دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ببَلکہ اس کے غیر متناہی ظلال سے ایك ظل،جیسا کہ اسی قصیدہ میں ہے   ؎

کعبہ بھی ہے انہیں کی تجلی کا ایك ظل

روشن انہیں کے عکس سے پتلی حجر کی ہے[1]

حقیقت کریمہ نے اپنی صفت مسجود یت الیہا سے اس ظل میں تجلی فرما ئی ہے لہذا کعبہ جس کی حقیقت یہی ظل وتجلی ہے مسجود الیہا ہوا اورحقیقت وہ حقیقت علیہ مسجود الیہا ہے کہ اسی کی اس صفت کے ساتھ اس پر تجلی نے اسے مسجود الیہا کیا ۔والسلام

مسئلہ ۹:(ماخوذ از ''مہر درخشاں ''تصنیف مولانا مظفر احمد قادری)

اعتراض:یہ کہ حضرت میر عبدالواحد بلگرامی قدس سرہ السامی نے اپنی کتاب''سبع سنابل''سنبلہ دوم ص۶۱ میں حکایت لکھی ہے کہ:

مردے بودازسلطان المشائخ منکر وازراہ وروش ایشاں متنفر واعتقاد بدرویتے دیگر داشت روزے ازاں درویش پر سید کہ مرا آرزوئے ملاقات خضر پیغامبر علیہ السلام بسیار است اگر بعنایت شما ملاقات میسر شودغایت بندہ نوازی وسرفرازی باشد آں درویش گفت روزے کہ درخا نقاہ سلطان المشائخ سرودوسماع درمیدہند آں روز خضر علیہ السلام آنجاحاضر می شود نگاہبانی نعلین وکفشہائے مردم می کند آں مردازانکار خودپشیماں گشت درروز سماع درخانقاہ ایشاں آمد وباخضر علیہ السلام ملاقات کردازوے فائد ہا گرفت[2]۔

ایك شخص حضرت سلطان المشائخ کے احوال کا منکر آپ کی راہ وروش سے متنفر اورایك دوسرے درویش کا معتقد تھا،ایك روز اس درویش سے کہنے لگا کہ میری یہ آرزو ہے کہ حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات کروں اگر سرکار کے کرم سے ملاقات ہوجائے توانتہائی بندہ نوازی اورسرفرازی ہو۔درویش نے جواب دیا کہ جس روز حضرت سلطان المشائخ کے یہاں مجلس سرود وسماع ہوتی ہے اس روز حضرت خضر علیہ السلام تشریف لاتے ہیں اورلوگوں کے جوتوں کی نگہبانی فرماتے ہیں۔وہ شخص اب اپنے انکار پر پریشان ہوا اورقوالی والے دن آپ کی خانقاہ میں حاضرہوگیا،حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات کی اوران سے خوب فیض حاصل کیا۔(ت)

 


 

 



[1] حدائق بخشش حاضری بارگاہ بہیں جاہ وصل دوم رنگ علمی حصہ اول ص۹۲

[2] سبع سنابل سنبلہ دوئم دربیان پیری مریدی مکتبہ قادریہ رضویہ اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن