دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

تعالٰی اعلم۔اورخادم کہ اپنے مخدوم کے مہمانوں کی خدمت کرے وہ درحقیقت مخدوم ہی کی خدمت ہے اوراس سے خادم کی کوئی اہانت نہیں ہوتی کہ ممکن ہے کہ اس دورے کا خضر خود حضرت سلطانی کا مرید ہو اورمرید توکوچہ شیخ عــــــہ کے کتوں کی بھی تعظیم کرتاہے اوراس کی اہانت نہیں ببَلکہ اورترقی عزت وببُلند  ی مرتبت ہے ۔

من تواضع لله رفعہ الله ۔اللھم ارزقنا حسن الادب من اولیاءك بجاھھم عندك اٰمین وانت محب السائلین ۔

جو الله تعالٰی کے لیے عاجزی کرے الله تعالٰی اس کو رفعت عطافرماتا ہے ۔اے الله ہم کو اپنے ولیوں سے حسن ادب عطافرمااس مرتبے کے صدقے جو ان کا تیرے ہاں ہے ۔ہ ماری دعا قبول فرما اورتومانگنے والوں سے محبت فرمانیوالا ہے ۔(ت)

جواب دوم :

حکایت مذکورہ میں صرف ذکر نگہبانی ہے یہ بیان نہیں کہ وہ حفاظت بطور خدمت تھی نہ حفاظت معنی خدمتگاری میں متعین، باپ اپنے بچوں یا استاد اپنے شاگروں کو تعلیم شناوری کے لیے کہ سنت ہے اگر دریا میں بھیجے اورخود کنارے بیٹھا ان کے لباس ونعال کی حفاظت کرے کوئی عاقل اسے خدمتگار نہ کہے گاببَلکہ رحمت وشفقت ونوازش پرورش ۔حکایت میں یہ صورت ہونا کس نے محال کیا فان واقعۃ عین یتطرق الیھاکل احتمال کما نص علیہ العلماء فی غیر مامقال(کیونکہ معین واقعہ میں ہر احتمال راہ پاتاہے جیسا کہ علماء نے اس پر نص فرمائی ہے ۔بغیر کسی قیل وقال کے ۔ت)

جواب سوم :

یہ دونوں جواب اہل ظاہر کے مدارك پر تھے ورنہ لسان حقائق کے طور پر معاملہ بالکل معکوس ہے ۔وہم کرنے والا اصطلاح قوم سے ناواقفی کے باعث کمال عظمت کو معاذ الله موجب اہانت گمان کرتاہے اوراہل ظاہر پر انکار کلمات اہل الله میں اکثر بلا اسی دروازے سے آتی ہے ان کی اصطلاح کو اپنے مفہوم پر حمل کرتے اور خطا میں گرتے ہیں اورنہیں جانتے کہ   ؎

ہندیاں رااصطلاح ہند مدح                         سندیاں رااصطلاح سند مدح

درحق اومدح درحق توذم                            درحق او شہد ودرحق توسم

درحق اودرد ودرحق توخار                           درحق اونورودرحق تونار

توچہ دانی زیاں مرغاں را                            کہ نہ دیدی گہِ سلیماں را

عــــــہ:خودحضور سلطان المشائخ کی اس بارے میں حکایت ہے ۔(تاج العلماء محمد میاں علیہ الرحمہ)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن