دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

براہ تفاؤل خیر رکھا،کیا حرج ہے؟ ورنہ کسی کا نام سعید وغیرہ بھی نہیں رکھ سکتے،جواب مرحمت فرمائیے۔

الجواب :

حامی سنن،ماحی فتن،ندوہ شکن،ندوی فگن،مولانا وحید زمین،صین عن الفتن وحوادث الزمن امین یا ذالمنن ! اسلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ۔

جواب مسائل اجمالًا حاضر،تفصیل کا وقت کہاں۔قرآن مجید سن کر اس وقت آیاہوں،بارہ بجا چاہتے ہیں،گیارہ بج کر ساڑھے باون منٹ آئے ہیں کہ یہ نیاز نامہ لکھ رہاہوں اوراگر کسی میں تفصیل طلب فرمائیں گے تو امتثال امر کے لیے ہوں اوربارگاہ عزت سے امید ایسی ہی ہے کہ آپ کا ذہن سلیم بحمدالله تعالٰی اسی اجمال سے ہی بہت کچھ تفصیل پیدا فرمائے گا۔

مسئلہ زیارۃ القبورللنساء:

حبیبی اکرمکم الله تعالٰی ! شے کے لیے حکم دو قسم ہے:ذاتی کہ اس کے نفس ذات کے لحاظ سے ہو ۔اور عرضی کہ بوجہ عروض عوارض خارجیہ ہو ۔تمام احکام کہ بنظر سد ذرائع دیے جاتے ہیں جو مذہب حنفی میں بالخصوص ایك اصل اصیل ہے،اسی قسم دوم سے ہیں ۔یہ دونوں قسمیں باآنکہ نفی و اثبات میں مختلف ہوتی ہیں ہر گز متنافی نہیں کہ مناشی جدا جدا ہے ۔اس کی مثال حضور نساء فی المساجد ہے کہ نظر بذات ہر گز ممنوع نہیں کہ ان کا روکنا ممنوع ہے۔ صحیح حدیث میں ارشاد ہوا:

لاتمنعو ا اماء الله مساجد الله [1]۔

الله کی باندیوں کو الله تعالٰی کی مساجد سے نہ روکو ۔

اور نظر بحال زناں ممنوع کما صرح بہ الفقھا ء الکرام(جیسا کہ فقہا ء کرام اس کی تصریح فرمائی ہے ۔ت)

وقد قالت ام المومنین الصدیقۃ رضی الله تعالٰی عنہا لو رای رسول الله

ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنھا فرماتی ہیں کہ عورتوں نے جو نئی باتیں پیداکر لی ہیں اگر

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الجمعۃ باب ھل علی من لایشہد الجمعۃالخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن