30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جن کا لحاظ ہر ضابطہ میں ضروری ہے وہی اپنے اختلافات پر مادہ ہر ضابطہ ہیں پھر قوانین علماء اور مالہا وما علیہا پھر وہ جو فیض قدیرسے قلبِ فقیرپر فائض ہُوا ولله الحمد والله المستعان وعلیہ التکلان (اور خدا ہی کیلئے ساری حمد ہے اور خدا ہی مستعان ہے اور اسی پر بھروسہ ہے۔ ت)
۱ مسئلہ۱ : اگر دُوسرے کے پاس اتنا پانی ہونا کہ اس کی طہارت کو کافی اور اس کی حاجت سے زائد ہو معلوم نہ تھا اور تیمم کرکے نماز پڑھ لی نماز کے بعد معلوم ہوا تو نماز پر اس کا کچھ اثر نہیں نماز ہوگئی اگرچہ بعد نماز وہ اسے پانی خود یا اس کے مانگے سے دے بھی دے۔
لما علمت ان لاقدرۃ الا بالعلم حتی لووضع فی رحلہ ماء ونسیہ وصلی تمت وان تذکر بعدھا لم یعد کماتقدم مفصلا فی نمرۃ ۱۵۸۔
اس کی وجہ وہی ہے جو بیان ہوئی کہ بغیرعلم واطلاع کے قدرت نہیں۔ یہاں تك کہ اگر اپنے خیمہ میں پانی رکھا اور بھول گیا اور نماز پڑھ لی تو پوری ہوگئی۔ اگر بعد نماز یاد آیا تو اعادہ نہیں جیسا کہ نمبر۱۵۸ میں تفصیل سے گزرا۔ (ت)
خانیہ میں ہے :
المصلی بالتیمم اذاوجد الماء بعد الفراغ من الصلاۃ لاتلزمہ الاعادۃ ولووجد فی خلال الصلاۃ فسدت وکذا (۲) لووجد بعد التشھد قبل السلام وان (۳) وجد بعد
تیمم سے نماز ادا کرنے والے کو جب نمازسے فارغ ہونے کے بعد پانی ملے تو اس پر اعادہ لازم نہیں اور اگر نماز کے درمیان پانی پائے تو نماز فاسد ہوگئی۔ اسی طرح اگر تشہد کے بعد سلام سے پہلے پائے۔ اگر ایك سلام
ماسلم تسلیمۃ واحدۃ لم تفسد[1]۔
پھیرنے کے بعد پائے تو نماز فاسد نہ ہُوئی۔ (ت)
۱مسئلہ ۲ : اگر نماز پڑھتے میں اس نے پانی لاکر رکھا کہ یہ لے لے یا مطلق کہا کہ جس کے جی میں آئے اس سے وضو کرے تو تیمم ٹوٹ گیا نماز جاتی رہی اس کا ذکر ضمنًا نمبر۱۶۱ میں گزرا مگر یہاں ایك استثناء نفیس ہے امام فقیہ النفس نے فرمایا۲ اگر وہ کہنے والا نصرانی ہو نیت نہ توڑے کہ اس کے کہنے کا کیا اعتبار شاید مسخرہ پن سے کہتا ہو ، ہاں نماز کے بعد اس سے مانگے دے دے تو نماز پھیرے ورنہ ہوگئی۔ خانیہ میں ہے :
المصلی بالتیمم اذا قال لہ نصرانی خذ الماء فانہ یمضی علی صلاتہ ولایقطع لان کلامہ قد یکون علی وجہ الاستھزاء فلایقطع بالشك فاذافرغ من الصلاۃ سألہ ان اعطاہ اعاد الصلاۃ والافلا [2]۔
تیمم سے نماز اداکرنے والے سے جب کوئی نصرانی کہے پانی لے تو نماز پڑھتا رہے قطع نہ کرے اس لئے کہ اس کا کلام بطور استہزاء بھی ہوتا ہے تو شك کی بنیاد پر قطع نہ کرے۔ جب نماز سے فارغ ہوجائے تو اس سے طلب کرے اگر دے دے تو نماز کا اعادہ کرے ورنہ نہیں۔ (ت)
اسی طرح خلاصہ میں زیادات وفتاوٰی رزین سے ہے اقول : علمائے ۳ کرام اکثر بجائے مناط ذکر مظنہ پر اکتفاء فرماتے اور مثال سے مقصود کی راہ دکھاتے ہیں یہاں نہ نصرانی کی تخصیص نہ کافر کی خصوصیت بلکہ مدار ظن استہزا ہے اگر نصرانی ۴ یا کوئی کافر اس کا نوکر یا ماتحت یار عیت یا اس کی شاگردی میں ہے یا اس سے کسی حاجت کی طمع رکھتا ہے یا خوف کرتا ہے تو ان صورتوں میں اُس پر گمان استہزا نہ ہوگا نیت توڑنی ہوگی ہاں اگر پھر مانگے پر نہ دے توتیمم باقی ہے وذلك لظھور القدرۃ علی الماء ظنامع عدم مایعارضہ(وہ اس لئے کہ ظنی طور پر پانی پر قدرت ظاہر ہوگئی اور اس کا کوئی معارض موجود نہیں۔ ت) اور اگر کوئی ۵ فاسق بیباك تمسخر کا عادی ہے لوگوں سے یونہی کہا کرتا پھر نہیں دیتا ہے تو اُس کے کہنے پر نیت توڑنے کی اجازت نہ ہوگی۔
لان ابطال العمل حرام ولم یحصل الظن علی القدرۃ بقول مثلہ من المستھزئین اللئام۔
اس لئے کہ عمل کا باطل کرنا حرام ہے اور اس جیسے کمینے تمسخر کرنے والے کی بات سے قدرت کا ظن حاصل نہ ہوا۔ (ت)
ہاں بعد نماز دے دے تو اعادہ کرنی ہوگی ورنہ نماز بھی ہوگئی اورتیمم بھی باقی والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۱ ۳ : اگر اس نے اس سے پانی لینے کو نہ کہا مگر عین نماز میں اسے اس کے پاس کافی پانی ہونے کا علم ہوا اقول : اگرچہ تذکُّر سے کہ پہلے اس کے پاس پانی ہونا معلوم تھا یاد نہ رہا تیمم کرکے نماز شروع کی نماز میں یاد آیا کہ فلاں کے پاس پانی ہے وھذا ظاھر جدا (اور یہ بہت ظاہر ہے۔ ت) تو دو صورتیں ہیں اگر اسے گمان غالب ہوکہ مانگے سے دے دے گا۔ تو نیت توڑے اور مانگے اور اگر گمان غالب ہوکہ نہ دے گا یا کسی طرف غلبہ ظن نہ ہو شك کی حالت ہو تو نیت توڑنے کی اجازت نہیں ہوسکتی۔ صدر الشریعۃ میں زیادات سے ہے :
المتیمم المسافر اذارأی مع رجل ماء کثیرا وھو فی الصلاۃ وغلب علی ظنہ انہ لایعطیہ اوشك مضی علی صلاتہ لانہ صح شروعہ فلایقطع بالشك وان غلب علی ظنہانہ یعطیہ قطع الصلاۃ وطلب منہ الماء [3]۔
تیمم والا مسافر حالتِ نماز میں جب کسی کے پاس کثیرپانی دیکھے اور غالب گمان ہوکہ وہ اسے پانی نہ دے گا یا شك ہو تو نماز پڑھتا رہے اس لئے کہ اس کا شروع کرنا صحیح ہے توشك کی وجہ سے نیت نہ توڑے گا اور اگر غالب گمان ہو کہ پانی دے دے گا تو نماز توڑدے اور اس سے پانی طلب کرے۔ (ت)
بعینہٖ اسی طرح بدائع وحلیہ میں جامع کرخی سے ہے :
غیرانہ لیس فیہ ذکر ظن العطاء صریحا و انمادل علی القطع فیہ بالمفھوم۔
مگر اس میں دینے کا گمان ہونے والی صورت صراحۃً مذکور نہیں۔ مفہوم سے معلوم ہوتا ہے کہ اس صورت میں نماز توڑ دینے کا حکم ہے۔ (ت)
بزازیہ میں ہے :
ان علم انہ یعطیہ قطع وان اشکل لا[4]۔
اگر یہ جانتا ہو کہ وہ دے دے گا تو نماز توڑ دے اور اگر اشکال واشتباہ کی صورت ہو تو نہ توڑے (ت)
فتاوٰی امام قاضی خان میں ہے :
المصلی(۲) بالتیمم اذارأی سرابًا ان کان
تیمم سے نماز ادا کرتے ہوئے اگر سراب (پانی کی شکل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع