30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بخاری کے حصہ میں تھی کہ احادیث مسندہ میں حق سبحانہ،نے ان کا قصد پورا کیا،پھر ایسی فضول بات کے ذکر سے کیا حاصل ! کیا جس کتاب میں التزام صحاح نہیں اس سے احتجاج مطلقا مباح نہیں ؟ ایسا ہو تو بخاری و مسلم وچند کتب دیگر کے سوا سنن ابی داود وابن ماجہ ودارمی وتصانیف ابی بکر بن ابی شیبہ وعبدالرزاق ودارقطنی وطبرانی وبیہقی وبزار وابی لیلی وغیرہا معظم کتب حدیث جن پر گویا مدار شرع و سنت ہے محض بیکار ہوجائیں۔لاحوال ولا قوۃ الابالله العلی العظیم(نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت مگر بُلندی وعظمت والے خدا کی طر ف سے۔ت)
قولہ اور کسی حدیث کی معتبر کتاب یں اس مسئلہ سے وجودا وعدما بحث نہیں۔
اقول:کاش ہمیں بھی معلوم ہوتا حدیث کی کتابیں جناب مجیب عفاالله تعالٰی عناد عنہ کے کتب خانہ میں ہیں یا کتنی حضرت کی نظر سے گزری ہیں کہ بے دھڑك ایسا عام دعوی کرتے ہو ئے آنکھ نہ جھپکی،ہم نے تا اکابر ائمہ کویوں سنا کہ جس حدیث پر اطلاع نہ پائی لم اجد(میں نے یہ پایا۔ت)یا لم ار(میں نے نہیں دیکھا۔ت)یا لم اقف علیہ(میں اس پر آگاہ نہ ہوا۔ت)پر اقتصار فرمایا،یہ لیس(نہیں ہے۔ت)اور لم یکن(نہیں ہوا۔ت)کی جراتیں،حق تو یہ ہے کہ بڑے شخص کا کام ہے۔
علامہ سیوطی سامحدث ان جیسی نظر واسع جنہوں نے دامن ہمت،کمر عزیمت پر چست باند کر جمع الجوامع میں تمام احادیث واردہ کے جمع واستیعاب کا قصد فرمایا،دیکھو حدیث اختلاف امتی رحمۃ(میری امت کا اختلاف رحمت ہے۔ت)کی تخریج پر واقف نہ ہوئے اور جامع صغیر میں اسی قدر فرمایا کر خا موش رہے کہ شاید یہ حدیث کسی ایسی کتاب میں مروی ہوئی کہ ہم تك نہ پہنچی [1]۔پھر علامہ مناوی تییر میں اس کی تخریض،مدخل بیہقی وفردوس دیلمی سے تلاش ہی کر لا ئے [2]۔ پھر ہم کو بایں بضاعت مزجاۃ،چھوٹا منہ بڑی بات،یہ دعوی کب زیب دیتا ہے مگر ۱ تصنیف امام عبدالله بن مبارك و۲تالیفات حافظ رزین محدث و ۳کتاب الوفا ء علامہ جوزی وشفاء ۴الصدور علامہ ابن سبع و ۵ کتاب الشفاء فی تعریف حقوق المصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم تصنیف علامہ قاضی عیاض و۶نسیم الریاض علامہ خفاجی و۷خصائص کبری علامہ جلال الدین سیوطی ومواہب لدنیہ ۸منح محمدیہ امام علامہ قسطلانی و
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع