دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 4 | فتاوی رضویہ جلد ۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۴

ولذاجعل التضمین فی الدر مبنیا علی القول

اسی لئے دُرمختار میں اس کی ضمان مقرر کرنے کیلئے

بالطھارۃ حیث قال لیس الکلب بنجس العین عند الامام وعلیہ الفتوٰی فیباع ویوجر ویضمن [1] الخ

 قال الشامی ھذہ الفروع بعضھا ذکرت احکامھا فی الکتب ھکذا وبعضھا بالعکس والتوفیق بالتخریج علی القولین کمابسطہ فی البحر [2] الخ۔

اقول :  وانتظر مانذکرہ فی جواز البیع وفتش تعرف۔

واما الفقہ :  فنقول نقول کثیرۃ بثیرۃ شائع فی کتب المذھب متونا وشروحا وفتاوٰی۔                                  

طہارت کے قول کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ جب انہوں نے فرمایا کہ امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے نزدیك کُتّا نجسِ عین نہیں ہے۔ اور اسی پر فتوی ہے لہذا اسے بیچا جاسکتا ہے اُجرت پر دیا جاسکتا ہے اور اس کی ضمان بھی (واجب) ہوگی۔ الخ علّامہ شامی نے فرمایا : ان فروع میں سے بعض کے احکام ، کتب میں اس طرح ذکر کیے گئے ہیں اور بعض کے بالعکس ، اور ان کے درمیان مطابقت دونوں پر تخریج کی صورت میں ہوسکتی ہے جیسا کہ البحرالرائق میں اس کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ الخ

اقول : جو کچھ ہم بیع کے جواز میں ذکر کریں گے اس کا انتطار کرو اور جستجو کروگے جان لوگے (ت)

رہا فقہ کے بارے ، تو ہم کہتے ہیں کتب مذہب میں چاہے وہ متون شروح ہوں یا فتاوٰی ، ان میں اس مسئلہ کا بکثرت ذکر ہے۔ (ت)

مختصر۱ قدوری وہدایہ۲ وقایہ۳ ونقایہ۴  ومختار۵ وکنز۶  ووافی۷  واصلاح۸ ونور الایضاح۹ وملتقی۱۰ وتنویر وغیرہا عامہ متون میں تصریح صریح ہے کہ :

کل اھاب دبغ فقدطھر الاجلد الخنزیر والآدمی [3]۔

خنزیر اور آدمی کے چمڑے کے علاوہ جس چمڑے کو بھی دباغت دی جائے وہ پاك ہوجاتا ہے (ت)

اس کلیہ سے صرف یہی دو استشنا فرماتے ہیں استشناے کلب کا اصلًا پتا نہیں دیتے ولہذا علامہ زین العلماء نے البحرالرائق۱۳ پھر علامہ حسن شرنبلالی نے غنیہ۱۳ ذوی الاحکام میں تبعا للمحق علی الاطلاق فی الفتح فرمایا :

الذی یقتضیہ عموم مافی المتون کالقدوری والمختار والکنز طھارۃ عینہ ولم یعارضہ

متون مثلًا مختصر القدوری ، المختار اور کنزالدقائق کا عموم اسی بات کا مقتضی ہے کہ اس (کتّے) کا عین پاک

ما یوجب نجاستھا فوجب احقیۃ تصحیح عدم نجاستھا [4] الخ۔

ہے اور ایسی کوئی چیز معارض نہیں جو اس کی نجاست کو واجب کرتی ہو لہذا اس کی طہارت کا زیادہ حق ہونا ثابت ہوا۔ (ت)

علامہ سید ابوسعود ازہری نے فتح اللہ ۱۴  المعین میں فرمایا :

قولہ وکل اھاب مقتضی ھذہ الکلیۃ طھارۃ جلد الکلب بالدباغ بناء علی ماھو المفتی بہ من انہ لیس بنجس العین [5]۔

اس کا قول “ وکل اھاب “ (اور ہر چمڑا) ایك ایسا کلیہ ہے جس کے مطابق کتّے کا چمڑا بھی دباغت کے ذریعے پاك ہوجاتا ہے اس کی بنیاد وہ مفتٰی بہ قول ہے کہ یہ نجس عین نہیں ہے۔ (ت)

اسی میں حکم قیل بیان کرکے فرمایا :

وکذا الکلب ایضا علی ماعلیہ الفتوی من طھارۃ عینہ وان رجح بعضھم النجاسۃ [6]۔

کُتّے کا بھی یہی حکم ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی طہارتِ ذاتی پر فتوٰی ہے اگرچہ ان (فقہاءِ کرام) میں سے بعض نے نجاست کو ترجیح دی ہے۔ (ت)

امام ابوالبرکات عبداللہ محمود نسفی کافی۱۵  شرح وافی میں فرماتے ہیں :

الکلب لیس بنجس العین لانہ ینتفع بہ حراسۃ واصطیادا فکان کالفھد فیطھر بالدباغ[7]۔

کتا نجس عین نہیں کے کیونکہ حفاظت اور شکار کے لئے اس سے نفع حاصل کیا جاتا ہے لہذا وہ چیتے کی طرح ہے پس دباغت سے پاك ہوجائے گا۔ (ت)

اسی طرح مستخلص۱۶ الحقائق میں ہے۔ امام۱۷ زیلعی تبیین۱۸ الحقائق پھر علّامہ شرنبلالی غنیہ میں فرماتے ہیں :

فی الکلب روایتان بناء علی انہ نجس العین اولا والصحیح انہ لایفسد مالم یدخل فاہ لانہ لیس بنجس العین [8]۔

اس بنیاد پر کہ کتّا نجس عین ہے یا نہیں اس کے بارے میں دو۲ روایتیں ہیں صحیح یہ ہے کہ (پانی وغیرہ) خراب نہیں کرتا جب تك منہ نہ ڈالے کیونکہ وہ نجسِ عین نہیں ہے۔ (ت)

ملتقی الابحر اور اس کی شرح مجمع الانہر(۱۸) میں ہے :

(کل اھاب دبغ فقط طھرا لاجلد الادمی لکرامتہ والخنزیر لنجاسۃ عینہ) واختلف فی جلد الکلب والصحیح انہ یطھر[9]۔

(ہر چمڑا جسے دباغت دی جائے پاك ہوجاتا ہے مگر آدمی کا چمڑا اس کی عزّت اور خنزیر کا چمڑا اس کے نجس عین ہونے کی وجہ سے پاك نہیں ہوتا) کتّے کے چمڑے میں اختلاف ہے اور صحیح یہ ہے کہ وہ پاك ہوجاتا ہے۔ (ت)

نقایہ اور اُس کی شرح جامع۱۹ الرموز میں ہے :

(کل اھاب دبغ طھر الاجلد الخنزیر والادمی) فی الاکتفاء رمزالی ان الکلب یطھربہ خلافا للصاحبین ففی کونہ نجس العین خلاف کمافی الزاھدی والاول الصحیح کمافی التحفۃ [10]۔

 



[1]   درمختار باب المیاہ مطبوعہ مجتبائی دہلی ۱ / ۳۸

[2]   ردالمحتار باب المیاہ مطبوعہ مجتبائی دہلی ۱ / $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن