30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۷: از شہر محلہ کٹرہ چاند خاں مسئولہ منظور حسن صاحب قادری رضوی ۱۲رمضان ۱۳۳۸ھ
اس وقت حضور کا دیوان پیش نظر ہے اس میں اس شعر کا مطلب سمجھ نہ آیا: ؎
فرماتے ہیں یہ دونوں ہیں سردار دو جہاں اے مرتضٰی عتیق وعمر کو خبرنہ ہو[1]
الجواب :
یہ شعر ایك حدیث کا ترجمہ ہے:
|
ابوبکر وعمر خیر الاولین وخیر الاٰخرین وخیر اہل السمٰوٰت وخیر اھل الارضین الا الانبیاء والمرسلین لاتخبرھما یا علی [2]۔ |
ابوبکر وعمر سب اگلوں پچھلوں سے افضل ہیں اورتمام آسمان والوں اورسب زمین والوں سے بہتر ہیں سواانبیاء ومرسلین کے،اے علی!تم ان دونوں کو اس کی خبر نہ دینا۔ |
علامہ مناوی نے تیسیر[3]میں اس کے یہ معنی بتائے ہیں کہ ارشاد ہوتاہے اے علی(کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم)تم ان سے نہ کہنا ببَلکہ ہم خود فرمائیں گے تاکہ ان کی مسرت زیادہ ہو۔والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ۸: از کانپور فیلخانہ قدیم مکان مولوی سید محمد اشرف صاحب وکیل مسئولہ مولوی سید محمد آصف صاحب ۴رمضان ۱۳۳۹ھ
بسم الله الرحمن الرحیم ط نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم ط
یا حبیب محبوب الله روحی فداك قبلہ کونین وکعبہ دارین محی الملّۃ والدین دامت فیوضہم بعد تسلیمات فدویانہ وتمنا ء حصول سعادت آستانہ بوسی اینکہ بفضلہ تعالٰی فدوی بخیریت ہے ملازمان سامی کی صحتوری مدام بارگاہ احدیت مطلوب ۔حدائق بخشش کے صفحہ ۸۰ مصرع:
عشّاق روضہ سجدہ میں سوئے حرم جھکے[4]
کی شرح مطلب میں تحریرہے کہ:
[1] حدائق بخشش مکتبہ رضویہ آرام باغ کراچی ص۵۹
[2] کنزالعمال حدیث ۳۲۶۴۵و ۳۲۶۵۲ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۶۱۔۵۶۰،تاریخ بغداد ترجمہ عبدالله بن ہارون ۵۳۳۱ دارالکتاب العربی بیروت ۱۰ /۱۹۲
[3] التیسیرشرح الجامع الصغیر تحت الحدیث ابو بکر وعمر سیداکہول اہل الجنۃ مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ۱ /۱۸
[4] حدائق بخشش حاضری درگاہ ابدی پناہ وصل دوم رنگ عشقی مکتبہ رضویہ کراچی حصہ اول ص۱۰۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع