30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
السراج الوہاج میں ، ذخیرہ کے حوالے سے ذکر کیا گیا کہ کتّے کے دانت پاك ہیں اور آدمی کے دانت ناپاك ہیں کیونکہ کتّے کو ذبح کیا جاسکتا ہے نہ کہ خنزیر اور آدمی کو اھ مخفی نہیں کہ یہ تمام باتیں اس کی ذاتی طہارت کے قول کی بنیاد پر ہیں کیوں کہ انہوں نے اس کی علّت یہ بیان کی ہے کہ وہ ذبح کے ساتھ پاك ہوجاتا ہے۔ (ت)
اُسی میں ہے :
ذکر السراج الھندی فی شرح الھدایۃ معزیا الی التجرید ان الکلب لواتلفہ انسان ضمنہ ویجوزبیعہ وتملیکہ وفی عمدۃ المفتی لواستأجر الکلب یجوز[1]۔
السراج الہندی نے ہدایہ کی شرح میں تجرید کی طرف منسوب کرتے ہوئے ذکر کیا کہ اگر کوئی شخص کسی کتے کو مارے دے تو ضامن ہوگا اور اس کا بیچنا اور اس کا مالك بنانا جائز ہے۔ عمدۃ المفتی میں ہے کتّا اُجرت پر لینا جائز ہے۔ (ت)
اس کے حاشیہ منحۃ۴۸ الخالق میں نہر الفائق سے ہے :
اقول بطھارۃ عینہ ھو الاصح [2] اھ ملخصا۔
اس کے طاہر عین ہونے کا قول ہی زیادہ صحیح ہے اھ۔ تلخیص ، مرقاۃ۴۹ میں زیرحدیث اذادبغ الاھاب فقدطھر (جب چمڑے کو دباغت دی جائے تو وہ پاك ہوجاتا۔ ت)
علامہ ابن(۵۰) ملك سے نقل فرمایا :
ھذا بعمومہ حجۃ علی الشافعی فی قولہ جلد الکلب لایطھر بالدباغ واستشنی من عمومہ الاٰدمی تکریمالہ والخنزیر لنجاسۃ عینہ [3]۔
یہ (حدیث) اپنے عموم کے ساتھ امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے اس قول میں کہ کتّے کا چمڑا دباغت سے پاك نہیں ہوتا ان کے خلاف حجت ہے اس کے عموم کی وجہ سے آدمی کو اس کی عزّت واحترام کے پیشِ نظر اور خنزیر کو اس کے نجس عین ہونے کی وجہ سے مستشنٰی کیا گیا ہے۔ (ت)
یہ پچاس۵۰ ہیں ان میں اگرچہ ضمنًا ہدایہ ودُرمختار واتقانی ومراقی ونہر کا بھی ذکر آیا مگر یہ کلام زید میں معدود ہوچکی تھیں لہذا انہیں شمار نہ کیا۔
وانمالم نعد السراج الوھاج لانہ وان نقل عن الذخیرۃ مامرلکنہ ذکر ، ان جلد الکلب نجس وشعرہ طاھر ھوالمختار [4] اھ وھذا قول ثالث ذکرہ الولوالجی وغیرہ واعتمدہ الفقیہ
ہم سراج وہاج کو شمار نہیں کرتے کیونکہ اگرچہ اس نے ذخیرہ سے نقل کیا جیسا کہ گزرگیا لیکن اس نے ذکر کیا کہ کتے کا چمڑا ناپاك اور اس کے بال پاك ہیں۔ یہی مختار ہے اھ۔
یہ تیسرا قول ہے جسے ولوالجی وغیرہ نے ذکر کیا اور
ابواللیث فی فتاواہ وحکاہ فی العیون عن ابی یوسف رحمہ الله تعالٰی ان الکلب اذادخل الماء فانتفض فاصاب ثوبا افسدہ ولواصابہ مطرلالان فی الاول اصاب الماء جلدہ وجلدہ نجس وفی الثانی شعرہ وشعرہ طاھر [5] ۔ لیس فیہ ان القائلین بنجاسۃ العین متفقون علی طھارۃ الشعر کماظنہ البحر حیث قال بعد ذکرطھرہ لایخفی ان ھذا علی القول بنجاسۃ عینہ ویستفادمنہ ان الشعر طاھر علی القول بنجاسۃ عینہ لماذکر فی السراج الوھاج [6] الخ۔ ثم قال بعد کلام طویل علم مماقررناہ انہ لایدخل فی قول من قال بنجاسۃ عین الخنزیر [7] الخ وتبعہ الشرنبلالی ثم الدر ثم ابوالسعود وھذا نظم الدر لاخلاف فی نجاسۃ لحمہ وطھارۃ شعرہ [8] اھقال السید العلامۃ فی ردالمحتار یفھم من عبارۃ السراج ان القائلین بنجاسۃ عینہ اختلفوا فی طھارۃ شعرہ والمختار الطھارۃ وعلیہ یبتنی ذکر الاتفاق لکن ھذا مشکل لان
فقیہ ابواللیث نے اپنے فتاوٰی میں اس پر اعتماد کیا اور عیون میں امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے نقل کیا کہ کتا جب پانی میں داخل ہوکر اپنے آپ کو جھاڑے اور اس سے کپڑے پر چھینٹے پڑجائیں تو کپڑے کو ناپاك کردے گا اور اگر اسے بارش پہنچے تو کپڑا خراب نہیں ہوگا ، کیونکہ پہلی صورت میں پانی اس کے چمڑے کو پہنچا اور اس کا چمڑا ناپاك ہے جبکہ دوسری صورت میں پانی اس کے بالوں کو پہنچا اور اس کے بال پاك ہیں۔
اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اس کے نجس عین ہونے کا قول کرنے والے بالوں کی طہارت پر متفق ہیں جیسا کہ صاحبِ بحرالرائق نے گمان کیا جب اس کی طہارت کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا مخفی نہ رہے کہ یہ بات ، اس کے نجس عین ہونے کے قول پر مبنی ہے اور اس سے مستفاد ہے کہ نجاست ذاتی کا قول کرنے کی صورت میں بھی بال پاك ہیں ، جیسا کہ سراج وہاج میں ذکر کیا گیا الخ۔ پھر طویل کلام کے بعد فرمایا اس چیز سے جس کو ہم نے ثابت کیا ، معلوم ہوا کہ جو شخص کتّے کے نجس عین ہونے کا قائل ہے اس کے قول میں بال داخل نہیں بخلاف ان کے اس قول کے کہ خنزیر نجسِ عین ہے (یعنی اس کے بال بھی ناپاك ہیں الخ شرنبلالی پھر دُرمختار اور ابوالسعود نے اس کی اتباع کی
نجاسۃ عینہ تقتضی نجاسۃ جمیع اجزائہ ولعل ما فی السراج محمول علی ما اذا کان میتا لکن ینافیہ ما مر عن الولوالجیۃ نعم قال فی المنح وفی ظاھر الروایۃ اطلق ولم یفعل ای انہ لوانتفض من الماء فاصاب ثوب انسان افسدہ سواء کان البلل وصل الی جلدہ اولا وھذا یقتضی نجاسۃ شعرہ فتأمل [9] اھ
اقول : فیہ بحث من وجوہ۔
الاول : ضمیر ھو المختار فی عبارۃ السراج کما یحتمل رجوعہ الی کل من نجاسۃ الجلد وطھارۃ الشعر کذلك الی الکل اعنی المجموع من حیث ھومجموع فیکون المعنی ان قول القائل بان جلدہ نجس وشعرہ طاھر ھو المختار دون قول من یقول بطھارۃ الجمیع وح یکون التصحیح ناظرا الی ھذا القول الثالث ولایفھم خلافا بین قائلی النجاسۃ
درمختار کی عبارت یہ ہے کہ “ اس کے گوشت کے ناپاك اور بالوں کے پاك ہونے میں کوئی اختلاف نہیں “ اھ
سید علامہ (ابن عابدین) نے ردالمحتار میں فرمایا سراج کی عبارت سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی ذاتی نجاست کے قائلین کا اس کے بالوں کی طہارت میں اختلاف ہے اور مختار ، طہارت ہے اور اسی پر ذکر اتفاق کی بنیاد ہے۔ لیکن یہ مشکل ہے کیونکہ اس کا نجس عین ہونا تمام اجزاء کی نجاست کا تقاضا کرتا ہے اور شاید جو کچھ سراج میں ہے وہ اس کے مُردہ ہونے کی صورت پر محمول ہو لیکن جو کچھ ولوالجیہ سے گزرا ہے وہ اس کے منافی ہے ہاں المنح میں فرمایا “ اور ظاہر روایت میں مطلقًا ہے تفصیل سے بیان نہیں کیا یعنی اگر وہ پانی سے نکل کر اپنے آپ کو جھاڑے اور پانی انسان کے کپڑے کو لگ جائے تو اسے ناپاك کردے گا برابر ہے رطوبت اس کے چمڑے تك پہنچے یا نہ ، اور یہ بات اس کے بالوں کی نجاست کا تقاضا کرتی ہے پس غور کرو اھ۔ (ت)
اقول : اس میں کئی وجوہ سے بحث ہے :
[1] البحرالرائق کتاب الطہارۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۰۳
[2] منحۃ الخالق علی البحر ، کتاب الطہارۃ ، مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ، ۱ / ۱۰۲
[3] مرقاۃ شرح مشکوٰۃ فصل اول من باب تطہیر النجاسات مکتبہ امدادیہ ملتان ۲ / ۷۰
[4] البحرالرائق کتاب الطہارۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ، ۱ / ۱۰۲
[5] درر شرح غرر قبیل فصل بئر مطبعۃ احمد کامل الکائنہ فی دار سعادۃ ۱ / ۲۴
[6] البحرالرائق کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۰۲
[7] البحرالرائق کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۰۳
[8] درمختار باب المیاہ مطبوعہ مجتبائی دہلی ۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع