30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الحسنین رضی الله تعالٰی عنہم فکان لصغرۃ یتشبع من النظر لرسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم و یدیم النظر لو جھہ الکریم لکونہ عندہ داخل بیتہ فلذا اشتھر وصف النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عنہ دون غیرہ من کبارالصحابۃ رضی الله تعالٰی عنہم فانھم لکبرھم کانوا یھابون اطالۃ النظر الیہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فاحاط بہ نظرہ احاطۃ الھالۃ بالبدر و الاکمام بالثمر ھنیئا لہ مع ان ماقالہ قطرۃ من بحر[1]۔ |
کے بھائی(اخیافی)اورحسنین کریمین رضی الله تعالٰی تعالٰی عنہما کے ماموں تھے۔آپ صغر سنی میں نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو سیر ہو کر دیکھتے اور چہرہ اقدس پر ہمیشہ نگاہ ٹکائے رکھتے کیونکہ آپ حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے پاس آپ کے گھر میں رہتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ حلیہ رسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا وصف ہند بن ابی ہالہ سے مشتہر ہوا نہ کہ اکابر صحابہ سے،رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین۔کیونکہ صحابہ کبار شان وعظمت رسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی ہیبت کے با عث آپ پر نظریں نہیں ٹکاسکتے تھے۔ہند بن ابی ہالہ رضی الله تعالٰی عنہ کی نظر رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا یوں احاطہ کرتی تھی جیسا کہ ہالہ چودھویں کے چاند کا اور کلیاں کھجوروں کا احاطہ کرتی ہیں۔آپ کو یہ سعادت مبارك ہو۔مگر اس کے با وجود جو کچھ ابن ابی ہالہ رضی الله تعالٰی عنہ نے بیان فرمایا وہ ایسے ہی ہے جیسے سمند ر سے ایك قطرہ۔(ت) |
اور ہم ذی علم جانتا ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما زمانہ نبوت میں صغیر السن تھے اور ان کا شمار بہ اعتبار عمر اصاغر صحابہ میں ہے اگر چہ بہ بر کت سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم علم وفقاہت میں اکثر شیوخ پر مقدم تھے ؎
وعلی تفنن عاشقیہ بوصفہ یفنی الزمان وفیہ مالم یوصف [2]
قسم قسم کی تعریفیں کرتے ہوئے اس کے عاشقوں کو زمانے ختم ہوگئے مگر اس میں وہ خوبیاں ہیں جن کو بیان نہیں کیا جا سکا۔ ت)
صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع