دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 4 | فتاوی رضویہ جلد ۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۴

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ روسر کی شکر کہ ہڈیوں سے صاف کی جاتی ہے اور صاف کرنے والوں کو کچھ احتیاط اس کی نہیں کہ وہ ہڈیاں پاك ہوں یا ناپاک ، حلال جانور کی ہوں یا مردار کی ، اور سُنا گیا کہ اُس میں شراب بھی پڑتی ہے اسی طرح کل کی برف اور کل کی وہ چیزیں جن میں شراب کا لگاؤ سُنا جاتا ہے شرعًا کیا حکم  رکھتی ہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب :
فتوٰی

بسم الله الرحمٰن الرحیم

سمع المولی وشکر٭ لمن حمد العلی الاکبر٭

جس نے بلندوبالا ذات کی تعریف کی ، مولا تعالٰی نے اسے

شکرك ربنا الذ واحلی٭ من کل ما یلذ ویستحلی٭ والصلاۃ والسلام٭ علی سیدالانام٭ اعظم یعسوب لنحل الاسلام٭ عذاب الریق حلو الکلام٭ منبع شھد یزیل السقام٭ واٰلہ وصحبہ العظام الفخام٭ ماا شتفی بالعسل مریض سقیم٭ واحب الحلو مسلم سلیم٭ اٰمین٭            

سنا اور جزا عطا فرمائی۔ اے ہمارے رب! ہر اس چیز پر تیرا شکر نہایت لذیذ وشیریں ہے جس سے لذت اور مٹھاس حاصل کی جاتی ہے اور درودوسلام مخلوق کے سردار پر جو اسلام کے درخت خرما کیلئے شہد کی مکھّی سے بہتر حیثیت رکھتے ہیں جن کا لعاب میٹھا اور کلام شیریں ہے شہد کا منبع ہیں ، جو بیماریوں کو دُور کردیتا ہے ، اور آپ کے باعظمت اور عظیم المرتبت آل واصحاب پر جب تك شہد سے بیمار کو شفاء اور بے عیب مسلمان میٹھی چیز کو پسند کرے ، آمین۔ (ت)

امابعد اس مسئلہ سے سوال متکرر آیا اور آرائے عصر کو مضطرب پایا اور حاجت ناس اس طرف ماس اور دفع ہوا جس نہایت ضرور اور کشف وساوس اہم امور لہذا مناسب کہ بحول الواہب اس تازہ فرع کی تحقیق وتنقیح اور حکم شرع کی توضیح وتصریح اس نہج نجیع وطرز رجیح کے ساتھ عمل میں آئے کہ نہ صرف اسی مسئلہ تازہ بلکہ اس قسم کی تمام جزئیات بے اندازہ کا حکم واضح وآشکار ہوجائے افقر الفقرا عبدالمصطفٰی احمد رضا محمدی سنّی حنفی قادری برکاتی بریلوی عاملہ المولی القوی بلطفہ الحفی الحنفی الوفی وغفرلہ وللمومنین واحسن الیہ والیہم اجمعین (نہایت طاقت والا مولا اسے اپنی کامل اور غیبی مہربانی سے نوازے ، اسے اور تمام مومنوں کو بخشش دے اس سے اور تمام مسلمانوں سے اچھا سلوك کرے۔ ت) اس بارہ میں یہ مختصر فتوی لکھتا اور الاحلی عـــہ من السکر لطلبۃ سکرروسر (شکرروسر کے طالب کیلئے یہ رسالہ

عـــہ :  من لطائف ھذا الاسم مطابقتہ للسمی من جھۃ ان الرسالۃ کماحکمت علی ھذا السکر بحکمین الحل فی صورۃ والحرمۃ فی اخری کذلك لھذا الاسم وجھان الی کلا الحکمین فالمعنی علی الحل انھا احلی لھم من السکر لتسویغھا لھم ما تشتھیہ انفسھم مع ازالۃ الوساوس ودفع الطعن وعلی الحرمۃ انھا وان نھتھم عن سکر فلم تحرمھم الحلاوۃ فان تحقیق حکم الشرع لذۃ القلب وتناول المشتھیات لذۃ النفس والاولی اھم واعلی فھذہ الرسالۃ احلی لھم من السکر الذی حرم علیھم ۱۲ منہ۔ (م)          

اس رسالے کے نام میں یہ خوبی ہے کہ یہ اسم بامسمّٰی ہے کیونکہ جس طرح رسالہ نے اس شکر کے بارے ایك لحاظ سے حلال اور ایك لحاظ سے حرام دو حکم بیان کئے ہیں اسی طرح نام میں بھی دونوں کا لحاظ ہے۔ حلت کے لحاظ سے عوام کیلئے یہ شکر سے زیادہ میٹھا ہے کیونکہ اس نے شبہات اور اعتراضات کو ختم کرکے عوام کیلئے شکر کو مرغوب بنادیا ہے ، اور حرمت کے لحاظ سے اس نے عوام کو اگرچہ شکر سے منع کردیا ہے تاہم ان کو لذتِ ایمانی سے محروم نہیں کیا کیونکہ ان کو شرعی مسئلہ کی تحقیق دے کر قلبی لذّت دی ہے جبکہ مرغوب غذا سے صرف لذّتِ نفس حاصل ہوتی ہے۔ پہلی چیز یعنی قلبی لذت اہم اور اعلٰی ہے اس لئے شکر کو حرام کرنے والا یہ رسالہ عوام کے لئے شکر سے زیادہ میٹھا ہے ۱۲ منہ (ت)

شکر سے زیادہ میٹھا ہے۔ ت) اس کا تاریخی نام رکھتا ہے وبالله التوفیق والوصول الی ذری التحقیق (اللہتعالٰی ہی کی طرف سے توفیق کا حصول اور تحقیق کی بلندیوں تك پہنچانا ہے۔ ت) پیش ازجواب چند مقدمے موضع صواب واسأل جالرشاد من الملك الجواد (فیاض بادشاہ سے رہنمائی کا سوال کرتا ہوں۔ ت)

مقدمہ اولٰی:

ہڈیاں ہر جانور یہاں تك کہ غیر ماکول و نا مذبوح کی بھی مطلقًا پاك ہیں جب تك ان پر ناپاك دسومت (چکنائی ۱۲) نہ ہو سوا خنزیر کے کہ نجس العین ہے اور اس کا ہر جزو بدن ایسا ناپاك کہ اصلًا صلاحیتِ طہارت نہیں رکھتا ، اور دسومت میں قید ناپاکی اس غرض سے ہے کہ مثلًا جو جانور خون سائل نہیں رکھتے اُن کی ہڈیاں بہرحال پاك ہیں اگرچہ دسومت آمیز ہوں کہ ان کی دسومت بوجہ عدم اختلاط دم خود پاك ہے تو اس کی آمیزش سے استخواں کیونکر ناپاك ہوسکتے ہیں۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن