30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(ہندیوں کے ہند کی اصطلاح مدح ہے سندھیوں کے لیے سندھ کی اصطلاح مدح ہے اس کے حق میں مدح اورتیرے حق میں مذمت،اس کے حق میں شہد اور تیرے حق میں زہر اس کے حق میں گلاب کا پھول اور تیرے حق میں کانٹا۔اس کے حق میں نور اورتیرے حق میں نار،تو کیا جانے پرندوں کے نقصان کو،کہ تو نے سلیمان کے زمانے کو نہیں دیکھا۔(ت)
محمد شاہ بادشاہ دہلی کے حضور مجمع علماء تھا بعض کلمات منسوبہ باولیاء پر رائے زنی ہورہی تھی،ہر ایك اپنی سی کہتا اور اعتراض کرتا ایك صاحب کہ اس جماعت میں سب سے اعلم تھے خاموش تھے،بادشاہ نے عرض کی:آپ کچھ نہیں فرماتے،فرمایا:یہ سب صاحب میرے ایك سوال کا جواب دیں تو میں کچھ کہوں ۔سب ان عالم کی طرف متوجہ ہوئے،انہوں نے فرمایا:آپ حضرات بولی کتے کی سمجھتے ہیں؟ سب نے کہا:نہ کہا بلی کی ؟کہا:نہ ۔کہا:سبحان الله تم مقرہو کہ ارذل خلق الله کی بولی تم نہیں سمجھتے اولیاء کہ افضل خلق ہیں ان کا کلام کیونکر سمجھ لو گے ۔
امام عبدالوہاب شعرانی رحمہ الله فرماتے ہیں:علمائے مصر جمع ہوکر ایك مجذوب کی زیارت کو گئے انہوں نے انہیں دیکھتے ہی فرمایا:
|
مرحبا بعبید عبدی[1]۔ |
مرحبا میرے بندے کے بندے کو۔ |
سب پریشان ہوکر لوٹ آئے،ایك صاحب جامع ظاہر وباطن سے ملے اور شکایت کی،انہوں نے فرمایا:ٹھیك تو ہے تم سمجھتے نہیں،تم خواہش نفس کے بندے ہو رہے ہو اورانہوں نے خواہش نفس کو اپنا بندہ کرلیا ہے تو انکے بندے کے بندے ہوئے ۔
اب سنئے اصطلاح قوم میں ''نعلین'' ''کونین''کو کہتے ہیں،الله تعالٰی عزوجل نے اپنے بندے موسٰی علیہ السلام سے فرمایا:
|
" فَاخْلَعْ نَعْلَیۡکَ ۚ اِنَّکَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًی ﴿ؕ۱۲﴾"[2]۔ |
اپنے دونوں جوتے اتار ڈالو کہ تم پاکیزہ جنگل طوٰی میں ہو۔ |
مفسر علام نظام الدین حسن بن محمد قمی غرائب القرآن ورغائب الفرقان معروف بتفسیر نیشاپوری میں اس آیہ کریمہ کی تاویل یعنی بطور اہل اشارات و حقائق میں فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع