30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مگر نہ یقین کلامی کہ مسئلہ عقائد قطعیہ سے قرار پائے اوراس میں ادنٰی شك کو راہ دینے والا گمراہ وخارج از اہلسنت ٹھہر جائے ۔ جزاء الله صفحہ ۱۰۴ میں امام ابن حجر کے الفاظ ملاحظہ فرمائے ہوں گے۔
|
لاننی اکادان اجزم ان حقیقۃ الکفرلا تقع[1] الخ۔ |
اس لئے کہ بے شك میں اس بات پر جزم کرتاہوں کہ صحیح النسب سید سے حقیقی کفر کا وقوع نہیں ہوتا۔الخ(ت) |
اوربالفرض نفی خلود ببَلکہ بفرض غلط نفی دخول ہی قطعی مان لی جائے تو کس کےلئے،ان کے لیے جو عند الله سادات کرام ہیں،نہ ہر اس شخص کے لئے جو سید کہلاتاہو اگرچہ واقع میں نہ ہو اوراب کسی معین میں حصول وصف عنوانی پر قطع ویقین کی طرف راہ نہیں تو ثبوت وصف محمول کیونکر مقطوع بہ ہوجائے گا اورکسی معین کو اندیشہ آخرت کیوں اٹھ جائے گا کہ ہر ایك میں عدم علم نفس الامر کے سبب احتمال لگاہوا ہے ۔جزا ء الله ص۱۰۵میں عبارت اسعاف ملاحظہ ہوکہ:
|
من این تحقق ذٰلك لقیام احتمال[2]الخ۔ |
جب احتمال قائم ہے تو یہ کیسے متحقق ہوگا الخ۔(ت) |
اوراندیشہ آخرت تو انہیں بھی نہ اٹھ گیا جنہیں بتعیین نام لے کر ارشاد ہوگیا کہ تم جنتی ہو۔ اعنی عشرہ مبشرہ ونظرائہم رضی الله تعالٰی عنہم ۔ نہ انہیں اٹھ گیا جن سے بالتحقیق فرمایاگیا۔
|
اعملواماشئتم فقد غفرت لکم[3]۔ |
جو چاہو عمل کرو بے شك میں نے تمہیں بخش دیا ہے ۔(ت) |
اعنی اصحاب بدر رضی ا لله تعالٰی عنہم ۔والله تعالٰی اعلم
مسئلہ تسمیۂ منیر الدین
حبیبی اکرم الله تعالٰی ! ہاں یہ مسئلہ فقہیہ ہے،اس میں خواہی نخواہی وہی حکم ہے کہ:
|
یجب اتباع المنقول وان لم یظھر للعقول کما فی |
اس میں منقول کا اتباع واجب ہے اگرچہ عقل پر اس کی وجہ ظاہر نہ ہو،ایسے ہی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع