30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وقال تعالٰی یُرِیْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ٘- [1]
اللہتعالٰی نے فرمایا : “ دین کے سلسلے میں تمہیں کسی حرج میں نہیں ڈالا “ ۔
اور فرمایا : “ اللہتعالٰی تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تنگی نہیں چاہتا “ ۔ (ت)
اے عزیز! یہ دین بحمداللہآسانی وسماحت کے ساتھ آیا جو اسے اس کے طور پر لے گا اس کے لئے ہمیشہ رفق ونرمی ہے اور جو تعمق وتشدد کو راہ دے گا یہ دین اُس کے لئے سخت ہوتا جائے گا۔ یہاں تك کہ وہی تھك رہے گا اور اپنی سخت گیری کی آپ ندامت اٹھائے گا۔ نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں :
ان الدین یسر ولن یشاد الدین احد الاغلبہ فسددوا وقاربوا وابشروا [2] الحدیث اخرجہ البخاری والنسائی عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ وصدرہ عند البھیقی فی شعب الایمان بلفظ الدین یسر ولن یغالب الدین احد الاغلبہ[3]واخرج احمد والنسائی وابن ماجۃ والحاکم باسناد صحیح عن ابن عباس رضی الله
بے شك دین آسان ہے اور ہرگز کوئی شخص دین میں سختی نہ کرے گا مگر وہ اس پر غالب آجائے گا پس ٹھیك ٹھیك چلو ، قریب ہوجاؤ اور خوشخبری دو ، (الحدیث) اسے بخاری اور نسائی نے حضرت ابُو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کیا ، اور بیہقی شعب الایمان میں ان الفاظ کے ساتھ لائے ہیں “ دین آسان ہے اور کوئی شخص دین پر غالب آنے کی کوشش نہیں کرتا مگر وہ (دین) اس پر غالب آجاتا ہے “
تعالٰی عن النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ایاکم والغلوفی الدین فانما ھلك من کان قبلکم بالغلوفی الدین [4]۔ واخرج احمد برجال الصحیح والبھیقی فی الشعب وابن سعد فی الطبقات عن ابن الادرع رضی الله تعالٰی عنہ عن النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم انکم لن تدرکوا ھذا الامر بالمغالبۃ [5]۔ واخرج احمد فی المسند والبخاری فی الادب المفرد والطبرانی فی الکبیر بسند حسن عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنھما عن النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم احب الدین الی الله الحنیفۃ السمحۃ [6] واخرج ایضا ھؤلاء فیھا بسند جید عن محجن بن ادرع الاسلمی والطبرانی ایضا فی الکبیر عن عمران بن حصین وفی الاوسط وابن عدی والضیاء وابن عبدالبر فی العلم عن انس رضی الله تعالٰی عنھم عن النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم خیر دینکم الیسرہ[7] واخرج ابوالقاسم بن بشران فی امالیہ عن امیر المؤمنین عمر رضی الله تعالٰی عنہ عن النبی
امام احمد ، نسائی ، ابن ماجہ اور حاکم نے صحیح سند کے ساتھ حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے انہوں نے نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے روایت کیا “ دین میں زیادتی کرنے سے بچو تم سے پہلے لوگ دین میں زیادتی کی وجہ سے ہلاك ہوئے “ ۔ امام احمد نے صحیح روایوں کے ساتھ ، بیہقی نے شعب الایمان میں اور ابن سعد نے طبقات میں حضرت ابن الادرع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کیا کہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا “ تم اس دین کو مغالبہ کے ساتھ ہرگز نہیں پاسکتے “ ۔ (یعنی جو حکم ملے اس پر عمل کرو خود مباح امور کو واجب قرار نہ دو)۔ امام احمد نے اپنی مسند میں امام بخاری نے الادب المفرو میں اور طبرانی نے معجم کبیر میں سند حسن کے ساتھ حضرت عبداللہابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت کیا کہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : “ اللہتعالٰی کے ہاں پسندیدہ دین کامل وابستگی اور نرمی اختیار کرنا ہے “ نیز انہوں نے اپنی کتب میں عمدہ سند کے ساتھ حضرت محجن بن ادر ع اسلمی سے اور طبرانی نے کبیر میں عمران بن حصین سے اور اوسط میں نیز ابن عدی ، ضیاء اور ابن عبدالبر نے علم کے بیان میں حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کیا کہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : “ تمہارا بہترین دین وہ ہے جو سب سے زیادہ آسان ہو“ ۔
صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ایاکم والتعمق فی الدین فان الله قدجعلہ سھلا [8] الحدیث۔
ابو القاسم بن بشران نے اپنی امالی میں امیر المومنین حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے انہوں نے نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے روایت کیا ، آپ نے فرمایا : دین کی گہرائی (باریکیوں) میں جانے سے پرہیز کرو اللہتعالٰی نے اسے آسان بنایا ہے۔ الحدیث (ت)
بلکہ صرف اس قدر حکم ہے کہ وہ چیز تصرف میں لائیں جو اپنی اصل میں حلال وطیب ہو اور اُسے مانع ونجاست کا عارض ہونا ہمارے علم میں نہ ہو لہذا جب تك خاص اس شَے میں جسے استعمال کرنا چاہتا ہے کوئی مظنہ قویہ حظر وممانعت کا نہ پایا جائے تفتیش وتحقیقات کی بھی حاجت نہیں مسلمان کو رواکہ اصل حل وطہارت پر عمل کرے اور یمکن ویحتمل وشاید ولعل کو جگہ نہ دے۔
فی الحدیقۃ لاحرمۃ الامع العلم لان الاصل الحل ولایلزمہ السؤال عن شیئ حتی یطلع علی حرمتہ ویتحقق بھا فیحرم علیہ[9] ح اھ ملخصا وفیھا عن جامع الفتاوی لایلزم السؤال عن طھارۃ الحوض مالم یغلب علی ظنہ نجاستہ وبمجرد الظن لایمنع من التوضئ لان الاصل فی الاشیاء الطھارۃ[10] اھ
حدیقہ میں ہے علم کے بغیر حُرمت نہیں کیونکہ اصل حلّت ہے اور انسان پر لازم نہیں کہ وہ کسی چیز کے بارے میں سوال کرے حتی کہ اس کی حرمت پر مطلع ہوجائے اور یوں وہ اس کی تحقیق کرکے اب اپنے اوپر حرام کرلے ، حدیقہ ملخصًا اور اسی میں جامع الفتاوٰی سے منقول ہے جب تك اس کو نجاست کا غالب گمان نہ ہوجائے حوض کی طہارت کے بارے میں سوال نہ کرے اور محض گمان کی بنیاد پر وضو کرنے سے نہ روکے کیونکہ اشیاء میں اصل طہارت ہے۔ (ت)
بلکہ خود سیدالمرسلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے مروی جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی مسلمان کے یہاں جائے اور وہ اسے اپنے کھانے میں سے کھلائے تو کھالے اور کچھ نہ پُوچھے اور اپنے پینے کی چیز سے پلائے تو پی لے اور کچھ دریافت نہ کرے۔
اخرج الحاکم فی المستدرك والطبرانی فی الاوسط والبھیقی فی الشعب باسناد لابأس بہ عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ عن
حاکم نے مستدرک ، طبرانی نے اوسط اور بیہقی نے شعب الایمان میں ایسی سند کے ساتھ جس میں کوئی حرج نہیں ، حضرت ابوھریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کیا
النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اذادخل احدکم علی اخیہ المسلم فاطعمہ من طعامہ فلیأکل ولایسأل عنہ وان سقاہ من شرابہ فلیشرب ولایسأل عنہ [11]۔
[1] القرآن ۲ / ۱۸۵
[2] صحیح البخاری باب الدین یسر مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۰
[3] شعب الایمان القصد فی العبادۃ حدیث۳۸۸۱ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت ۳ / ۴۰۱
[4] سنن نسائی باب التقاط الحصی مطبوعہ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۲ / ۴۸
[5] مسند اما م احمد حدیث ابن الادرع مطبوعہ المکتب الاسلامی بیروت ۴ / ۳۳۷
[6] بخاری شریف باب الدین یسر مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۰
[7] مسند امام احمد بن حنبل حدیث محجن بن الادرع مطبوعہ دارالفکر بیروت ۴ / ۳۳۸
[8] الجامع الصغیر مع فیض القدیر حدیث ۲۹۳۳ مطبوعہ دارالمعرفت بیروت ۳ $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع