دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 4 | فتاوی رضویہ جلد ۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۴

اصح قول کے مطابق کتا نجسِ عین نہیں ہے۔ (ت)

حاشیہ طحطاویہ علی الدر میں ہے :

علی القول بان الکلب لیس بنجس العین لا ینجسہ اذالم یصل فمہ الماء وھو الاصح [1] ۔

اس قول کی بنیاد پر کہ کتا نجسِ عین نہیں ہے وہ پانی (وغیرہ) کو ناپاك نہیں کرے گا جب تك اس کا منہ پانی تك نہ پہنچے ، یہی زیادہ صحیح ہے۔ (ت)

اُسی میں کتاب التجنیس۳۰ والمزید للامام برہان الدین الفرغانی سے ہے : انہ الاصح [2](یہی زیادہ صحیح ہے۔ ت)
بزازیہ
۳۱ میں اسی سے یوں ہے : ھو الصحیح [3](وہی صحیح ہے۔ ت)نیز وجیز میں جامع صغیر۳۲ سے ہے :

جلدہ یطہر بالدباغ عندنا [4]۔

ہمارے نزدیك اس کا (کتے کا) چمڑا دباغت سے پاك ہوجاتا ہے۔ (ت)

اُسی میں نصاب۳۳ سے ہے :

ان کان الجرو مشدود الفم تجوز اھ یعنی صلاۃ حاملہ [5]۔

اگر کتے کے بچے کا منہ باندھا ہوا ہو تو (نماز) جائز ہے اھ یعنی اُسے اٹھانے والے کی نماز جائز ہے۔ (ت)

مجموعہ علامہ۳۴ انقروی میں ہے : سنہ لیس بنجس [6]

(اس کا دانت ناپاك نہیں ہے۔ ت)

اسی میں بحوالہ قنیہ۳۵ امام اجل ابونصر دبوسی۳۶ سے ہے :

طین الشارع ومواطئ الکلاب فیہ طاھر الا اذارأی عین النجاسۃ قال وھو الصحیح من حیث الروایۃ وقریب المنصوص عن اصحابنا [7]۔

راستے کا کیچڑ اور اس میں کتوں کی گزرگاہ پاك ہے مگر جب اس میں عینِ نجاست دیکھے۔ فرمایا روایت کے اعتبار سے یہی صحیح ہے اور ہمارے اصحاب کی تصریح کے قریب ہے۔ (ت)

اسی طرح طریقہ محمدیہ۳۷ میں مجمع الفتاوٰی۳۸ سے ہے۔ خلاصہ۳۹ میں ہے :

لوصلی وفی عنقہ قلادۃ فیھا من کلب اوذئب تجوز صلاتہ [8]۔

اگر کسی آدمی نے نماز پڑھی اور اس کی گردن میں ایك ہار تھا جس میں کتّے یا بھیڑئیے سے کوئی چیز تھی (مثلًا بال وغیرہ) تو اس کی نماز جائز ہے (ت)

اسی طرح اس مذہب مہذب کی تصحیح وترجیح اور اس پر جزم واعتماد بنا وتفریع شراح ہدایہ مثل علامہ۴۰ قوام الدین کاکی وعلامہ۴۱ سغناقی صاحبِ نہایہ وغیرہما وعقد الفوائد شرح نظم الفرائد ۴۲ للعلامۃ ابن الشحنۃ وامام اسبیجابی شارح مختصر طحاوی۴۳ وذخیرۃ۴۴ وتوشیح شرح الہدایہ۴۵ للعلامۃ السراج الہندی وتجرید۴۶ وعمدۃ المفتی۴۷ وغیرہا سے ثابت۔ بحرالرائق میں ہے :

صحح فی الھدایۃ طھارۃ عینہ وتبعہ شارحوھا کالاتقانی والکاکی والسغناقی [9]۔

ہدایہ میں اس کی ذاتی طہارت کو صحیح قرار دیا گیا ہے اور اس کے شارحین جیسے اتقانی ، کاکی اور سغناقی نے بھی اسی کی پیروی کی ہے۔ (ت)

اُسی میں ہے :

وقدصرح فی عقد الفوائد شرح منظومۃ ابن وھبان بان الفتوی علی طھارۃ عینہ[10]۔

ابن وہبان کی منظوم شرح عقد الفرائد میں تصریح کی گئی ہے کہ فتوی اس کی ذاتی طہارت پر ہے۔ (ت)

اُسی میں ہے :

قال القاضی الاسبیجابی واما الکلب یحتمل الذکاۃ والدباغۃ فی ظاھر الروایۃ خلافا لماروی والحسن [11]۔

قاضی اسبیجابی نے کہا ظاہر روایت کے مطابق کتّا ذبح اور دباغت کا احتمال رکھتا ہے یہ حسن کی روایت کے خلاف ہے (ت)

اُسی میں ہے :

ذکر فی السراج الوھاج معزیا الی الذخیرۃ اسنان الکلب طاھرۃ واسنان الاٰدمی نجسۃ لان الکلب یقع علیہ الذکاۃ بخلاف الخنزیر والاٰدمی اھ ولایخفی ان ھذاکلہ علی القول بطھارۃ عینہ لانہ علله  بکونہ یطھر بالذکاۃ [12]۔

 



[1]   حاشیۃ الطحطاوی علی الدر باب المیاہ مطبوعہ دار المعرفۃ بیروت ۱ / ۱۱۷ 

[2]   حاشیۃ الطحطاوی علی الدر باب المیاہ مطبوعہ دار المعرفۃ بیروت ۱ / ۱۱۴

[3]   فتاوی بزازیۃ علٰی حاشیۃ فتاوٰی ہندیۃ السادس فی ازالۃ الحقیقیۃ ، نورانی کتب خانہ پشاور ۴ / ۲۱

[4]   فتاوی بزازیۃ علٰی حاشیۃ فتاوٰی ہندیۃ السادس فی ازالۃ الحقیقیۃ ، نورانی کتب خانہ پشاور ۴ / ۲۱

[5]   فتاوی بزازیۃ علٰی حاشیۃ فتاوٰی ہندیۃ السابع فی النجس نورانی کتب خانہ پشاور ۴ / ۲۱

[6]   فتاوٰی انقرویہ $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن