30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۳ تا ۲۰: مسئولہ حافظ میر عبدالجلیل صاحب مارہروی ۲۵صفرمظفر ۱۳۲۲ھ
الفاظ جمع مذکر سالم مانند خاسئین،قانتون،کٰرھین،خیر الفاتحین وامثالھا
(۱)جن کو منشی اشرف علی نے اپنے مصحف میں محذوف الالف لکھا ہے اوراکثر جگہ حوالہ شمع قراء ت اور خلاصۃ الرسوم وغیرہ کا دیا ہے ۔اورمولوی احمد علی سہارنپوری نے الفاظ موصوفہ کو باثبات الف اپنے مصحف میں لکھاہے ببَلکہ ایسے الفاظ قلیل الدور کی ایك فہرست اپنے مصحف کے ابتداء میں لکھ دی ہے کہ وہ باثبات الف ہیں۔ا ن کی بابت آپ کا حکم کیاہے ؟
(۲)لفظ ''کلام ''ملك العلام میں صرف چار جگہ ہے،ایك جگہ سورہ بقرہ میں" یَسْمَعُوۡنَ کَلٰمَ اللہِ " [1](الله کا کلام سنتے ہیں۔ ت)دوم سورہ اعراف میں:
|
" قَالَ یٰمُوۡسٰۤی اِنِّی اصْطَفَیۡتُکَ عَلَی النَّاسِ بِرِسٰلٰتِیۡ وَ بِکَلٰمِیۡ ۫ۖ "[2]۔ |
فرمایا:اے موسٰی !میں نے تجھے لوگوں سے چن لیا اپنی رسالتوں اوراپنے کلام سے(ت) |
سوم سورۂ توبہ میں:" فَاَجِرْہُ حَتّٰی یَسْمَعَ کَلٰمَ اللہِ"[3]۔(تو اسے پناہ دو کہ الله کا کلام سنے ۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع