30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
القسطلانی فی المواھب۔ |
نے مواہب میں ترجیح دی۔(ت) |
علامہ رزقانی شرح لکھتے ہیں:
|
لان عادۃ المحدثین التساھل فی غیر الاحکام و العقائد مالم یکن موضوعا [1]۔ |
کیونکہ محدثین کی عادت ہے کہ وہ احکام وعقائد کے غیر میں چشم پوشی سے کام لیتے ہیں جب تك حدیث موضوع نہ ہو۔(ت) |
مقدمہ ثالثہ:علماء کی تلقی بالقبول کو ایراث قوت میں اثر عجیب ہے کہ وہ ہر طر ح ہم سے اعرف و اعلم تھے،ہماری ان کی کوزہ و محیط کی بھی نسبت ٹھیك نہیں،وہ سمائے علوم کے بد ر منیر اور ہم عامی انہیں کی روشنیوں سے مستنیر،جب وہی ایك امر کو سلفا و خلفا مقبول رکھیں اوراپنی تصانیف اس کے ذکر سے موشح کریں توہمیں کیا جائے انکار ہے،
|
وفی مثل ذالك یقول الامام العلامۃ العارف ربانی سیدی عبد الوھاب الشعرانی فی المیزان '' ان ھولاء الائمۃ الذین توقفت عن العمل بکلامہم کانوا اعلم منك واورع بیقین فی جمیع ما دونہ فی کتبھم لاتباعھم،وان ادعیت انك اعلم منہم نسیك الناس الی الجنون اوالکذب جحدا و عنادا وقد افتی علماء سلفك بتلك الاقوال التی ترا ھا انت ضعیفۃ و دانوا لله تعالٰی بھا حتی ماتوا فلا یقدح فی علمہم و و رعہم جہل مثلك بمناز عہم وخفا ء مدارکہم و معلوم بل مشاھد ان کل عالم لایضع فی |
اور اسی کی مثل میں امام علامہ عارف ربانی سیدی عبدالوہاب شعرانی میزان میں فرماتے ہیں اور یہ تمام امام جن کے کلام پر عمل کرنے میں تو تو قف کرتا ہے تجھ سے علم ہمیں زیادہ ہیں اور دینی ذخیرہ انہوں نے اپنے مقلدین کے لئے جمع کیا ہے اس میں یقینا تجھ سے زیادہ متقی اور محتاط ہیں اور اگر تو اپنی علمیت کا دعوی کرتا ہے تو لوگ قصدا تجھے مجنون اور دروغ گو کہیں گے اور یہ اقوال جن کو تو ضعیف جانتا ہے وہی ہیں جن کے ساتھ علماء متقدمین نے فتوی دیا ہے اور اسی کی وجہ سے وہ الله کے قریب ہوئے حتی کہ اس دنیا ئے فانی سے رخصت ہوئے اور اگر تجھے جیسا ان کے مراتب ومدارك سے ناواقف ہوتو ان کے مراتب وتقوی میں کچھ نقصان نہیں آسکتا اور یہ بات معلوم بَلکہ مشاہد ہے کہ ہر عالم |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع