دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ردالمحتار وغیرہ من کتب الفحول[1]۔

ردالمحتار وغیرہ فحول علماء کی کتابوں میں لکھا ہے ۔

فقیر نے اپنی رائے سے یہ حکم استنباط کیا ہوتا توضرور محل مواخذہ تھا۔اب کہ علمائے کرام فقہائے اعلام تصریح فرماچکے اوران کی عبارات فقیر نے فتوٰی میں نقل کردیں کہ اسی قدر عہدہ مفتی تھا تو اب سوائے اتباع چارہ کیا ہے ۔تفاول ضرور حسن ہے جب تك مخالفت شرعیہ نہ وہ اورنہی عذر تفاول اصلًا مسموع نہیں حق سبحانہ تعالٰی نے ارشادفرمایا: " فَلَا تُزَکُّوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ ؕ"[2] (آپ اپنی جانوں کو صاف ستھرا نہ بتاؤ۔ت)رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم جن کی شان کریم تھی کان یحب الفال الحسن[3]۔(اچھی فال کو پسند فرماتے تھے ۔ت)برّہ نام سے منع فرمایا اوراسے بدل کر جمیلہ کردیا۔اوراس میں معذور شرعی وہی تزکیہ نفس ارشاد کیا کیا برّہ کو تفاول پرحمل نہیں کرسکتے تھے،ضرور محمول ہوسکتا تھا مگر اس کا ظاہر تزکیہ نفس تھا اوروہ حرام ہے لہذا منع فرمایا اوربدل دیا۔پھر منیرالدین وامثالہ میں برّہ سے کہیں زیادہ تزکیہ ہے نکو کاری ایك عام بات ہے کہ فساق کے سواسب کو حاصل ۔مگر اس مرتبہ عظیمہ پرپہنچنا کہ دین ان صاحب کے نور سے منورہوجائے سخت مشکل ۔تو ایسا شدید تزکیہ نفس کیونکر جائز ہوگا بخلاف سعید وامثالہ کہ ان کا حاصل صرف مسلم ہے ہر مسلمان سعید ہے اورہر سعید مسلمان ہے،آیہ کریمہ فَمِنْہُمْ شَقِیٌّ وَّسَعِیۡدٌ ﴿۱۰۵﴾[4]۔ (ان میں کوئی بدبخت اورکوئی نیك بخت ہے ۔ت)میں دو ہی قسمیں ارشاد ہوئیں اوران سے کافر مومن مراد ہوئے تو سعید نام رکھنا ایسا ہی ہے جیسے مسلم اوراس میں تزکیہ نہیں ۔نظر بحال بیان واقع ہے اورنظر بمآل تفاول ۔ والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۵:  از جزیرہ کلمبو،مرسلہ حاجی محمد رئیس بوساطت سید حسین ابن سید عبدالله بغدادی قادری ۔۱۲رمضان المبارك ۱۳۲۵ھ

فی حیاۃ الحیوان الکبری للعلامۃ الدمیری رحمہ الله تعالٰی الجزء الثانی ص۱۳۱باب العلق،اذا ذکر العبدربہ او حمدہ فماذکر الله الا الله ولاحمدالله الا الله[5] ۔

علامہ دمیری علیہ الرحمہ کی کتاب ''حیوٰۃ الحیوان الکبرٰی ''کے جزء ثانی باب العلق میں ہے ۔ت)جب بندہ اپنے رب کا ذکر یا حمد کرتاہے تو الله کا ذکر نہیں کرتا مگر الله اوراس کی حمد نہیں کرتا مگر وہی ۔

 



[1] ردالمحتار باب التصرف فی الرہن والجنایۃ علیہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۳۳۱

[2] القرآن الکریم ۵۳ /۳۲

[3] مسند احمد بن حنبل عن ابی ھریرہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۳۳۲

[4] القرآن الکریم ۱۱ /۱۰۵

[5] حیٰوۃ الحیوان الکبرٰی تحت اللفظ ''العلق'' مصطفی البابی مصر ۲ /۷۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن