دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 4 | فتاوی رضویہ جلد ۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۴

مخفی نہیں کہ یہ روایت امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے نزدیك اس کی ذاتی طہارت کا فائدہ دیتی ہے (ت)

منیہ میں ہے :

روی عن محمد امرأۃ صلت وفی عنقھا قلاوۃ علیھا سن اسد او ثعلب اوکلب جازت صلاتھا [1] اھ قال شارحھا العلامۃ ابرھیم کون الروایۃ عن محمد لاینافی کونھا اتفاقیۃ ففی الفتاوٰی ذکرھا مطلقا والدلیل یدل علیہ [2] اھ

اقول :  نعم اطلقھا فی الخانیۃ والخلاصۃ والولوالجیۃ وغیرھا وقداسمعناك نص الخلاصۃ وھو بعینہ لفظ الخانیۃ والولوالجی عزاھا لہ فی الحلیۃ لکن الاطلاق لایدل علی الاتفاق فربما یطلق المطلق مایختارہ وان کانت ھناك خلافات عدیدۃ ورأیتنی کتبت علی ھامشہ                                  

حضرت امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے مروی ہے ایك عورت نے گلے میں ایسا ہار ڈال کر نماز پڑھی جس میں شیر ، لومڑی یا کتے کے دانت (جڑے ہوئے) تھے تو اس کی نماز جائز ہے اھ اس کے شارح ابراہیم نے فرمایا اس روایت کا امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے مروی ہونا اس کے اتفاقی ہونے کے منافی نہیں فتاوٰی میں اسے مطلقًا ذکر کیا گیا ہے اور دلیل بھی اس پر دلالت کرتی ہے۔ (ت)

اقول : ہاں خانیہ ، خلاصہ اور ولوالجیہ وغیرہ نے اس کو مطلق ذکر کیا ہے ہم نے تمہیں خلاصہ کی عبارت سنائی تھی خانیہ کے الفاظ بھی بعینہٖ یہی ہیں اور حلیہ میں اسے ولوالجی کی طرف منسوب کیا گیا ہے لیکن اطلاق ، اتفاق پر دلالت نہیں کرتا بسااوقات اپنے مختار کو مطلق قرار دیا جاتا ہے اگرچہ وہاں متعدد اختلافات ہوتے ہیں میرا خیال ہے کہ میں نے اس کے

مانصہ۔

اقول :  کیف تکون اتفاقیۃ مع ان المنقول من الثانی المشہور عن الثالث نجاسۃ عین الکلب وقدصححہ جماعۃ وان کان الاصح المعتمد المفتی بہ ھی الطھارۃ [3] اھ نعم ھو صحیح بالنسبۃ الی ماعدا الکلب من السباع المذکورۃ وامثالھا۔                                                 

حاشیے پر لکھا ہے جس کی عبارت یہ ہے۔

اقول : (میں کہتا ہوں) یہ کیسے اتفاقی ہوگا حالانکہ ثانی سے منقول اور ثالث سے مشہور ہے کہ کتا نجس عین ہے۔ ایك جماعت نے اس کی تصحیح کی اگرچہ زیادہ صحیح ، معتمد علیہ اور مفتی بہ ، طہارت ہی ہے اھ ہاں یہ کتے کے علاوہ دیگر مذکورہ بالا درندوں اور ان کی امثال کی طرف نسبت کرتے ہوئے صحیح ہے۔ (ت)

بلکہ امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے بھی بعض فروع اسی طرف جاتی ہیں۔

وقدقرأنا علیك عن الانقروی عن الزاھدی عن الدبوسی فی مواطئ الکلاب فی الطین ان طھارتھا ھی الروایۃ الصحیحۃ وقریب المنصوص عن اصحابنا وھذہ کتب المذھب طافحۃ بتصریح جواز بیع الکلب وحل ثمنہ وانما ذکروا الخلف فی بیع العقود فعن محمد جوازہ وعن ابی یوسف منعہ واطلاق الاصل یؤید الاول وعلیہ مشی القدوری وغیرہ وصحح شمس الائمۃ الثانی فقال انما لا یجوز بیع الکلب العقور الذی لایقبل التعلیم وقال ھذا ھو الصحیح من المذھب [4]  کمانقلہ فی الفتح۔ لاجرم ان قال حافظ الحدیث والمذھب الامام الطحاوی فی شرح معانی الاٰثار بعدماحق حل اثمان                                                                                                                                                                                        

ہم نے بواسطہ انقروی اور زاہدی ، دبوسی سے نقل کرتے ہوئے کیچڑ میں کتوں کی گزرگاہ کے بارے میں تمہیں بتایا ہے کہ اس کا پاك ہونا ہی صحیح روایت ہے اور ہمارے اصحاب سے منصوص روایات کے قریب ہے اور یہ کتبِ مذاہب کتے کی خریدوفروخت کے جواز اور اس کی قیمت حلال ہونے سے متعلق تصریح سے بھری پڑی ہیں البتہ کاٹنے والے کتّے کے بارے میں ان کا اختلاف ہے۔ پس امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے اس کا جواز اور امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے عدمِ جواز منقول ہے۔ اصل (مبسوط) کا اطلاق پہلی بات کی تائید کرتا ہے ، قدوری وغیرہ نے یہی راہ اختیار کی ہے جبکہ شمس الائمہ نے دوسری بات کو صحیح قرار دیا ہے انہوں نے فرمایا کاٹنے والا کتّا جو تعلیم کو قبول نہیں کرتا اس کی خریدوفروخت جائز نہیں اور فرمایا کہ صحیح مذہب یہی ہے جیسا کہ فتح القدیر میں اسے نقل کیا ہے۔ یقینا حدیث ومذہب کے

الکلب ھذا قول ابیحنیفۃ وابی یوسف ومحمد رحمۃ الله  تعالٰی علیھم اجمعین[5] اھ۔ وقال فی البحر امابیعہ وتملیکہ فھوجائز ھکذا نقلوا واطلقوا لکن ینبغی انیکون ھذا علی القول بطھارۃ عینہ اماعلی القول بالنجاسۃ فھو کالخنزیر فبیعہ باطل فی حق المسلمین کالخنزیر [6]  الخ فینقدح من ذلك وفاقھم جمیعا علی قضیۃ الطھارۃ من جراء تلك الروایات۔

اقول :  لکن افاد فی الفتح منع توقف جواز البیع علی طھارۃ العین وانما یعتمد جوازہ جواز الانتفاع الا تری ان السرقین والبعرلما جاز الانتفاع بھما جاز بیعھما وقد قال فی الھدایۃ مجیبا عن استدلال الشافعی علی حرمۃ بیع الکلب بانہ نجس العین ولانسلم نجاسۃ العین ولوسلم فیحرم التناول دون البیع[7] اھ فان عدت قائلا ان حل الانتفاع ایضا یعتمد طہارۃ العین فان الخنزیر لماکان نجس العین لم یجز الانتفاع بہ بوجوجہ من الوجوہ بذلك عللوہ فی حافظ امام طحاوی نے شرح معافی الآثار میں کتے کی قیمت کے حلال ہونے کے بارے میں تحقیق فرمانے کے بعد فرمایا امام ابوحنیفہ ، امام ابویوسف اور امام محمد رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیتمام کا یہی قول ہے اھ۔ بحرالرائق میں فرمایا کہ اس (کتّے) کی بیع اور تملیك جائز ہے۔ اسی طرح فقہاءِ کرام نے نقل کیا اور مطلقًا بیان کیا لیکن مناسب ہے کہ یہ بات اس کی عینی طہارت کے قول پر ہو لیکن نجاست کے قول پر وہ خنزیر جیسا ہوگا ، لہذا مسلمانوں کے حق میں خنزیر کی طرح اس کی خریدوفروخت بھی باطل ہے الخ پس ان روایات کے پیش نظر ان سب کا طہارت کے فیصلی پر اتفاق مطعون ہوگا۔ (ت)بلکہ بیع کا جواز ، جوازِ انتفاع پر مبنی ہے کیا تم نہیں دیکھتے کہ گوبر اور مینگنی سے جب نفع حاصل کرنا جائز ہے تو ان کی خریدوفروخت بھی جائز ہے۔ کتّے کی بیع حرام ہونے پر امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے استدلال کہ وہ نجس عین ہونے کی وجہ سے حرام ہے ، کا جواب دیتے ہوئے ہدایہ میں فرمایا ہم نجاست عین تسلیم نہیں کرتے اور اگر تسلیم کربھی لیا جائے تو اس کا کھانا حرام ہے ، خریدوفروخت حرام نہیں اھ۔ اگر تم یہ کہتے ہوئے اعتراض کرو کہ انتفاع کا جائز ہونا بھی تو طہارتِ عین پر مبنی ہے کیونکہ جب

عامۃ الکتب نعم یجوز الانتفاع بنجس العین علٰی سبیل الاستھلاك وھذا ھو الثابت فی السرقین [8]  کما افادہ فی النھایۃ ونقلہ فی البحر۔

قلت نعم ھذا یصلح دلیلا لاصل المدعی اعنی الطھارۃ اماجعلہ وجھا لتخصیص جواز البیع بقول الطھارۃ فکلا کیف وحل الانتفاع بالکلب بطریق الاصطیاد مجمع علیہ قطعا لما نطق بہ النص الکریم فمبنی جواز البیع ثابت عند الکل وان انکرالصاحبان مبنی المبنی اعنی الطھارۃ کما انکر الشافعی فرع المبنی اعنی جواز البیع فافھم۔              

 



[1]   منیۃ المصلی فصل فی النجاسۃ مطبوعہ مکتبہ قادریہ جامعہ نظامیہ لاہور ص۱۱۰

[2]   غنیۃ المستملی فصل فی النجاسۃ             مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۵۵

[3]   البحرالرائق کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۰۱

[4]   فتح القدیر مسائل منثورہ من باب البیع مطبوعہ نوریہ رضویہ سکھر ۶ / ۳۴۵

[5]   شرح معافی الآثار باب ثمن الکلب مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲ / ۲۵۰

[6]   البحرالرائق کتاب الطہارۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۰۳

[7]   الہدایۃ مسائل منثوہ من کتاب البیوع مطبوعہ مطبع یوسفی لکھنؤ ۲ / ۱۰۳

[8]               البحرالرائق کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۰۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن