دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

غیر معتبر ہونا کیا مضر ت رکھتا ہے،معہذا غیر معتبر ماننے کے یہ معنی کہ اس کی ہر روایت کو باطل سمجھا،جب تو محض غلط،نہ کوئی محدث اس کا قال،خود اکابر محدثین اسی نوادر الاصول بَلکہ فر دوس دیلمی سے جس کا حال نہایت ہی ردی ہے،تو وہ روایتیں اپنی کتب میں لاتے اور ان سے احتجاج واستناد فرماتے ہیں کما لا یخفی علی من طالع کتب القوم(جیسا کہ کتب قوم کامطالعہ کرنے والے پر پو شیدہ نہیں ہے۔ت)اور جو یہ مقصود کہ اس میں روایات منکرہ وباطلہ بھی موجود ہیں تو بے شك مسلم،مگر اس قدر سے یہ لازم نہیں آتا کہ ساری کتاب مطروح ومجروح ٹھہرے اور اس کی کسی حدیث سے استناد جائز نہ رہے آخر علمائے سلف احادیث نوادر و روایات فردوس سے کیوں تمسك کرتے ہیں اور جب وہ اس سے باز نہ رہے تو ہم کیوں ممنوع رہیں گے،خود یہی شاہ عبدالعزیز صاحب اور ان کے والد واساتذہ ومشائخ شریعت وطریقت اپنی تصانیف میں احادیث کتب مذکور ہ ذکر اور ان سے استدلال کرتے ہیں۔

 قولہ اب یہ کہئے گا کہ جب تکاب مخدوش ومخلوط ہوچکی تو ہر حدیث پر احتمال ضعف قائم،تو اس سے احتجاج اسی کو روا ہوگا جو بصیر وعارف اور نشیب وفراز فن سے واقف ہے۔

اقول:اب ہمارے مطلب پر آگئے،حدیث عدم ظل سے بھی ہم عامیوں نے استدلال نہ کیا بَلکہ یہی ائمہ شان،اور ارباب تمیز وعرفان اسے بلا نکیر منکر مقبول رکھتے آئے اور ہم نے ان کی تقلید سے قبول کیا۔اگر ان بصیرت والوں کے نزدیك متنازع فیہ قابل قبول نہ ہوتی تو حسب عادت اس رپ رد و انکار کیوں نہ فرماتے اور تلقی بالقبول سے باز آتے۔

قولہ اور مصنف نے بھی بھی الترازم تصحیح مافیہ نہیں کیا ہے صرح بذلك خاتم المحدثین مولانا شاہ عبدالعزیز محدث الدھلوی رحمۃ الله تعالٰی علیہ فی بستان المحدثین(خاتم المحدثین مولانا شاہ عبد العزیز محدث دہلوی علیہ الرحمۃ نے بستان المحدثین میں اس کی تصریح فرمائی ہے۔ت)

 اقول:نہ التزام تصیح صحت کو مستلزم،نہ عدم التزام اس کا مزاحم۔اہل التزام کی تصانیف میں بہت روایات باطلہ ہوتی ہیں اور التزام نہ کرنے والوں کی تصنیفو ں میں اکثر احادیث صحیحہ،آخر مستدرك حاکم کاحال نہ سنا جنہوں نےصحت کیامعنی،التزام شرط شیخین کا ادعا ء کیا ار بقدر چہارم احادیث ضعفیہ ومنکرہ وباطلہ وموضوعہ بھر دیں۔

 اسی طرح ابن حبان کا یہ دعوی کتاب التقاسیم و الانواع میں ٹھیك نہ اتر اور سنن ابی داؤد جس میں التزام صحاح ہر گز نہیں،صحاح ستہ میں معدود اور ان کا مسکوت عنہ مقبول ومحمود،یہ سب امور خادم حدیث پر جلی وروشن ہیں۔

 عزیز ا! مدار کا را سناد پر ہے،التزام وعدم التزام کوئی چیز نہیں،یہ دولت تو روز اوّل


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن