30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۱: مرسلہ سید اشرف علی صاحب محلہ ذخیرہ بریلی ۲۶ جمادی الثانی ۱۳۳۴ھ
بخدمت شریف جناب اعلٰی حضرت صاحب قبلہ سلامت ۔عرض یہ ہے کہ سورہ ناس میں خَنّاسِoاَلَّذِیْ ہے یا خنّاسِoالَّذِیْ،کس طرح پڑھنا چاہیے ؟ حضور دیگر عرض یہ ہے خَنّاس الّذی میں الف آگیا یا نہیں؟
الجواب :
دونوں طرح جائز ہے،اور اصل وہی ہے کہ خناس کا سین الذی کے لام میں ملا کر پڑھیں اس میں الف گر جائے گا،اور بحالت وصل اس کے گرانے کاہی حکم ہے اور''س''پر وقف کر کے ''الذی''مع ''ا'' پڑھے جب بھی کچھ حرج نہیں،دونوں طریقے سنت سے ثابت ہیں ۔والله تعالٰی اعلم ۔
مسئلہ ۱۲: از کانپور محلہ بانس منڈی مدرسۃ امداد العلوم مسئولہ ابوالہادی محمد عبدالکافی روزیك شنبہ ۲۱ ذی الحجہ ۱۳۳۳ھ
دربارہ اس مسئلہ میں کہ وقت ختم قرآن تراویح میں تین بار سورہ اخلاص شریف کا پڑھنا مکروہ ہے یا مستحسن بینوا توجروا (بیان فرمائیے اجر پائیے۔ت)
الجواب :
مستحسن ہے،فتاوٰ ی عالمگیری میں ہے:
|
قراءۃ قل ھو الله احد ثلاث مرات عقیب الختم یستحسنھا بعض المشائخ لجبر نقصان دخل فی قراءۃ البعض الا ان یکون ختم القراٰن فی الصلوٰۃ المکتوبۃ فلایزیدعلی مرۃ واحدۃ[1]۔ |
ختم قرآن کے بعد تین مرتبہ قل ھو الله احد الخ،پڑھنے کو بعض مشائخ نے مستحسن قرار دیاہے تاکہ اس نقصان کا ازالہ ہوجائے جو بعض کے پڑھتے وقت پیدا ہوا ہے،مگر جب ختم قرآن فرض نماز کے اندر ہوتو صرف ایك ہی بار سورہ اخلاص پڑھے زائد نہ پڑھے ۔(ت) |
عقود الدریہ میں ہے:والعمل بما علیہ الاکثر[2]۔اس پرعمل کیاجائے جس پر اکثریت کاعمل ہو ۔ت)والله تعالٰی اعلم
___________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع