دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 4 | فتاوی رضویہ جلد ۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۴

وفی ردالمحتار عن شرح الشیخ اسمٰعیل عن جامع الفتاوی ھذا عند ابی یوسف خلافا لمحمد وھو اوسع وعلیہ الفتوی [1]اھ۔                               

علامہ خسرو نے الدرر میں فرمایا : اگر شہد ناپاك ہوجائے تو اسے پاك کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس میں اتنا ہی پانی ڈال کر جوش دیا جائے یہاں تك کہ صرف شہد رہ جائے تین بار اسی طرح کیا جائے (انتہی) تلخیص۔ اور ردالمحتار میں شرح شیخ اسمٰعیل سے ہے انہوں نے جامع الفتاوٰی سے نقل کیا کہ یہ حضرت امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے نزدیك ہے امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکا اس میں اختلاف ہے ، لیکن اس میں زیادہ وسعت ہے اور اسی پر فتوٰی ہے۔ اھ (ت)

اور تحقیق یہ ہے کہ پانی ملاکر جوش دینا کچھ شرط نہیں اصل مقصود یہ ہے کہ پانی کے اجزاء اس شَے کے اجزا سے خوب خلط ہوکر پانی تین بار جُدا ہوجائے یہ بات اگر صرف پانی ملاکر حرکت دینے سے حاصل ہوجائے کافی ہے۔

کماصرح بہ فی مجمع الروایۃ وشرح القدوری وحققہ العلامۃ الخیر الرملی فی فتاواہ وایدہ العلامۃ الشامی فی ردالمحتار فراجعہ۔

جیسا کہ مجمع الروایۃ اور شرح قدوری میں اس کی تصریح کی گئی ہے ، علّامہ رملی نے اپنے فتاوٰی میں اس کی تحقیق فرمائی اور علامہ شامی نے ردالمحتار میں اس کی تائید کی ہے پس اس کی طرف رجوع کرو۔ (ت)

دُوسرا طریقہ سہل وعمدہ یہ ہے کہ اُس میں ویسی ہی پتلی راب ڈالتے رہیں یہاں تك کہ بھر کر ابلنا شروع ہو اور اُبل کر ہاتھ دو ہاتھ بہہ جائے سارا گھڑا پاك ہوجائے گا یا دُوسرے گھڑے میں پاك راب لیں اور دونوں کو بلندی پر رکھیں نیچے خالی دیگچہ رکھ لیں اُوپر سے دونوں گھڑوں کی دھاریں ملاکر چھوڑیں کہ ہوا میں دونوں مل کر ایك دھار ہوکر دیگچہ میں پہنچیں ساری راب پاك ہوجائے گی ، یوں راب ضائع بھی نہ ہوجائے گی مگر اس میں احتیاط یہ ہے کہ ناپاك راب کی کوئی بُوند دیگچہ میں پاك راب سے نہ پہلے پہنچے نہ بعد ، ورنہ وہ پاك بھی ناپاك ہوجائیگی لہذا بہتر یوں ہے کہ پاك کی دھار پہلے چھوڑیں بعدہ ، اس میں ناپاك کی دھار ملائیں اور ناپاك کا ہاتھ پہلے روك لیں بعدہ ، پاك کا ہاتھ روکیں اس میں اگر ناپاك راب گھڑے میں باقی رہ جائے اور پاك ختم ہوجائے دوبارہ پاك گھڑے میں دیگچہ سے بھر لیں اور باقیماندہ کے ساتھ جاری کردیں کہ دیگچہ میں جتنی پہنچ چکی ہے پاك ہوئی ہے اور یہ طریقے کچھ راب ہی سے خاص نہیں ہر بہتی چیز اپنی جنس سے ملاکر یونہی پاك کرسکتے ہیں دودھ سے دودھ ، تیل سے تیل ، سرکہ سے سرکہ ، رس سے رس وعلٰی ہذا القیاس۔

فی القھستانی المائع کالماء والدبس وغیرھما طھارتہ باجرائہ مع جنسہ مختلطا بہ کماروی عن محمد کمافی التمرتاشی واما بالخلط مع الماء [2] الخ۔

قہستانی میں ہے مائع ، جیسے پانی اور شیرہ وغیرہ کو اس کی جنس سے ملاکر دھار چھوڑنے سے پاك ہوجاتا ہے جیسا کہ امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے مروی ہے ، تمرتاشی میں ایسے ہی ہے ، اوریا پانی کے ساتھ ملاکر پاك کیا جائے الخ۔ (ت)

اس مسئلہ کی تحقیق تام ردالمحتار میں ہے۔ من شاء فلیرجع الیہ [3] (جو تحقیق حاصل کرنا چاہے وہ ردالمحتار کی طرف رجوع کرے الخ۔ ت) والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۶۶ :

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حالتِ جنابت میں اگر پسینہ آئے اور کپڑے تر ہوجائیں تو نجس ہوجائیں گے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب :

نہیں جنب کا پسینہ مثل اس کے لعاِب دہن کے پاك ہے۔

فی الدرالمختار سؤر الآدمی مطلقا ولوجنبا اوکافرا طاھر وحکم العرق کسؤر اھ ملخصا [4] والله تعالٰی اعلم۔

درمختار میں ہے : “ آدمی کا جھُوٹا مطلقًا پاك ہے چاہے جنبی ہو یا کافر ہو ، اور پسینے کا حکم جھُوٹے جیسا ہے (انتہی) ملخصًا والله تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ۱۶۷ : از کلکتہ فوجداری بالاخانہ ۳۶مرسلہ جناب مرزا غلام قادر بیگ صاحب ۳۰ ربیع الاول شریف ۱۳۰۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مصری ایك سُرخ رنگ کے کاغذ میں جس کی نسبت قوی گمان ہے کہ پڑیا کے رنگ میں رنگا گیا ہو بندھی تھی اُس کی سُرخی فی الجملہ مصری میں آگئی تو وہ مصری کھائی جائے یا نہیں اور نہ کھائیں تو پھینك دیں یا کیا کریں بینوا توجروا۔

الجواب :

پڑیا کی نجاست پر فتوٰی دئے جانے میں فقیر کو کلام کثیر ہے ملخص اُس کا یہ کہ پُڑیا میں اسپرٹ کا ملنا اگر(۱) بطریقہ شرعی ثابت بھی ہو تو اس(۲) میں شك نہیں کہ ہندیوں کو اس کی رنگت میں ابتلائے عام ہے اور عموم بلوے نجاست متفق علیہا میں باعث تخفیف۔

حتی فی موضع النص القطعی کمافی ترشش البول قدرؤس الابرکما حققہ المحقق علی الاطلاق فی فتح القدیر [5]۔

حتی کہ نص قطعی کی جگہ میں جیسا کہ سوئی کے سرے برابر پیشاب کے چھینٹے (باعثِ تخفیف ہیں) جیسا کہ محقق علی الاطلاق نے فتح القدیر میں تحقیق فرمائی ہے۔ (ت)

نہ کہ محلِ۳ اختلاف میں جو زمانہ صحابہ سے عہدِ مجتہدین تك برابر اختلافی چلاآیا نہ کہ۴ جہاں صاحبِ مذہب حضرت امام اعظم وامام ابویوسف کا اصل مذہب طہارت ہو اور وہی امام ثالث امام محمد سے بھی ایك روایت اور اُسی کو امام طحاوی وغیرہ ائمہ ترجیح وتصحیح نے مختار ومرجح رکھا ہو نہ کہ۵ ایسی حالت میں جہاں اُس مصلحت کو بھی دخل نہ ہو جو متأخرین اہلِ فتوٰی کو اصل مذہب سے عدول اور روایت اخرٰی امام محمد کے قبول پر باعث ہوئی نہ کہ۶ جب مصلحت اُلٹی اس کے ترك اور اصل مذہب پر افتا کی موجب ہو تو ایسی جگہ بلاوجہ بلکہ برخلاف وجہ مذہب مہذب صاحب مذہب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو ترك کرکے مسلمانوں کو ضیق وحرج میں ڈالنا اور عامہ مومنین ومومنات جمیع دیار واقطار ہندیہ کی نمازیں معاذاللہباطل اور انہیں آثم ومصر علی الکبیرہ (گناہ گار اور گناہِ کبیرہ پر اصرار کرنے والا۔ ت) قرار دینا روشِ فقہی سے یکسر دُور پڑنا ہے وبالله التوفیق۔

پھر اس کاغذ میں تو یقین بھی نہیں کہ پُڑیا ہی سے رنگاگیا ہو اور صرف گمان اگرچہ قوی ہو جب تك اس درجہ قوّت وشوکت کو نہ پہنچے کہ دوسرا احتمال اُس کے حضور محض مضمحل ومہجور ہوجائے ہرگز اصل طہارت کا معارض نہیں ہوسکتا کماحققت ذلك بتوفیق الله تعالٰی فی رسالتی الاحلی من السکر لطلبۃ سکرر وسر (جیسا کہ میں نے اللہتعالٰی کی توفیق سے اپنے رسالہ الاحلی من السکر لطلبۃ سکرر وسر میں اس کی تحقیق کی ہے۔ ت)
اور جہاں مصری ناپاك ہوجائے تو اس کا پھینك دینا روا نہیں کہ اضاعتِ مال ہے اور اضاعتِ مال حرام بلکہ اگر اُس کے بڑے بڑے ٹکڑے دَلدار ہیں جن پر سے کھُرچ کر نجاست کو دُور کرسکتے ہیں جب تو یوں ہی کریں کہ یہ طریقہ بھی تطہیر کیلئے کافی ہے۔
کمانصوا علیہ فی مسئلۃ تقویر السمن کمافی الدر المختار وغیرہ من اسفار الکبار (جیسا کہ فقہاءِ کرام نے گھی کھُرچنے کے مسئلہ میں بیان فرمایا جس طرح درمختار وغیرہ میں اکابر کی کتب سے منقول ہے۔ ت)

 



[1]   ردالمحتار ، مطلب فی تطہیر الدھن والعسل مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۲۴۵

[2]   جامع الرموز فصل یطہر الشیئ الخ مطبوعہ المکتبۃ الاسلامیہ گنبد قاموس ایران ۱ / ۹۵

[3]   ردالمحتار باب المیاہ مطبوعہ مجتبائی دہلی ، ۱ / ۱۲۴

[4]   درمختار باب المیاہ مطبوعہ مجتبائی دہلی ۱ / ۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن