دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

صلی الله تعالٰی علیہ و سلم ما احدث النساء لمنعھن المساجد کما منعت نساء بنی اسرائیل[1]۔

رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم انھیں دیکھتے تو ان کو ایساہی مسجدوں سے روك دیتے جیسے بنی اسرائیل کی عورتیں روکی گئیں۔

یونہی دخول نساء فی الحمام کہ پردہ و ستر و عدم فتنہ کے ساتھ ہو تو فی نفسہ اصلا وجہ ممانعت نہیں رکھتا ببَلکہ طیب و نظافت میں داخل ہے:بنی الاسلام علی النظافۃ[2] (اسلام کی بنیاد صفائی پر رکھی گئی ہے ۔ت)مگر نظر بر حال کہ باہم کشف عورات کے عادی ہیں ۔

امام ابن ہمام وغیرہ اعلام نے فرمایا کہ سبیل اطلاق منع ہے،یہ حکم اسی قسم دوم کا ہے ۔بعینہ یہی لفظ آپ نے اس حکم میں پائے ہوں گے جو فقیر نے مسئلہ زیارت میں اختیار کیا ۔مجھے یاد نہیں کہ میں نے حرام لکھا ہو ببَلکہ غالبا تعلیم ادب کے ساتھ حلت کی طرف اشارہ کیا اور نظر بحال سبیل اطلاق منع بتایا ہے،آپ میرے فتوی کو ملاحظہ فرمائیں،مجھے اس وقت بارہ۱۲  بج کر دس۱۰منٹ آگئے اپنے مجموعہ سے نکالنے اور دیکھنے کی فرصت نہیں ۔

فظھر ان لا تعارض و ان الحکمین کلاھما صواب علیحدۃ و الله تعالٰی اعلم ۔

ظاہر ہو گیا کہ کوئی تعارض نہیں اور دونوں حکم علیحدہ علیحدہ درست ہیں ۔والله تعالٰی اعلم(ت)

مسئلۂ خطبۂ مختلطہ

بوجہ عدم توارث نامناسب ہونے کی نہایت کراہیت تنزیہی ہے کما نص علیہ فی حاشیۃ الطحطاویۃ و رد المحتار(جیسا کہ اس پر حاشیہ طحطاویہ اور ردالمحتار میں نص کی گئی ہے ۔ت)اور کراہت تنزیہی قسم مباح سے ہے وہ منافی جواز درستی و اباحت نہیں ببَلکہ اباحت کے ساتھ جمع ہوتی ہے۔

کما حققہ العلامۃ الشامی و لنا فی تحقیقہ مقالۃ سمیناھا "جمل محلیہ ان المکروھۃ تنزیھا لیس بمعصیۃ" اقمنا فیھا الطامۃ الکبری علی ما زعم اللکھنوی فی رسالتہ فی شرب الدخان ان المکروہ تنزیھا من الصغائر

جیساکہ علامہ شامی نے اس کی تحقیق فرمائی ہے،اس مسئلہ کی تحقیق میں ہمارا ایك مقالہ ہے جس کا نام ہم نے "جمل محلیہ ان المکروھہ تنزیہا لیس بمعصیۃ" رکھا ہے اس میں ہم نے لکھنوی کے اس قول پر بڑی مصیبت قائم کی ہے جو اس نے شرب دخان(تمباکو نوشی)سے متعلق اپنے رسالہ

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الاذان باب خروج النساء الی المساجد الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۲۰

[2] اتحاف السادۃ المتقین کتاب اسرارالطہارۃ دارالفکر بیروت۲ /۱۲۰،کشف الخفاء حدیث۹۲۰ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۲۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن