30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کےلئے ہرگز ثابت نہیں۔اورخصوص جزم یہ کہ بالجزم والیقین اس کا حکم ماننا یہ انہیں کے ساتھ خاص ہے ان کے ماوراء میں اس کے ثبوت پر قطع ویقین نہیں اگرچہ ظن ورجاء ہے ۔
دوسرے بیان مفاد شرع واظہار ما یعطی الدلیل وکل ذی حق حقہ خصوصًا جہاں محلِ وسعت ورجاء ہے کہ حدث عن البحر ولاجرم ۔خصوصًا محل مناقب جہاں ضعاف بالاجماع مقبول خصوصًا اپنے سرکار میں محبت وبندگی ونیاز وغلامی کا تقاضا کہ یہ سب پر بالاہے یہ ظاہر ومتبادر کا افادہ فرماتے ہیں اورجزم وقطع کو اس کے محل اورظن ورجاء کو اس کے محل پر رکھتے ہیں ۔یہ مسلك تحقیق ہے اوروہ مسلك تثقیف اوردونوں صواب ہیں۔حضرت امیر المومنین فاروق اعظم رضی الله تعالٰی عنہ نے عرض کیا یارسول الله !لوگوں کو چھوڑ دیجئے کہ عمل کریں،فرمایا تو چھوڑدو۔امید کرتاہوں کہ اس بیان سے ظاہر ہوگیا ہوگا کہ اس طریق میں جو امام ابن حجر عسقلانی اورامام ابن حجر مکی وعلامہ محمد زرقانی وحضرت امان الطریقۃ شیخ اکبر وغیرہم محققین رضی الله عنہم کا مختار ہے اوراسے طریق تخصیص سے اصلًا تنافی نہیں۔ہر ایك منشاء صحیح سے ناشی اور اپنے محل پر حق ہے وبالله التوفیق۔
مخالفت مشاہد کا جواب جزاء الله میں ص ۱۰۵ پر بالقصد مذکور تھا۔وہ ساراصفحہ اسی بیان میں ہے،کیا مشاہدہ یہ ہوا کہ جو سید کہا جاتاتھا اس سے صدور ہوا تو ہمارے دعوٰی کے کب منافی ۔یا یہ مشاہدہ ہوا تھا کہ فلاں کہ فی الواقع سید ہے نہ انتساب میں کبھی ادعاء نہ ___________ اورپھر اس نے کفر کیا تو ایسا مشاہدہ روئے زمین پر نہ ملے گا۔پھر اس کے باعث جملہ سادات کی سیادت سے ارتفاع یقین میری فہم قاصر میں نہ آیا،یقین سے مراد یقین کلامی ہوتو وہ تویوں ہی حاصل ہوسکتاہے کہ الله ورسول بالتعیین کسی کا نام لے کر فرمائیں کہ یہ فلاں نسب کا ہے ایسا یقین آج کل کیونکر ممکن۔اوریقین فقہی مقصد ہوکہ نسب میں شہرت مانی جائے گی والناس امنا ء علی انسابھم(لوگ اپنی نسبوں پر امین ہوتے ہیں۔ت)تو جس خاص سے معاذ الله صدور منافی ہو اس سے ارتفاع یقینی ہوگا کہ دلیل اس کے خلاف پر پائی گئی باقیوں سے کیوں ارتفاع ہوجائے گا حالانکہ دلیل اعنی شہرت موجود اورمنافی اعنی صدورکفر مفقود۔
تیسرا شبہہ کہ سادات کرام جنتی ٹھہریں گے،حبیبیی اس قضیے کے موضوع ومحمول دونوں میں دواحتمال ہیں۔سادات کرام یعنی وہ جو عندالله سادات کرام یا وہ جو بنام سیادت مشہور ہیں عام ازیں کہ نفس الامراورعلم الٰہی میں کچھ ہو اور قطعی جنتی یعنی بلا سبقت عذاب جس سے دخولِ نارکی نفی ہویا قطعی جنتی بعاقبت وانجام جس سے خلودنار کی نفی ہو۔اب یہ چار محمل ہیں اور فقیر کے دعوٰی سے ایك کو بھی مَس نہیں ۔پہلے عرض کرچکا کہ غیر حسنین میں نفی دخول بطور رجانظر بظہور وتبادرہے پھر قطعیت کہاں،ببَلکہ نفی خلود بھی مسئلہ ظنیہ ہے اگرچہ بحمدالله تعالٰی یہ ظن غالب ۔اکثر رائے ملتحق بسرحد یقین ہے جسے فقہاء یقین ہی کے پلّے میں رکھتے ہیں،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع