دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

وصار کلمۃ التوحید لا وجود فلا الہ الا الله للناسکین لا معبود الا الله وللسالکین لا مقصود الا الله و للواصلین لا مشھود الا الله و للکاملین لا موجود الا الله و الکل سدید و الکل توحید من دون اتحاد فانہ الحاد نسئل الله سبیل الرشاد فافھم۔والله تعالٰی اعلم۔

غورکیجئے کلمہ کا نام کلمہ توحید ہے نہ کلمہ وجود،تو الله کے علاوہ کوئی معبود ہے ہی نہیں تو عبادت کرنے والے کہتے ہیں لا معبود  الا الله اورسالکین کہتے ہیں لامشھود الا الله اور کاملین کہتے ہیں کہ لاموجود الا الله سب درست ہے اورسب توحید ہے اتحاد کے بغیر کیونکہ وہ توالحاد ہے ہم الله سے ہدایت کا راستہ چاہتے ہیں،پس غور کرو ۔والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ۶:ازجے پورمکان نواب واجدعلی خان صاحب مرسلہ جناب مولوی محمدرکن الدین صاحب الوری مورخہ۱۴صفر۱۳۳۶ھ

تاج العلماء مایہ ناز ماسنیان مخزن علوم حضرت مولانا الحاج مولوی احمد رضا خان صاحب مدالله ظلالکم،السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ ۔ایك مدت سے گوذریعہ مراسلت دریافت خیریت مزاج وہاج سے قاصر ہوں مگر الحمدلله کہ مردمان آیندگان کی زبانی خیریت معلوم ہونے سے مسرت ہوتی رہتی ہے،ایك عرصہ کے بعد حضرت خواجہ غریب نوا زقد س سرہ کے دربار دُربار میں حاضری کااتفاق ہوا،واپسی میں جے پور بھی نواب واجد علی خاں صاحب کے طلب کرنے پر قیام کرنا پڑا۔ایك مولوی وہابی سے گفتگو ہوئی اثنائے گفتگو میں مولوی عبدالسمیع صاحب مرحوم ومغفور کی اس عبارت پر کہ جو انہوں نے حدیث نبوی:

من احدث فی امرنا ھذا مالیس منہ فھو رد[1]۔

(جس نے ہمارے دین میں کوئی نئی بات ایجاد کی جو اس میں سے نہیں ہے تو وہ مردود ہے ۔ت)

کی نسبت لکھا ہے کہ شارحین نے مالیس منہ کی شرح میں یہ لکھا ہے:

فیہ اشارۃ الی ان احداث مالاینازع الکتاب والسنۃ لیس بمذموم[2]

اس میں اشارہ ہے کہ جو نئی بات کتاب وسنت کے مخالف نہ ہو اس کو ایجاد کرنا قابل مذمت نہیں ہے ۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب نقض الاحکام الباطلہ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۷۷

[2] انوار ساطعہ دربیان مولود وفاتحہ بدعت کی اصل تحقیق مکتبہ حامدیہ گنج بخش روڈ لاہور ص۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن