30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی قطعی یقینی ہوگا اور ظان و شاك و واہم کے نزدیك مظنون ومشکوك وموہوم ہوگا اور یہ معنی بد یہیات باہر ہ سے ہیں۔
مقدمہ ثانیہ:دعاوی ومقاصد خواہش ثبوت میں متساویۃ الاقدام نہیں بعض ایسے درجہ اہتمام ورفعت مقام یں ہیں کہ جب تك نص صحیح،صریح،متواتر قطعی الدلالۃ ہر طر ح کے شکوك و اوہام سے منزہ ومبر نہ پایا جائے ہر گز پایہ ثبوت کو نہیں پہنچ سکتے، احادیث احاد اگر چہ بخاری ومسلم کی ہوں ان کے لئے کافی نہ ہوں گی۔
اسی قبیل سے ہے اطلاق الفاظ متشابہات کہ حضرت عزت میں اصح الکتب سے ثابت مگر عدم تواتر مانع قبول اور حلال وحرام کی جب بحث آئے تو احادیث ضعیفہ سے کام لیں گے اور فضائل اعمال و مناقب رجال میں دائر ہ کو خوب تو سیع دیں گے اور وجہ اس کی یہ ہے کہ ثابت الاصل کے مؤیدات و ملائمات میں چنداں اہتمام منظور نہیں،مثلًا ہمیں یقینیات سے معلوم ہوچکا کہ ذکر الٰہی وتکبیر وتہلیل ونماز و درود وغیرہا اعمال صالحہ محمود ہ ہیں،اب خاص صلوۃ التسبیح کی حدیث درجہ صحت تك پہنچنا ضرور نہیں،یا نصوص قرآنیہ واحادیث متواتر ۃ المعنی ہمیں ارشاد فرمایا چکیں کہ صحابہ سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ و علیہم اجمعین سب ارباب فضائل وعلوشان ورفعت مکان اور الله تبارك وتعالٰی کے بندگان مقبول و بہترین امتیاں ہیں۔
اب خاص حضرت امیر معاویہ رضی الله تعالٰی عنہ کے مناقب بخاری و مسلم ہے پر مقصور نہیں،اسی قبیل سے ہے باب معجزات وخوارق عادات کو حضور اقدس خلیفہ اعظم بارگاہ قدرت سے صدور آیات ومعجزات اور ملکوت السموۃ والارض میں حضور کے ظاہر وباہر تصرفات،قاطعات یقینیہ سے ثابت،تواب شہادت ظبی یا عدم ظل کا ثبوت صحاح ستہ پر محصور نہیں علماء نے تو با ب خوارق میں غرابت متین پر بھی خیال نہ کیا اور حدیث کو با وجود ایسے خدشہ کے حسن ومقبول رکھا۔
اما م اجل ابو عثمن اسمعیل بن عبدالرحمن صابانی کتاب المائتین میں حدیث حضرت عباس رضی الله تعالٰی عنہ کہ حضور پر نور سے مہد اقدس میں چاند باتیں کرتا اور جد ھر اشارہ فرماتے ہیں جھك دیتا،ذکر کر کے فرماتے ہیں:
|
ھذا حدیث غریب الاسناد والمتن و ھو فی المعجزات حسن [1]اھ اٰثرہ الامام العلامۃ |
یہ حدیث اسناد ومتن کے اعتبار سے غریب ہے اور وہ معجزات میں حسن ہے اھ اس کو امام قسطلانی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع