30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
البریلوی مولدا وموطنا والمدنی والبقیعی ان شاء الله مدفنا ومحشرا فالعدنی الفردوسی رحمۃ الله منزلا و مدخلا مستنیرا بانوار الھدایۃ والیقین حاسما الخدشات الظن و التخمین بك یا ربنا فی کل باب نستعین ولا حول ولا قوۃ الا بالله العلی العظیم۔ |
کے اعتبار سے بریلوی اور الله نے چاہا تو مدفن ومحشر کے اعتبار سے مدنی وبقیعی،پھر الله تعالٰی کی رحمت سے منزل ومدخل کے اعتبار سے عدنی وفردوسی ہے درا نحالیکہ وہ ہدایت ویقین کے انوار سے مستنیر ہونے والا اور ظن وتخمین کے خدشات کو مٹا نے والا ہے،تیری تو فیق سے اے ہمارے رب ! ہم ہر بات میں تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔اور الله بُلندی و عظمت والے کی توفیق کے بغیر نہ تو کسی کے لئے گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کو قوت۔(ت) |
فصل اوّل
ہم حول وقوت ربانی پر اتکاء واتکال کی عروہ وثقی دست التجاء میں مضبوط تھام کر پیش از جواب مفصل چند مقدمات ایسے تمہید کرتے ہیں جن سے بعون الله تعالٰی ارتفاع نزاع بہ آسانی بن پڑے۔
عزیز ان حق طلب ! اگر عقل سلیم کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دینگے تو ان شاء الله انہی شمعوں کی روشنی میں ٹھیك ٹھیك شاہراہ صواب پر ہولیں گے اور کلفت خار زار اور آفت یمین ویسار سے بچتے ہوئے تجلائے ہدایت میں نور کے تڑ کے ٹھنڈے ٹھنڈے منزل تحقیق پر خیمہ زن ہوں گے اور جو تعصب اور سخن پروری کاساتھ دے تو ہم پرکیا الزام ہے کہ جلتے ریت پر چلانا،بلا کے کانٹون میں پھنسانا،اندھے کو دن میں گرانا،ان دو آفت جا ن،دشمن دین وایمان کا قدیمی کام ہے وبالله التوفیق وبہ الوصول الی ذروۃ التحقیق(الله ہی سے توفیق ہے اور اسی کی بدولت تحقیق کی بُلندی تك پہنچا جاسکتا ہے۔ت)
مقدّمہ اولی:جب دو چیز وں میں عقل یا نقل ملازمت ثابت کرے تو بحکم قضیہ لزوم،بعد ثبوت ملزوم،تحقیق لازم خود محقق و معلوم،اور تجشم دلیل کی حاجت معدوم،اسی طر ح بعد انتفائے لازم انعدام ملزوم آپ ہی مفہوم،کما ہو غیر خاف ولا مکتو م،اور اسی ملازمت واقعہ کے با عث مرتبہ ادراك میں بھی بعد علم باللزوم،وجود لازم وانتفائے ملزوم،تحقیق ملزوم وعدم لازم کا شك و وہم وظن و یقین وتکذیب میں تا بع رہتا ہے،مثلا جسے وجود ملزوم پر تیقن کا مل ہوگا اس کے نزدیك ثبوت لازم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع