دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 4 | فتاوی رضویہ جلد ۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۴

نصیحت کرنے والے ہمارے سردا ر مولانا عبدالغنی قدس سرہ ، نے الطریقۃ المحمدیہ کی شرح میں رقص کی مصیبت ذکر کرتے ہوئے فرمایا لوگوں کی اس بارے خبر کو متواتر قرار دینا غلط ہے کیونکہ یہ تمام ظن ، وہم اور اندازے کی طرف منسوب ہیں ، اور یہی حال اس خبر کے مستفید ہونے کا ہے کہ اگر تم ان میں سے ہر ایك سے اس کے دیکھنے کے بارے میں پُوچھو تو کہے گا میں نے اسے نہیں دیکھا میں نے تو سنا ہے۔ اور جو کہے کہ میں نے دیکھا ہے اس کا حال معلوم کرو تو دیکھوگے کہ وہ محض گمان ، وہمی نشانیوں اور ظنی علامتوں کی طرف نسبت کرے گا اور جب تم غوروفکر اور چھان بین کرو گے تو جسے تم تواتر سمجھتے ہو اس کو ایك یا دو شخصوں کی طرف منسوب پاؤ گے۔ آخر تك جو آپ نے طویل بحث کی ہے۔ اللہآپ پر رحم فرمائے۔ (ت)

الحاصل جب خبر معتبر شرعی سے ثابت ہوجائے کہ شراب اس ترکیب کا جز ہے تو برف کی حرمت ونجاست میں کلام نہیں اور علی العموم اُس کے تمام افراد ممنوع ومحذور اور یہ احتمال کہ شاید اس فرد خاص میں نہ پڑی ہو محض مہمل ومہجور کہ یہ ماہو محذور میں یقین نوعی کلی ہے اور ایسی جگہ یہ احتمالات یك لخت مضمحل وغیر کافی (دیکھو ضابطہ کلیہ کی تحریر اور

عــہ :  ای بماذکر من معائب المتصوفۃ المدعین لہ بالکذب اذااخبر بذلك عن رجل معین ۱۲ منہ (م)

یعنی تصوف کے جھُوٹے دعویدار حضرت کے مذکورہ عیوب (رقص وغیرہ) کی جب کسی شخص کے بارے خبر دی جائے ۱۲ منہ (ت)

مقدمہ ۸ کی صدر تقریر) یہاں تك کہ ایسی شے کا دوا میں بھی استعمال ناروا مگر جب اُس کے سوا دوا نہ ہو اور یقین کامل ہوکہ اس سے قطعًا شفا ہوجائے گی جیسے بحالتِ اضطرار پیاسے کو شراب پینا یا بھُوکے کو گوشت مردار کھانا شرع مطہر نے جائز فرمایا کہ اُس سے پیاس اور اس سے بھُوك کا جانا یقینی ہے نہ مجرد قول اطباء کہ ہرگز موجبِ یقین نہیں بارہا اطباّ نسخے تجویز کرتے اور اُن کے موافق آنے پر اعتماد کُلی رکھتے ہیں پھر ہزار دفعہ کا تجربہ ہے کہ ہرگز ٹھیك نہیں اُترتے بلکہ کبھی بجائے نفع مضرت کرتے ہیں اور قرابادین کی بالا خوانیں کون نہیں جانتا یہاں تك کہ اکذب من قرابادین الاطباء (فلاں) اطباء کی قرابادین (دواؤں کی ڈکشنری) سے زیادہ جھُوٹا ہے۔ ت) مثل ہوگئی علی الخصوص اس بارہ میں ڈاکٹروں کا قول تو بدرجہ اولٰی قابل قبول نہیں کہ نہ انہیں دین اسلام کے حلال وحرام کا غم واہتمام نہ اس ملك والوں کی معرفت مزاج وطرق علاج وتدقیق علل وتحقیق علامات میں حذاقت کامل ومہارت تام۔

وھذا الذی اخترناہ فی مسئلۃ التداوی بالمحرم ھو الصواب الواضح الذی بہ یحصل التوفیق قال فی ردالمحتار قولہ اختلف فی التداوی بالمحرم ففی النھایۃ عن الذخیرۃ یجوز ان علم فیہ شفاء ولم یعلم دواء اٰخر وفی الخانیۃ فی معنی قولہ علیہ الصلاۃ والسلام ان الله لم یجعل شفاء کم فیما حرم علیکم کمارواہ البخاری ان مافیہ شفاء لابأس بہ کمایحل الخمر للعطشان فی الضرورۃ وکذا اختارہ صاحب الھدایۃ فی التجنیس اھ من البحر۔

وافاد سیدی عبدالغنی انہ لایظھر الاختلاف فی کلامھم لاتفاقھم                                                

حرام چیز کے ساتھ علاج کے مسئلہ میں ہم نے اس بات کو اختیار کیا ہے یہی بہتر اور واضح ہے جس کے ساتھ توفیق حاصل ہوتی ہے تنقید وتحقیق کے ائمہ نے بھی اسے پسند کیا ہے ، ردالحتار میں فرمایا : اس (دُرمختار) قول کہ حرام چیز سے علاج کرنے میں اختلاف ہے تو نہایہ میں ذخیرہ سے منقول ہے کہ جائز ہے بشرطیکہ اسے اس میں شفاء کا علم ہو اور کسی دوسری دوا کا علم نہ ہو۔ اور خانیہ میں نبی اکرم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ارشاد گرامی :

 “ اللہتعالٰی نے اس چیز میں تمہارے لئے شفا نہیں رکھی جسے تم پر حرام قرار دیا “ ۔ جیسا کہ اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے ، کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس چیز میں شفاء ہو اس (کے استعمال) میں حرج نہیں جیسا کہ ضرورت کے وقت پیاسے کیلئے شراب حلال ہے ، صاحبِ ہدایہ نے تجنیس میں اسے پسند کیا ہے اھ (بحرالرائق)۔ اور سیدی عبدالغنی (نابلسی) رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے بتایا کہ ان (فقہاء) کے کلام میں اختلاف ظاہر نہیں ہوتا

علی الجواز للضرورۃ واشتراط صاحب النھایۃ العلم لاینافیہ اشتراط من بعدہ الشفاء ولذاقال والدی فی شرح الدرر ان قولہ لاللتداوی محمول علی المظنون والا فجوازہ بالیقینی اتفاقی کماصرح بہ فی المصفی اھ۔

اقول :  وھو ظاھر موافق لمامر فی الاستدلال لقول الامام لکن قدعلمت ان قول الاطباء لایحصل بہ العلم والظاھر ان التجربۃ یحصل بھاغلبۃ الظن دون الیقین الا ان یریدوا بالعلم غلبۃ الظن وھوشائع فی کلامھم تأمل [1] اھ مافی ردالمحتار مع بعض اختصار۔

اقول :  اماما ذکر من امر التجارب فللعبد الضعیف ھھنا تنقیح شریف وارید ان احقق المسئلۃ فی بعض رسائلی ان یسر المولی سبحنہ وتعالی واما عزوہ الحدیث للبخاری فلم ارہ فی البحر ولافی الخانیۃ وانما رواہ الطبرانی فی المعجم الکبیر بسند صحیح علی اصول عـــہ الحنفیۃ۔               

کیونکہ ضرورت کے تحت جواز پر سب کا اتفاق ہے۔ اور صاحبِ نہایہ نے جو علم کی شرط لگائی ہے بعد والوں کا شفاء کی قید لگانا اس کے منافی نہیں اسی لئے میرے والد ماجد نے الدرر کی شرح میں فرمایا کہ اس کا قول “ نہ دوائی کیلئے “ حالتِ ظن پر محمول ہے ورنہ یقینی صورت میں اس کا جواز متفق علیہ ہے ، جیسا کہ المصفٰی میں اس کی تصریح ہے انتہی۔

میں کہتا ہوں یہ ظاہر ہے اور امام صاحب کے قول کا جو استدلال گزرچکا ہے اس کے موافق ہے لیکن تم جانتے ہوکہ اطباء کے قول سے علم حاصل نہیں ہوتا اور ظاہر ہے کہ تجربہ سے محض غالب گمان حاصل ہوتا ہے یقین نہیں مگر یہ کہ وہ علم سے غالب گمان مراد لیں اور یہ بات ان کے کلام میں عام ہے اس پر غور کرو اھ اختصار ازردالمحتار۔ (ت)

اقول : وہ تجربات کا ذکر کیا گیا ہے اس کے بارے میں یہاں بندہ ضعیف کی قابلِ قدر تنقیح ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اپنے بعض رسائل میں مسئلہ کی تحقیق کروں گا اگر اللہتعالٰی اسے میرے لئے آسان کردے باقی انہوں نے حدیث امام بخاری کی طرف منسوب کی ہے میں نے اسے بحرالرائق اور خانیہ میں نہیں دیکھا۔ اسے طبرانی نے معجم کبیر میں صحیح سند کے ساتھ حنفی قواعد کے

 

عــہ :  قالہ لان رجالہ رجال الصحیح علی مافیہ من انقطاع ۱۲ منہ (م)

یہ اس لئے کہا کہ اس حدیث کے سب راوی ثقہ ومعتمد صحیح کے راوی ہیں اس بنا پر کہ اس میں انقطاع ہے ۱۲ منہ (ت)

نعم رأیتہ فی اشربۃ الجامع الصحیح باب شرب الحلواء والعسل عن ابن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ من قولہ تعلیقًا فلیتنبہ [2] والله تعالٰی اعلم۔

مطابق روایت کیا ہے۔ ہاں میں نے اسے صحیح بخاری کے کتاب الاشربہ کے باب “ شرب الحلواء والعسل “ میں حضرت عبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی روایت سے تعلیقًا مروی دیکھا ہے پس اس پر آگاہ ہوجاؤ ، واللہتعالٰی اعلم (ت)

اور اگر ایسی خبر سے ثبوت نہیں تو غایت درجہ اس قدر کہ بحکم تورع واجتنابِ شہادت احتراز کرے مگر تحریم وتنجیس کا حکم بے دلیل شرعی ہرگز روا نہیں قدرے بیان اس کا آگے گزرا اور اِن شاء الله تعالٰی خاتمہ رسالہ میں ہم پھر اس طرف عود کریں گے والعود احمد (اور عود زیادہ بہتر ہے۔ ت) یہ تو اصل حکمِ فقہی ہے اور واقع پر نظر کیجئے تو اس خبر کی کچھ حقیقت پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی نہ اُس پانی میں جسے منجمد کرتے ہیں شراب ملانے کی کوئی وجہ معلوم ہوتی ہے تو برف پر حکمِ جواز ہی ہے والله تعالٰی اعلم بالصواب (اور اللہتعالٰی خوب جانتا ہے۔ ت) ہاں انگریزی دواؤں میں جتنی دوائیں رقیق ہوتی ہیں جنہیں ٹنچر کہتے ہیں اُن سب میں یقینا شراب ہوتی ہے وہ سب حرام بھی ہیں اور ناپاك بھی ، نہ اُن کا کھانا حلال نہ بدن پر لگانا جائز ، نہ خریدنا حلال نہ بیچنا جائز۔

کماحققناہ فی فتاوٰنا ان اسبارتو وھی روح النبیذخمر قطعابل من اخبث الخمور فھی حرام ورجس نجس نجاسۃ غلیظۃ کالبول وما استروح بہ بعض الجھلۃ المتسمین بالعلم من کبراء اراکین الندوۃ المخذولۃ فمن اخبث القول نسأل الله العصمۃ فی کل حرکۃ وکلمۃ۔                                         

جیسا کہ ہم نے اپنے فتاوٰی میں ثابت کیا ہے کہ اسپرٹ ، نبیذ کی روح اور قطعی طور پر شراب ہے بلکہ یہ سب سے زیادہ خبیث شراب ہے پس یہ پیشاب کی طرح حرام ہے ناپاك ہے اور نجاست غلیظہ ہے ندوہ کے ذلیل ورسوا اراکین نے جو جاہل ہونے کے باوجود اپنے آپ کو عالم کہلاتے ہیں جس بات سے راحت حاصل کی وہ نہایت خبیث قول ہے ہم بارگاہِ خداوندی میں ہر حرکت اور قول کی حفاظت کا سوال کرتے ہیں۔ (ت)

 



[1]        رد المحتا ر مطلب فی التداوی بالمحرم مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۵۴

[2]           صحیح البخاری باب شرب الحلواء والعسل قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ / ۸۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن