام عسقلانی

من الدیار [1]اھ

اقول :  وانا استبشع مثل ھذہ التعلیلات فی افعالہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وقدعصمہ الله تعالٰی من کل مایستھجن۔

ھفتم :  قال العینی تکلموا فی سبب بولہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قائما فقال القاضی عیاض انما فعل لشغلہ بامور المسلمین فلعلہ طال علیہ المجلس حتی حصرہ البول ولم یمکن التباعد کعادتہ واراد السباطۃ لدمثھا واقام حذیفۃ لیسترہ عن الناس[2] اھ

اقول :  ای مساس لھذا بسبیۃ الفعل قائما انما ھو وجہ لترکہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الابعاد المعتادلہ وفی ھذا ذکرہ فی فتح الباری فھذا یحتاج فی تسدیدہ الی ان یضم الیہ ماذکر المارزی والا بطل کما یحتاج ماذکر المارزی فی تاییدہ الی ان یضم الیہ ھذا کمافعلی ابن حجر والا ضعف۔                       

نے اضافہ کیا کہ آپ نے یہ اس لئے کیا کہ آپ گھروں کے زیادہ قریب تھے اھ۔ (ت)

اقول : نبی اکرم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے افعال مبارکہ کی ایسی توجیہات کو میں نہایت بدذوقی سمجھتا ہوں اللہتعالٰی نے آپ کو ہر اس چیز سے محفوظ فرمایا جسے قبیح سمجھا جاتا ہے۔ (ت)

ہفتم : (محدثین نے) نبی اکرم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کے بارے میں گفتگو کی ہے قاضی عیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے فرمایا آپ نے ایسا اس لئے کیا کہ آپ مسلمانوں کے کاموں میں مشغول تھے اور ممکن ہے مجلس طویل ہوگئی حتی کہ پیشاب نے آپ کو روك دیا اور عادت کے مطابق آپ کے لئے دُور جانا ممکن نہ ہُوا اور آپ نے (کوڑے کرکٹ کے) ڈھیر کا ارادہ فرمایا کیونکہ وہ جگہ نرم تھی اور حضرت حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو کھڑا کیا تاکہ لوگوں سے پردہ ہو اھ (ت)

اقول : یہ بات کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا سبب کیسے بن گئی یہ تو نبی اکرم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے عادت کے مطابق دُور جانے کو چھوڑنے کی وجہ ہے۔ اسے انہوں نے فتح الباری میں ذکر کیا ہے پس یہ اپنی مضبوطی کے لئے اس بات کا محتاج ہے کہ جو کچھ مارزی نے ذکر کیا اسے بھی اس کے ساتھ ملایا جائے ورنہ یہ باطل ہوجائیگا جیسا کہ مارزی کا ذکر کردہ قول اپنی تائید کے لئے اس کے ملانے کا محتاج ہے جیسا کہ ابنِ حجر نے کیا ورنہ وہ کمزور رہ جائیگا۔ (ت)

ھشتم :  قال ابوالقاسم عبدالله بن احمد بن محمود البلخی فی کتابہ المسمی بقبول الاخبار ومعرفۃ الرجال حدیث حذیفۃ ھذا فاحش منکر لانراہ الامن قبل بعض الزنادقۃ قال الامام العینی بعد نقلہ ھذا کلام سوء لایساوی سماعہ وھو فی غایۃ الصحۃ[3] اھ ووقع للقاری عقب ذکر حدیث الحذیفۃ وانہ متفق علیہ قال الشیخ لوصح ھذا الحدیث لکان فیہ غنی عن جمیع ماتقدم لکن ضعفہ الدارقطنی والبھیقی والاظھر انہ فعل ذلك لبیان الجواز نقلہ الابھری[4]  اھ۔

اقول :  الشیخ ھو الامام ابن حجر العسقلانی وانما قال ھذا فی حدیث ابی ھریرۃ المار فلاادری ممن وقع ھذا التخلیط من الابھری اومن القاری۔                       

ہشتم : ابو القاسم عبداللہبن احمد بن محمود بلخی نے اپنی کتاب مسمی “ قبول الاخبار ومعرفۃ الرجال “ میں فرمایا کہ حضرت حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی یہ روایت قبیح منکر ہے یہ بعض زندیق بیان کرتے ہیں امام عینی اسے نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں یہ بُرا کلام ہے اسے سننا صحیح نہیں جبکہ حدیث بالکل صحیح ہے اھ حضرت ملّا علی قاری روایت حذیفہ ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں یہ متفق علیہ ہے۔ شیخ فرماتے ہیں اگر یہ حدیث صحیح ثابت ہو تو اس میں پہلے بیان سے بے نیازی ہوگی۔ لیکن دارقطنی اور بیہقی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ زیادہ ظاہر یہ ہے کہ آپ نے بیانِ جواز کے لئے ایسا کیا ، اسے ابہری نے نقل کیا اھ (ت)

اقول : شیخ سے مراد امام ابنِ حجر عسقلانی میں اور انہوں نے یہ بات حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی گزشتہ حدیث کے بارے میں کہی ہے ، پس میں نہیں جانتا کہ یہ گربڑا کس سے واقع ہوئی ، ابہری سے یا ملّا علی قاری سے۔ (ت)

اقول : وبالله التوفیق (میں اللہتعالٰی کی توفیق سے کہتا ہوں) نبی  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے ایك بار یہ فعل وارد ہُوا اور صحیح حدیث سے ثابت کہ روزِ نزولِ قرآن کریم سے آخر عمر اقدس تك عادتِ کریمہ ہمیشہ بیٹھ ہی کر پیشا ب فرمانے کی تھی اور صحیح حدیث سے ثابت ہوا کہ حضور اقدس  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کو جفا وبے ادبی فرمایا اور متعدد احادیث میں اس سے نہی وممانعت آئی تو واجب کہ ممنوع ہو اور انہیں احادیث کو اُن پر ترجیح بوجوہ ہو :

اولًا : وہ ایك بار کا واقعہ حال ہے کہ صدگونہ احتمال ہے۔

ثانیًا : فعل وقول میں جب تعارض ہو قول واجب العمل ہے کہ فعل احتمال خصوص وغیرہ رکھتا ہے۔
ثالثًا : مبیح وحاظر جب متعارض ہوں حاظر مقدم ہے۔

ثمّ اقول : (پھر میں کہتا ہوں۔ ت) نفسِ حدیث حذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُان مقلدانِ نصرانیت پر رَد ہے وہاں کافی بلندی تھی اور نیچے ڈھال اور زمین گھورے کے سبب نرم کہ کسی طرح چھینٹ آنے کا احتمال نہ تھا سامنے دیوار تھی اور گھورا فنائے دار میں تھا نہ کہ گزرگاہ پسِ پشت حذیفہ رضی اللہتعالی عنہ کو کھڑاکرلیا تھا اس طرف کا بھی پردہ فرمایا اس حالت میں پشت اقدس پر بھی نظر پڑنا پسند نہ آیا ان احتیاطوں کے ساتھ تمام عمر مبارك میں ایك بار ایسا منقول ہُوا ، کیا یہ نئی روشن کے مدعی ایسی ہی صورت کے قائل ہیں سبحان الله کہاں یہ اور کہاں ان بے ادبوں کے نامہذب افعال اور اُن پر معاذاللہحدیث سے استدلال لاحول ولاقوۃ الّا بالله العلی العظیم   ع

کارِ پاکاں راقیاس ازخود مگیر

(پاك لوگوں کے کام کو اپنے اوپر قیاس نہ کرو)
 ؎ اوگمان بردہ کہ من کروم چواو

 



[1]                    فتح الباری باب البول عند سباطۃ قوم مطبوعہ مصطفی البابی مصر ، ۱ / ۳۴۳

[2]                    عمدۃ القاری باب البول قائمًا وقاعدًا مطبوعہ ادارۃ الطباعۃ المنیریہ بیروت ۳ / ۱۳۶

[3]                 عمدۃ القاری باب البول قائمًا وقاعدًا مطبوعہ ادارۃ الطباعۃ المنیریہ بیروت ۳ / ۱۳۶

[4]   مرقاۃ شرح مشکوٰۃ باب آداب الخلاء فصل ثانی مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان ۱ / ۳۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن