30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہیں ہوتا۔ ت) ہاں اگر اقتصار علی الفرائض پر بھی خروج وقت بالیقین ہوجائیگا تو اگر کسی امام کے نزدیك نماز ہوسکے گی اُس کے اتباع سے پڑھ لے فان الاداء الجائز عند البعض اولی من الترك کمافی الدر [1] (بلاشبہ ایسی ادائیگی جو بعض کے نزدیك جائز ہو ، چھوڑنے کی نسبت اولٰی ہے جیسا کہ دُرمختار میں ہے۔ ت) پھر قضا پڑھے اس وقت مذاہب دیگر کی طرف مراجعت کی مہلت نہ ملی۔ والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۲ : مسئولہ منشی حفیظ الدین صاحب مدرس مدرسہ اسلامیہ خیر المعاد ضلع رہتک ۲۶محرم ۱۳۳۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص بعا رضہ بواسیر سخت مبتلا ہے اور اس کی یہ حالت ہے کہ شب وروز تمام مسّے مقعد سے باہر نکلے ہوئے رہتے ہیں اور اُن میں سے ہر وقت رطوبت جاری رہتی ہے اور پاجامہ یا تہبند کو لگتی رہتی ہے اس سے بچاؤ اُس شخص کو غیر ممکن ہے کسی صورت سے وہ اپنا کپڑا نہیں بچاسکتا۔ اگر نیچے لنگوٹ رکھتا ہے تو وہ بھی زیادہ دیر میں تر ہوکر پارچہ تہبند یا پاجامہ کو ناپاك کردیتا ہے ہاں بعد فراغ اجابت طہارت تو وہ بخوبی باقاعدہ کرلیتا ہے رطوبت مسّوں سے کپڑا اس کا کسی صورت سے پاك نہیں رہ سکتا پس ایسا شخص بغیر پاك کیے کپڑے کے ویسی حالت میں نماز اداکرے تو یہ نماز اس کی جائز ہے یا نہیں بموجب شرع شریف کے ہدایت فرماؤ کہ اللہتعالٰی اس کی جزا دینے والا ہے۔
الجواب :
مسّوں سے اگر رطوبت بہہ کر نہ نکلے بلکہ ان کی سطح بالاتر پرتری ہوکہ کپڑا لگ کر چھڑا لائے جب تو اُس سے کپڑا ناپاك نہ ہوگا بے تکلّف نماز پڑھے اور اس تقدیر پر اُس کے نکلنے سے وضو بھی نہ جائے گا لان مالیس بحدث لیس بنجس (کیونکہ جو چیز حدث نہیں وہ ناپاك بھی نہیں۔ ت) ہاں جبکہ بہہ کر نکلتی ہے تو وضو کی بھی ناقض ہے اور درم بھر سے زائد جگہ میں ہو تو کپڑا بھی نجس کرے گی جبکہ وہ ہر وقت نکلتی ہے تو اُسے حکم معذور ہے پانچ وقت تازہ وضو کرے۔ رہا کپڑا اگر سمجھتا ہے کہ پاك کپڑا بدل کر فرض پڑھے گا تو اُس کے ایك درم سے زائد بھرنے سے پیشتر فرض ادا کرلے گا جب تو اُس پر لازم ہے کہ ہر وقت پاك کپڑا بدلے اور اگر جانتا ہے کہ فرض پڑھنے کی مہلت نہ ملے گی اور کپڑا پھر اُتنا ہی ناپاك ہوجائیگا تو اُسے معافی ہے اُسی کپڑے سے پڑھے لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ-[2] (اللہتعالٰی کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ ت) والله تعالٰی اعلم۔
_____________________
باب الانجاس
(نجاستوں کا بیان)
مسئلہ ۱۶۴ : از مارہرہ مطہرہ باغ پختہ مرسلہ جناب سید محمد ابراہیم صاحب ۱۳ رجب ۱۳۰۶ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہاتھی دانت کا استعمال کرنا کیسا ہے اگر سُرمہ دانی دندان فیل کی ہو یا چوب دستی پر نصب کیا جائے تو رکھنا ان کا جائز ہے یا نہیں۔ بینوا توجروا۔
الجواب :
جائز ہے۔
اخرج البھیقی عن بقیۃ عن عمروبن خالد
بیہقی نے بقیہ سے عمروبن خالد سے قتادہ سے انس
عن قتادہ عن انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ ان النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کان یمتشط بمشط من عاج [3]
بن مالك رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کی ہے کہ حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم عاج کا کنگھا کرتے تھے۔ (ت)
مراقی الفلاح میں ہے :
انہ (یعنی الفیل) کسائر السباع فی الاصح[4] الخ والله سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔
اصح قول کے مطابق ہاتھی باقی درندوں کی طرح ہے والله سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ (ت)
مسئلہ ۱۶۵ :
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ چُوہا راب کے گھڑے میں گر کر مر گیا پھُولا پھٹانہ تھا نکال دیا۔ یہ راب پاك یاناپاک ، اور طریقہ تطہیر کیا ہے۔ بینوّوا توجّروا۔
الجواب :
اگر وہ راب جمی ہوئی ہے جب تو چوہے کی گرد کی تھوڑی راب نکال دیں باقی سب پاك ہے۔
فقدعُدَّ فی الدرالمختار وغیرہ التقویر من المطھرات [5]۔
قال العلامۃ الشامی ای تقویر نحو سمن جامد من جوانب النجاسۃ وخرج بالجامد المائع وھو ماینضم بعضہ الی بعض فانہ ینجس کلہ مالم یبلغ القدر الکثیر اھ فتح [6]اھ ملخصا۔
دُرمختار وغیرہ میں کُھرچ کر نکالنے کو پاك کرنے والی چیزوں میں شمار کیا گیا ہے۔
علامہ شامی نے فرمایا اس کا مطلب یہ ہے کہ نجاست کے اطراف میں جما ہوا (مثلًا) گھی کھُرچنا ، لفظ “ جامد “ سے مائع نکل گیا یعنی جو ایك دوسرے سے ملا ہوا ہو وہ تمام کا تمام ناپاك ہے جب تك کثیر کی حد کو نہ پہنچے اھ فتح القدیر ، انتہی (خلاصہ)۔ (ت)
اور اگر پتلی تھی تو سب ناپاك ہوگئی اور اس کے پاك کرنے کے دو طریقے ہیں : ایك یہ کہ جس قدر راب ہو اُتنا ہی پانی اُس میں ملاکر جوش دیں یہاں تك کہ پانی جل جائے ، تین بار ایسا ہی کریں مگر اس میں وقت ہے اور عجب نہیں کہ راب خراب ہوجائے۔
قال العلامۃ خسروفی الدرر لوتنجس العسل فتطھیرہ ان یصب فیہ ماء بقدرہ فیغلی حتی یعود الی مکانہ ھکذا ثلث مرات [7]اھ ملخصا۔
[1] درمختار کتاب الصلاۃ مطبوعہ مجتبائی دہلی ۱ / ۶۱
[2] القرآن ۲ / ۲۸۶
[3] السنن الکبرٰی للبیہقی ، باب المنع من الادھان فی عظام الفیلۃ ، مطبوعہ دار صادر بیروت ، ۱ / ۲۶
[4] مراقی الفلاح علی حاشیۃ الطحطاوی فصل یطہر جلد المیتۃ نور محمد کارخانہ تجارت کراچی ص۸۹
[5] درمختار باب الانجاس مطبوعہ مجتبائی دہلی ۱ / ۵۴
[6] ردالمحتار باب الانجاس مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۲۳۱
[7] درر الحکام شرح غرر الاحکام باب تطہیر الانجاس مطبوعہ دار السعادۃ بیروت ۱ / ۴۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع