دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

مؤلفہ عادۃ ا لاما تعب فی تحریر ہ و زنہ بمیزان الادلۃ والقواعد الشرعیۃ وحررہ تحریر الذھب والجوھر، فایاك ان تنقبض نفسك من العمل بقول من اقوالہم اذا لم تعرف منزعہ فانك عامی بالنسبۃ الیہم والعامی لیس من مرتبۃ الانکار علی ا لعلماء لانہ جاھل[1]اھ۔

اپنی اپنی کتب میں وہ امورلائے جن کے لکھنے میں مشقت بر داشت کرنی پڑی اور جن کو ادلہ اور قواعد شرعیہ کے تر ازو پر تول لیا ہے اور ان کو سونے او ر چاندی کی طر ف مزین کیا ہے، پس تو اپنے آپ کو اس سے بچاکہ ان کے اقوال میں سے کسی ایسے قول پر عمل کنے سے تمہارا دل تنگ ہو جس کا ماخذ تمہاری سمجھ میں نہ آیا ہو کیونکہ تو بہ نسبت ان کے عامی ہے اور عامی کا یہ مذہب نہیں کہ وہ علماء کا انکار کرے کیونکہ وہ عامی جاہل ہوتا ہے۔(ت)

فقیر غفر الله تعالٰی لہ کا فتوی سابق کہ اسی بارے میں لکھ چکاہوں پیش نگاہ رکھ کر ان مقدمات میں امعان نظر کیجئے تو بحمد الله تمام شکوك واوہام ہباء منثور ہوجاتے ہیں،ہاں میں بھولا،ایك شرط اور بھی درکار ہے،وہ کیا،عقل کا اتباع اور تعصب سے امتناع، مگر یہ دولت کسے ملے ؟ جسے خدادے۔

 یہاں تو اجمال کی غنچہ بندیاں تھیں اور تفصیل کی بہار گلفشانی پسند آئے تو لیجئے بگو ش ہوش وقلب شہید و انصاف کوش،استماع کیجئے۔رب ارحم من انصف واھد عنیدا خالفا(اے میرے پروردگار انصاف کرنے والے !رحم فرمااور مخالف کرنے والے ہٹ دھرم کو ہدایت عطا فرما۔ت)

 قولہ صرف حکیم ترمذی نے کہ غیر صاحب صحیح اور شخص ہیں،اپنی کتاب نوادر الاصول میں روایۃ کہا ہے:

ولم یکن لہ ظل لا فی الشمس ولا فی القمر۔

آپ کا سایہ نہ تھا،نہ دھوپ میں نہ چاندی میں(ت)

اقول:صلی لله تعالٰی علیہ وسلم(الله تعالٰی نبی کریم پر درود وسلام نازل فرمائے۔ت)

مجیب کے اس سارے جواب کا مبنے صرف اسی زعم فاسد پر ہے جوقصور نظر سے ناشی۔حکیم ترمذی نے تو اس حدیث کو ذکو ان تابعی سے مرسلاروایت کیا اور اسے موصولا مع زیادت مفید ہ حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کرنے کرنے والے امام جلیل،حبر نبیل،حجۃ الله فی الارضین،معجزۃ من معجزات سید المر سلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم،حضرت امام ہمام عبدالله بن مبارك قدس سرہ المتبر ك جن کی جلالت شان و


 

 



[1] میزان الشریعۃ الکبری فصل فی بیان ذکر بعض من اطنب فی الثنا ء الخ دار الکتب العلمیۃ بیروت ۱/۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن