دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

یہ اعتراض کیا کہ یہ الفاظ کسی شرح میں نہیں ہیں اس وقت صحیحین کو جودیکھا گیاتو نہ مولوی احمد علی سہاری کی شرح میں اورنہ نووی میں اس کا پتہ لگا۔لہذا گزارش ہے کہ جناب اس عبارت کوتحریر فرمادیں کہ کون سی شرح میں ہے ؟کیونکہ مولوی عبدالسمیع صاحب مرحوم نے بھی کسی شرح کا حوالہ نہیں دیا،دوسرے شاہ احمد سعید مجددی رحمۃ الله علیہ نے تحقیق حق المسائل کے اندر ثبوت سوم وچہلم میں بحوالہ حاشیہ یہ عبارت نقل فرمائی ہے :

ان المسلمین یجتمعون فی کل عصر وزمان یقرأون القراٰن ویھدون ثوابہ لموتاھم وعلی ھذا اھل الصلاح والدیانۃ من کل مذہب من المالکیۃ و الشافعیۃ وغیرہم ولا ینکرذٰلك منکر فکان اجماعًا عند  اھل السنۃ والجماعۃ خلافا للمعتزلۃ۔

ہر دور اور ہر زمانے کے لوگ جمع ہوکر قرآن مجید پڑھتے ہیں اوراس کا ثواب اپنے مردوں کو بخش دیتے ہیں،مالکیہ وشافعیہ وغیرہ ہر مذہب کے صالحین اوردیانتداروں کا یہی مؤقف ہے جس کا کوئی انکار نہیں کرتا،تو اہلسنت وجماعت کے نزدیك اس پر اجماع ہے بخلاف معتزلہ کے۔(ت)

شاہ صاحب موصوف نے بھی کسی شرح کا حوالہ نہیں دیا اس کے بارے میں بھی عرض ہے کہ جناب تحریر فرمادیں کہ یہ عبارت کون سی شرح میں موجود ہے ۔وہابی صاحب کا یہ اعتراض ہے کہ سنی یونہی جھوٹے حوالے دیتے ہیں فقیرکی بھی نظرسے نہیں گزرا۔جو اب باصواب الور روانہ فرمایا جائے،بفضل تعالٰی یہاں سے تو اس وہابی کو نکلوا دیا ہے،مگرہم کو بھی تو ان عبارتوں کی اصلیت معلوم ہونا چاہیے ۔                         زیادہ نیاز مسکین محمد رکن الدین نقشبندی قادری الوری

الجواب :

مولٰنا المکرم ذی المجد والکرم اکرمکم الاکرم تعالٰی وتکرم،وعلیکم والسلام ورحمۃ الله وبرکاتہ ۔پہلی عبارت مرقاۃ [1]شرح مشکوۃ علی قاری طبع مصر جلد اول ص۱۷۷ سطر اخیر شروع باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ میں ہے، اوردوسری بنایہ [2]شرح ہدایہ للامام محمود العینی طبع لکھنوء جزء ثانی از جلد اول اوائل ص۱۶۱۲ آغاز باب الحج عن الغیر میں ۔جناب مولانا ! اہلسنت آئینہ ہیں،وہابی کو آئینے میں اپنا ہی منہ دکھادیا،یہ شیوہ وہابیہ کا ہے کتابیں دل سے گھڑ لیں علماء دل سے تراش لئے،پھر عبارت گھڑنی کیا مشکل ہے ۔ والسلام۔ 


 

 



[1] مرقاۃ المفاتیح باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ حدیث۱۴۰ المکتبۃ الحبیبیہ کوئٹہ ۱/ ۳۶۶

[2] البنایۃ فی شرح الہدایۃ کتاب الحج باب الحج عن الغیر المکتبۃ الامدادیہ مکۃ المکرمۃ المجلد الاول الجزء الثانی ص۱۶۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن